
31/07/2025
سیاحت صرف ٹور کمپنیز نہیں چلاتیں!
یہ ان ہزاروں مقامی لوگوں کا ذریعہ معاش ہے جو سیاحتی علاقوں میں آباد ہیں — جیپ ڈرائیورز، ہوٹل اسٹاف، ویٹرز، گائیڈز، اور وہ خاندان جن کے گھروں کے دروازے سیاحوں کے لیے کھلتے ہیں۔
جب کبھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو منفی خبریں فوراً وائرل ہو جاتی ہیں، لیکن جب حالات معمول پر آ جائیں، راستے کھل جائیں، یا فلائٹس بحال ہو جائیں — تو کوئی مثبت اپڈیٹ سامنے نہیں آتی۔
میری عاجزانہ گزارش ہے سیاحت کی صنعت کو سپورٹ کریں، جَزَاكَ ٱللَّٰهُ خَيْرًا !!!! یہ لاکھوں لوگوں کی زندگی کا سہارا ہے۔
اس وقت کشمیر کے راستے مکمل طور پر کھلے ہیں۔ اپنے خوابوں کا سفر پلان کریں — شمال آپ کا منتظر ہے!