عطا آباد لکسس ہوٹل پر لینڈ سلائیڈنگ
۔
جنوری 2010 میں ہنزہ کے گاوں عطا آباد میں تقریبا 14 کلو میٹر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں عطا آباد جھیل بنی۔
یہ قدرت کا عجب نظارہ تھا کہ دیہات کے اندر تباہی کے بعد مقامی افراد کا ایسا روزگار شروع ہوا۔ جسے دیکھنے دنیا بھر سے لوگ آنے لگے
جھیل پر بڑے بڑے ہوٹل بن گئے جنہوں نے قدرت کے کام میں مداخلت کی اور پھر دو واقعات پیش آئے
چند روز قبل ایک غیر ملکی سیاح نے ویڈیو بنائی کہ عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی انتظامیہ گندا پانی شامل کر رہی ہے۔
جس کے بعد ہوٹل کا ایک حصہ جزوی طور پر سیل کر دیا گیا اور پندرہ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا
اور 26 جون 2025 کو یعنی ایک روز قبل ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور لکسس ہوٹل کو قدرت نے سیل کر دیا۔
ہوٹل انتظامیہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی کاموں میں مصروف ہے لیکن ممکن ہے ۔ قدرت اس صورتحال میں ہوٹل مالکان کو اور ہمیں اہم پیغام بھی دی رہی ہو،
Be the first to know and let us send you an email when La Jawab Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.