Expert de Tours

Expert de Tours Memorable Tours on mesmerizing places are designed and planned through this company

13/12/2025

Bookings jari hain pvt tours honeymoon packages come fwd or call what's app 03021999119

11/10/2025
پچھلے دنوں پنجاب سے سیاحت کی غرض سے گئے نوجوانوں کی گاڑی سکردو روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی۔ چاروں نوجوان جاں بحق ہوئے۔ پھر...
03/07/2025

پچھلے دنوں پنجاب سے سیاحت کی غرض سے گئے نوجوانوں کی گاڑی سکردو روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی۔ چاروں نوجوان جاں بحق ہوئے۔ پھر ناران میں برفانی تودے کے اندر گھس کر تصاویر بنواتے تودہ گرنے سے فیملی جاں بحق ہو گئی اور آج فضا گھٹ سوات میں دریائے سوات میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے پندرہ لوگ بہہ کر جان سے گئے ہیں۔یہ قابلِ افسوس اور دل دکھانے والے سانحے ہیں۔

ساری عمر شمالی علاقہ جات کو سفر کرتے گزری۔ گلیشئیرز پر پاؤں ضرور رکھے لیکن کبھی کریوس (گلیشائی دراڑیں) کو عبور کرنے کی کوشش نہیں کی۔ کبھی برفانی تودے کے نیچے کھڑے ہونے کا نہیں سوچا۔ یہ حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ہمارے سیاحوں کی عجیب حرکات دیکھتا رہا ہوں۔ گاڑی کو سڑک کے عین بیچ وہاں روک دیں گے جہاں برفانی دیواریں کھڑی ہوں۔ تودوں کے سوراخ میں گھس کر“ٹھنڈ” لینے بیٹھ جائیں گے۔ خطرناک حد تک باہر نکلیں اور کھائی کے اوپر کھڑی چٹانوں کے آخری سرے پر جا کر تصاویر بنوائیں گے۔

جہاں جھیل کا کنارا مل جائے وہیں چٹائی ڈال لیں گے۔ جہاں آبشار نظر آئے وہیں نہانے لگیں گے۔ جہاں دریائی گزرگاہ مل جائے وہیں جا کر دریائی گزرگاہ کے عین بیچ بنے جزیرے یا خشکی پر پہنچ کر بیٹھ جائیں گے۔ یہ آبشاریں برفانی تودوں سے پگھل کر آتی ہیں۔ کبھی کبھی پیچھے تودہ گرمی یا معمولی سے زمینی ارتعاش کے سبب پھٹ جاتا ہے نتیجتہً آبشار سیلاب کی شکل میں آناً فاناً ڈھل سکتی ہے۔ پانی اپنے ساتھ بڑی پہاڑی پتھروں کو بہا لاتا ہے اور پلک جھپکنے میں سب بہا کر لے جاتا ہے۔

سڑکوں پر گاڑی چلانے کو مہارت درکار ہوتی ہے۔ خطرناک اندھے موڑ ہیں۔ کئی مقامات پر پچیس سے تیس ڈگری کی اُترائیاں بھی ہیں۔ بریکوں کے مسلسل استعمال سے بریک گرم ہو کر ناکارہ ہو جاتی ہے۔ سپیڈ کو کنٹرول میں نہ رکھنے کے سبب موڑ پر گاڑی اُلٹ سکتی ہے یا کسی اندھے موڑ پر سامنے سے آتی گاڑی سے ٹکرا سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ڈرائیو کرنے کے لیے مہارت درکار ہے۔صبر درکار ہے۔ ہمارے میدانی علاقوں سے جاتے سیاح علاقے کے جغرافئیے، مقامی کلچر یا ادب آداب سے بھی ناواقف ہوتے ہیں اور بہت سی لاپرواہیوں کا کھُلا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آئے دن وہاں سے کسی نہ کسی حادثے کی خبر آتی ہے۔ موسمِ گرما کی تعطیلات میں لوگ شمالی علاقوں کا رُخ کرتے ہیں۔ کچھ اہم پوائنٹس لکھ رہا ہوں ان کو ذہن نشین کر لیں۔

۔ چڑھائی میں گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں۔ اُترائی میں بریکس کی بجائے چھوٹے گئیرز کا استعمال کریں یا انجن بریکس کا استعمال کریں۔ آٹو میٹک گاڑیوں میں جہاں مینوئل گئیر نہیں ہوتا وہاں اس کی جگہ Hill Decent کی آپشن ہوتی ہے۔ اس کو ایکٹو کریں۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ فرنٹ وہیل گاڑی کی بجائے آل وہیل گاڑی ان مقامات کے لیے موزوں ہے۔

