16/12/2025
صحرائے تھر کی سنہری ریت، رنگین ثقافت اور فطرت کے دل موہ لینے والے مناظر—اب سب کچھ ایک یادگار سفر میں 🌵🚆
سیاحوں کے لیے شاندار خوشخبری!
سندھ کلچر اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کراچی سے کھوکھراپار زیرو پوائنٹ تک روانہ ہونے کو تیار ہے۔ یہ دو روزہ سفر نہ صرف ٹرین کی کھڑکی سے تھر کی خوبصورتی دکھائے گا بلکہ چھور (پرچی جی ویری) میں غروبِ آفتاب، کیمپنگ، بون فائر، موسیقی، مقامی کھانوں، اونٹ کی سواری اور دستکاریوں سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔
کھوکھراپار زیرو پوائنٹ کی سیر، صحرا کی خاموشی اور ثقافتی رنگ—یہ سفر، سیاحت کو ایک نئے انداز میں پیش کرے گا۔
اگر آپ قدرت، تاریخ اور ثقافت کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ سفر ضرور کیجیے۔