World Line Tourism

World Line Tourism Come explore the beauty of Pakistan with us.

14/02/2023
سکردو کے بازار سے آگے ایک سڑک دنیا کے بلند ترین پہاڑی میدان دیوسائی کو مڑ جاتی ہے اور اسی بل کھاتی سڑک پر سدپارہ جھیل پ...
30/10/2021

سکردو کے بازار سے آگے ایک سڑک دنیا کے بلند ترین پہاڑی میدان دیوسائی کو مڑ جاتی ہے اور اسی بل کھاتی سڑک پر سدپارہ جھیل پر نظر پڑتی ہے جہاں اب ڈیم تعمیر کیا جا چکا ہے۔ سدپارہ کی جھیل کا پانی راتوں رات چڑھ جاتا ہے۔ ایک اکلوتا ہوٹل جھیل کے کنارے کھڑا ہے، اور آدھا پانی میں ڈوب چکا ہے، صرف تین کمرے باقی بچے ہیں۔ پورے چاند کی رات میں سدپارہ جھیل سفید جادو کرتی ہے جو کالے جادو سے زیادہ کشش رکھتا ہے۔

سفروں میں گزری ایک رات کے پچھلے پہر میری آنکھ کھلی ۔ دروازہ کھول کے باہر نکلا تو باہر منظر ہی عجب تھا۔ پانی کی سطح بہت اوپر تک چڑھ آئی تھی اور کمروں کے باہر بنے لان جہاں میں بیٹھا تھا وہ اب دو تین انچ پانی میں تھے۔ سامنے چودھویں کا چاند ٹکا تھا اور پانی دودھیا ہوگیا تھا۔ ایسی وحشت کی رات تھی کہ دل چاہنے لگا جھیل میں ڈبکی لگا کر اس کے پاتال میں اتر جاؤں۔ پورے چاند کی راتوں میں کسی بھی جھیل پر ایسی وحشت طاری ہو جاتی ہے۔ شاید کوئی میری طرح کا دیوانہ آج بھی چاند دیکھتا ہو، اور شاید کوئی جھیل میں غرق بھی ہو گیا ہو۔

یہ اسکردو کا ہی خاصہ ہے کہ قدرت نے اسے ہر زیور سے آراستہ کیا۔ جھیلیں، صحرا، دریا، باغات، دنیا کی بلند ترین چوٹیاں، کیا ہے جو اسکردو میں نہیں۔ بالکل بلتی دُلہن کی طرح سجی یہ وادی سر سے پاؤں تک قابلِ دید ہے۔ انسان کی یادوں کا بھی ایک دفتر ہوتا ہے جو کھلتا ہے تو کھلتا ہی چلا جاتا ہے، فائلیں اوپر نیچے لگنے لگتی ہیں۔ سفر میں گزرے روز و شب فلم کی طرح آنکھوں اور دماغ کے پردے پر چلنے لگتے ہیں۔

پہاڑوں میں سورج جلدی ڈوب جاتا ہے لیکن کافی دیر تک ہلکی روشنی رہتی ہے۔ سورج غروب ہونے اور رات آنے کے بیچ کافی وقت ایسا ہوتا ہے جیسا بھور سَمے ۔۔۔۔ نہ دن ہوتا ہے نہ رات ۔۔۔ ایسے ہی ایک وقت میں چلتے چلتے رک کر دیکھا تو ایک گھر کی کھُلی کھڑکی سے بلتی بچے نے جھانکا اور اپنے ایک ہاتھ سے بائے بائے کرنے لگا۔ سارے دن کی تھکن سبز آنکھوں والے بچے کی اس حرکت سے ختم ہو گئی تھی، پھر کھڑکی بھی بند ہو گئی۔

اس پہاڑی کچی پگڈنڈی پر دور تک کوئی نہیں تھا، آہستہ آہستہ نیچے وادی میں آباد گھروں کی بتیاں جلنا شروع ہوئیں، دیکھتے دیکھتے وادی ٹم ٹم کرنے لگی۔ رات پھیلی تو پگڈنڈی چھوڑ کر مسافر مرکزی سڑک پر آ گیا۔ سڑک کے دونوں کنارے خشک پتوں سے بھرے ہوئے تھے۔ ہوا چلی تو پتوں نے کناروں کو چھوڑا اور تارکول کے اوپر رقص کرنے لگے۔ ہوا کے دباؤ سے خشک پتے لڑکھڑاتے جاتے تھے۔

خیالوں میں گم چلتے چلتے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی ایک چیک پوسٹ پر بیٹھے جوان نے سیٹی بجائی تو دھیان ٹوٹا۔ پہلے اس نے شناختی کارڈ چیک کیا، پھر بولا "معافی چاہتا ہوں، آپ کچھ لے کر تو نہیں چل رہے؟" دل تو چاہا کہ کہہ دوں کہ ہاں لے کر چل رہا ہوں ۔۔۔۔ خیال اور خشک پتے ۔۔۔ پر جواب میں بس زبردستی کا مسکرانا پڑا۔

ہوٹل پہنچا تو منہ دھوتے ہوئے آئینہ دیکھا، بالوں میں پتہ اٹکا تھا۔ مجھے پتہ نہیں کیا سوجھی میں نے وہ میپل کا چھوٹا پتہ اپنے کیمرا بیگ کی ایک جیب میں رکھ دیا۔ ابھی بھی سامنے ہی پڑا ہے۔

13/09/2021

Happy Defence Day. We salute our martyrs today and everyday for their sacrifice. May Allah bless our armed forces with m...
06/09/2021

Happy Defence Day. We salute our martyrs today and everyday for their sacrifice. May Allah bless our armed forces with more strength to fight any external force and to keep Pakistan safe. Pakistan Zindabad.

02/09/2021

Mighty pasu cones
Subhan Allah

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923014702994

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World Line Tourism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category