۔جھیلوں، برفانی تودوں ، آبشاروں، ندی نالوں سے حفاظتی فاصلہ رکھیں۔ ان میں نہانے، ان کے قریب کھڑے ہونے اور تودوں میں گھسنے سے ہر صورت اجتناب کریں۔ خوبصورتی کو فاصلے سے انجوائے کریں۔ ہر شے کو سونگھنا اور ہر چیز کو انگلی لگا کر چیک کرنا ضروری نہیں ہوتا۔

۔جہاں جا رہے ہیں اس علاقے کے رہن سہن یا کلچر کو پہلے جانیں۔ گلگت بلتستان میں شیعہ، سنی اور اسماعیلیوں کے ساتھ نور بخشی بھی آباد ہیں۔ ان آبادیوں کے کچھ ادب آداب ہیں۔ گاڑی میں تیز یا اونچی موسیقی، زنانہ مردانہ لباس میں ادھورا پن (مردوں میں شارٹس اور خواتین میں پیٹ ننگا کرتا لباس یا ٹی شرٹ) ، گلیوں میں شورشرابا برپا کرنا وغیرہ جیسی حرکات کو مقامی آبادی پسند نہیں کرتی۔

۔ کھانوں کا معیار وقت کے ساتھ بہت اچھا ہوا ہے مگر پنجاب سندھ جیسا ذائقہ وہاں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کریں۔ ٹور آپریٹرز سے ویسے چٹخارے دار کھانوں کی ڈیمانڈ نہ کریں۔ گرما میں وہاں دن میں گرمی ہوتی ہے شام اور رات سہانی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو گرمی سے مسائل ہوں تو ایسے ہوٹلز کا انتخاب کریں جہاں ائیر کنڈیشنرز موجود ہوں۔ اکثر بجٹ ہوٹلز میں نہیں ہوتے۔ پنکھوں سے گزارا ہو سکتا ہے مگر کئی لوگ ذرا سی گرمی بھی برداشت نہیں کر پاتے۔

۔ ہر خوبصورت مقام پر چٹائی بچھا کر بیٹھ سکتے ہیں مگر کھا پی کر سارا کچرا اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ آگ چولہے پر جلائیں زمین پر نہ جلائیں۔ جنگلات کے اندر کیمپنگ کرتے آگ کا خیال رکھیں۔ جھیلوں ، دریاؤں یا نالوں میں گند نہ ڈالیں۔

۔سیاحتی علاقوں میں مقامی انتظامیہ فوراً دریاؤں اور آبشار کنارے ہوٹلز بنانے، پانی میں یا پانی کے کنارے چارپائی میز لگا کر کھانے کھلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کر کے ان کو ہٹائے بصورتِ دیگر ایسے تمام ہوٹلز کو سِیل کر دیا جائے۔ یہ عجب تماشہ ہے جہاں پانی سست روی سے بہہ رہا ہو وہیں ٹیبل کرسیاں لگا دیتے ہیں۔ آبی گزرگاہیں سالوں سے اپنا قدرتی وجود رکھتی ہیں ان پر ہوٹلز کی تعمیر ممنوع ہونی چاہئیے۔ عطا آباد جھیل کنارے بنے ہنزہ لیکسس کی مثال سامنے ہے۔میں سمجھنے سے قاصر ہوں اس ہوٹل کو کیوں تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی۔ ظاہر ہے کامران لاشاری صاحب مالک ہیں اور وہ بیوروکریسی کا چلتا پُرزہ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے “ڈھنگ” سے اجازت لے لی ہو گی۔ آج جو سوات میں ہوا ہے اس کے ذمہ دار ہوٹلز والے ہیں جو دریا میں کرسیاں لگا کر ناشتے کرواتے ہیں۔ اور مقامی انتظامیہ جو بروقت ریسکیو کے لیے پہنچ ہی نہ پائی۔

وادیوں کی سیاحت ضرور کریں۔ قدرتی حُسن سے محظوظ ہوں۔ مگر احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔ نیچر کے ساتھ مت کھیلیں۔مقامی روایات یا کلچر کا احترام کریں

پوسٹ کو شیئر کریں

24/06/2025

Booking a seen on hai.
Welcome to Expert De tours!
Where your travel dreams turn into unforgettable memories.

Whether you're seeking adventure in the majestic mountains, peace in scenic valleys, or planning a romantic or family getaway
We’ve got you covered!

