Al Janat Tourism

Al Janat Tourism Al Janat Tourism Company.

27/04/2026

پاکستان میں ٹورزم کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوبصورت علاقہ کون سا ہے؟ 🌄
اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں! 💬

28/03/2026

ناران اپ ڈیٹ
ناران 2 اپریل سے کھل رہا ہے گلیشئرز ہٹانے کا عمل جاری

ناران میں جب برف باری ہوتی ہے تو یہ منظر واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ آسمان سے آہستگی سے گرتے سفید گالے پوری وادی کو خ...
08/01/2026

ناران میں جب برف باری ہوتی ہے تو یہ منظر واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ آسمان سے آہستگی سے گرتے سفید گالے پوری وادی کو خاموشی کی نرم چادر میں لپیٹ لیتے ہیں۔ پہاڑ، درخت، چھتیں اور سڑکیں برف میں ڈھل کر کسی خوابناک تصویر کا روپ دھار لیتے ہیں۔ ٹھنڈی ہوا میں برف کی تازہ خوشبو رچ بس جاتی ہے اور چاروں طرف ایک انوکھا سا سکون پھیل جاتا ہے۔ اس لمحے ناران کی وادی یوں محسوس ہوتی ہے جیسے قدرت نے اپنی سب سے حسین پینٹنگ بنا کر زمین پر سجا دی ہو۔ ایسے مناظر دل کو ٹھہراؤ بخشتے ہیں اور انسان کو لمحہ بھر کے
لیے ہی سہی، دنیا کی تمام تھکن بھلا دینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

17/07/2025
تھوڑا سا کام ہے اور وہ سامنے ناران ہے
18/04/2025

تھوڑا سا کام ہے اور وہ سامنے ناران ہے

اس گلیشئیر کے بعد ناران آتا ہے، دو تین دن میں ناران کھلنے کا امکان ہے۔ تاہم، ہوٹلوں کے کھلنے، وہاں کی صفائی اور زندگی کی...
15/04/2025

اس گلیشئیر کے بعد ناران آتا ہے، دو تین دن میں ناران کھلنے کا امکان ہے۔ تاہم، ہوٹلوں کے کھلنے، وہاں کی صفائی اور زندگی کی ضروریات پہنچانے میں ایک ہفتہ درکار ہوگا۔

تمام شمالی علاقہ جات کی طرح وادی غزر بھی موسم خزاں کی چادر اوڑنے کی تیاری میں ہے۔پتوں کے بدلتے ہوئے رنگ ہی کئی قسموں کے ...
06/10/2024

تمام شمالی علاقہ جات کی طرح وادی غزر بھی موسم خزاں کی چادر اوڑنے کی تیاری میں ہے۔پتوں کے بدلتے ہوئے رنگ ہی کئی قسموں کے ہو جاتے ہیں، جیسے جابجا قدرت نے دلکش کینوس بنا دیے ہوں!
اس موسم کے آمد پر زمین دار اپنی اور جانوروں کی خوراک زخیرہ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ موسم خزاں اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے بعد شروع ہوجاتا ہے۔موسم خزاں کو بیان کرنا میرے لئے خاصا مشکل ہے یہ موسم رنگوں کی ایک نئی بہار لیکر آتا ہے میں کس کس رنگ کو لکھوں اور کس رنگ کو کس رنگ سے زیادہ خوبصورت لکھوں کیونکہ ہر رنگ دوسرے سے زیادہ پرکشش اور خوبصورت ہے۔
موسم خزاں کےشروع ہوتے ہی درختوں کے پتوں کا رنگ بدلنا شروع ہوجاتا ہے،ان میں زیادہ تر درختوں کا رنگ پیلا یا زرد ہوتا ہے ۔ان پودوں میں خوبانی کی ایک قسم ایسی پائی جاتی ہے جس کے پتوں کا رنگ اس موسم میں سبز سے بدل کر بلکل سرخ ہوتا ہے ،اور وہ بہت کم تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ان رنگوں میں یہ رنگ نمایاں طور پر نظر آتا ہے اگر خوبانی کا یہ درخت دیگر درختوں کے بیچ میں موجود ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے لوگوں کے جھرمٹ میں کسی دولہن کو لے کر آرہے ہوں.

02/10/2024

Address

145 H Block Dha Phase 1
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Janat Tourism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category