Explore-Experience-Enjoy
🔹 Group Tours
🔹 Honeymoon Packages
🔹 Customized Family Trips
💼 Economy | Standard | Luxury packages to suit your budget and style.

Kindly share the details:
👤 Your Name:
🏙️ City:
👥 No. of Participants:
📍 Destination:
📅 Preferred Dats:
🕒 Number of Days:
Call or WhatsApp ⬇️
03021999119
03204118330

,ایکسپرٹ دی ٹورزایک ایسی ٹورزم کپمنی ہے جو ہر طبقے کو اچھی اور میعاری سیاحتی سہولیات فراہم کرتی ہے، ہم پاکستان کے تمام ع...
13/06/2025

,ایکسپرٹ دی ٹورز

ایک ایسی ٹورزم کپمنی ہے جو ہر طبقے کو اچھی اور میعاری سیاحتی سہولیات فراہم کرتی ہے، ہم پاکستان کے تمام علاقوں میں سیاحت کے لئے فیملی ٹورز گروپ ٹور ہنی مون ٹورز اور کارپوریٹ ٹورز کا انتظام کرتے ہیں.

اگر آپ یا آپکی فیملی یا دوست سیاحت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں.
ایکسپرٹ دی ٹورذ
Whatsapp 03021999119
We are on Instagram as . follow my photos and videos.

page link.

https://www.facebook.com/ToursXperts/

بابوسر ٹاپ 6,7 ماہ کی بندش کے بعد آج کھول دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان جانے والے ٹورسٹ بابوسر ٹاپ کے ذریعے جا سکتے ہیں۔
23/05/2025

بابوسر ٹاپ 6,7 ماہ کی بندش کے بعد آج کھول دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان جانے والے ٹورسٹ بابوسر ٹاپ کے ذریعے جا سکتے ہیں۔

بیشک غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریںلیکن ادھر بھی دھیان دیجئے!!! اور اپنے پاکستانی بھائیوں سے خالص کیمیکل والا دودھ، تا...
19/04/2025

بیشک غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں
لیکن ادھر بھی دھیان دیجئے!!!
اور اپنے پاکستانی بھائیوں سے خالص کیمیکل والا دودھ، تازہ گدھے کا گوشت، فریش مردہ مرغیاں اور اصل جعلی دوائیاں خریدیں

06/04/2025
06/04/2025
22/02/2025
ایک پردیسی بھائی  کہتا ہے کہ جب میں نے باہر جانے کی پکی تیاری کر لی تو روانگی والے دن میرے والد نے بہت ساری دعاؤں اور نص...
17/01/2025

ایک پردیسی بھائی کہتا ہے کہ جب میں نے باہر جانے کی پکی تیاری کر لی تو روانگی والے دن میرے والد نے بہت ساری دعاؤں اور نصیحتوں کے ساتھ مجھے الوداع کہا۔
پردیس اور پردیس میں کام کاج اور کمائی میری توقع کے مطابق نہ تھی۔ مجھے مشکلات سے لڑتے لڑتے دو سال بیت گئے۔
دو سال کے بعد وطن میں ایک دن میری اماں اور والد کہیں گئے ہوئے تھے کہ گھر میں چور🌚 آ گیا۔ ہمارے گھر سے اسے کیا ملنا تھا، ہمارا ایک گدھا بندھا کھڑا تھا چور وہی کھول کر لے گیا۔
دو دن کے بعد چور ہمارے گدھے کو لیکر بازار باربرداری کیلئے گیا۔پھل اور سبزیوں سے لادا۔
رش میں چور کی توجہ کہیں اور ہوئی تو گدھا چل پڑا۔ ہمارے گھر کا راستہ تو گدھا جانتا ہی تھا اس لئیے اس نے شام کو دروازے پر آ کر منہ مارنا شروع کر دیا۔
میرے والد نے شور سن کر دروازہ کھولا تو سامنے اپنے گمشدہ گدھے کو پھلوں اور سبزیوں سے لدا پھندا کھڑا دیکھ کر بہت خوش ہوا۔
میری اماں کو بلا کر دکھاتے ہوئے کہا: دیکھ، یہ میرا گدھا دو دن غائب رہا ہے اور بدلے میں پورا بازار لیکر آیا ہے۔ اور تیرے بیٹے کو گئے دو سال ہو گئے ہیں اور آج تک ایک پیاز کا دانہ بھی نہیں بھیج سکا...😆

Address

House 147/e Street No. 1 Fateh Abad Lahore Cantt
Lahore
54000

Telephone

+923021999119

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Expert de Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category