Discover Railway

Discover Railway Discover Railway is an initiative to cover unique system of railways all over the world.
(1)

کان مہترزئی ریلوے اسٹیشن پاکستان کا سب بلند ترین ریلوے اسٹیشن تھا ۔۔۔ اسے 2008 میں اپگریڈیشن کے نام پر تباہ برباد کر دیا...
29/11/2024

کان مہترزئی ریلوے اسٹیشن
پاکستان کا سب بلند ترین ریلوے اسٹیشن تھا ۔۔۔ اسے 2008 میں اپگریڈیشن کے نام پر تباہ برباد کر دیا گیا۔۔۔
یہاں ہر سال برفباری بھی ہوتی ہے۔۔۔

Location:Sheikh Wahan Railway Station Discover Railway JK میں شیخ واہن ریلوے سٹیشن ہوں۔ چند سال پہلے سمہ سٹہ بہاولپور او...
25/11/2024

Location:Sheikh Wahan Railway Station
Discover Railway JK
میں شیخ واہن ریلوے سٹیشن ہوں۔ چند سال پہلے سمہ سٹہ بہاولپور اور امروکہ ضلع بہاولنگر انڈیا بارڈر کے درمیان چلنے والی ٹرینیں یہاں رکتی تھیں، زندگی رواں دواں تھی، یہاں سے ٹرینیں پانی بھی بھرتی تھیں جسکے لئے بڑے بڑے تالاب ، ٹینک اور کنواں تھے جو اب خشک ہو چکے ہیں۔ میری عمارت اور ٹکٹ گھر اب بھی منتظر ہے کہ شاید میری قسمت جاگ اٹھے اور میں دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آؤں۔

کویٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دہماکہ  چوبیس سے زائد افراد شہید ہوگئے شہدا میں ایک خاتون بھی شامل ہے دہماکہ اس وقت ہوا جب پشاو...
09/11/2024

کویٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دہماکہ چوبیس سے زائد افراد شہید ہوگئے شہدا میں ایک خاتون بھی شامل ہے دہماکہ اس وقت ہوا جب پشاور جانے کیلیے جعفر ایکسپریس اور چمن جانے کیلیے چمن پسنجر ٹرین روانہ ہونی تھی چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اس وقت کویٹہ ٹراما سنٹر اور ریلوے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی 😭😭😭

Location : Mushkaf Railway Station Bolan Balochistan Elevation : 144 metres (472 feet)Kashif On Bike JKمشکاف ریلوے اسٹیش...
14/10/2024

Location : Mushkaf Railway Station Bolan Balochistan
Elevation : 144 metres (472 feet)
Kashif On Bike JK

مشکاف ریلوے اسٹیشن بولان۔۔۔

مشکاف ریلوے اسٹیشن درہ بولان کا سبی سے آتے پہلا اور کوئٹہ سے آتے آخری ریلوے اسٹیشن ہے یہان کی سرنگیں دہ بولان میں ریل گاڑی کی انٹری امریکہ کے کولوراڈو سے بڑھ کر ہے۔۔۔ جنکا ذکر اگلی قسط میں ہو گا۔۔
مشکاف ریلوے اسٹیشن درہ بولان کے دروازے پر واقع ہے یہاں سے پہلی پہاڑی کاٹ کر ریل پٹری کو گزارا گیا ہے جو کہ انتہائی دلفریب منظر ہے یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی لیٹا ہو اور اسکی گردن سے ریل گاڑی چھک چھک کرتے گزر رہی ہو۔ پہاڑوں کا کٹاو اور سرنگیں مشکاف کے علاقے کو مسحور کن بنا دیتی ہیں۔۔۔ مجھے یہاں سے ریل گاڑی کے اندر سفر کرنے کا بہترین تجربہ ہوا۔۔۔
مشکاف ریلوے اسٹیشن ایک مشکاف نامی گاوں کے نام ہے اور اسی نام کی ایک ندی بھی اسکے پاس ہے۔ یہاں کی ندیوں میں سکھانی واہ، پارو نالہ، اور ریخمی نالہ نمایاں ہیں۔
یہاں سے پنّی نامی قبائلی علاقہ اسکے شمال میں ۵ کلومیٹر پر واقع ہے۔۔۔ ۳ کلومیٹر مغرب میں آدم بری کا علاقہ جبکہ ۶ کلومیٹر مشرق میں کلی لنڈی جدید واقع ہے۔۔۔
اگر صحیح معنوں میں آپ نے یہ ایریا دیکھنا ہے تو ریل گاڑی کے انجن میں سفر کریں۔۔۔ مزہ آ جائے گا۔۔۔۔

بقلم حافظ محمد کاشف بھٹی
جاری ہے۔۔۔۔
وش آتکے منتوار

Subscribe YouTube https://www.youtube.com/channel/UCipDPqMy9gjaurKK2qXdB0A…
بلوچستان پر تفصیلی معلومات کے لئے میرے پیج کاشف آن بائیک کو لائیک کریں۔۔
https://web.facebook.com/KashifOnBike
#بلوچستان #بلوچ #گاڈلر


Discover Railway

Location: Mughalpora Railway Junction Discover Railway JKمجھے آج یہ سخت اختلاف ہے کہ مغلپورہ ریلوے جنکشن کو مغلپورہ ریلو...
06/10/2024

Location: Mughalpora Railway Junction
Discover Railway JK
مجھے آج یہ سخت اختلاف ہے کہ مغلپورہ ریلوے جنکشن کو مغلپورہ ریلوے اسٹیشن کیوں لکھا ؟

مغلپورہ لاہور، پاکستان کا ایک مشہور علاقہ ہے۔ مغلپورہ واہگہ سے انیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ مغلپورہ کا نام مغل حکمرانوں کی وجہ سے پڑا۔ يہاں لاہور کی دوسری بڑی موٹرسائیکل مارکیٹ موجود ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی ریلوے ورکشاپ بھی مغلپورہ میں واقع ہے۔
مغلپورہ لاہور، پاکستان کا ایک مشہور علاقہ ہے۔ مغلپورہ واہگہ سے انیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ مغلپورہ کا نام مغل حکمرانوں کی وجہ سے پڑا۔ يہاں لاہور کی دوسری بڑی موٹرسائیکل مارکیٹ موجود ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی ریلوے ورکشاپ بھی مغلپورہ میں واقع ہے۔

مغلپورہ ریلوے اسٹیشن پر تو کئی پاکستانی فلموں کی شوٹنگ ہوتی تھی اور فی شوٹنگ کرایہ صرف دو ہزار روپے تھا وہ بھی بعض فلم سازوں نے آج تک نہیں دیا۔

محل وقوع

مغلپورہ لاہور کے مشرقی حصے میں واقع ہے، جنوب میں لاہور کینٹ، شمال میں باغبانپورہ، مغرب میں دھرم پورہ اور مشرق میں ہربنس پورہ کے ساتھ لاہور نہر واقع ہے۔

اہم مقامات

لاہور خشک بندرگاہ

لاہور خشک بندرگاہ پاکستان میں قائم ہونے والی پہلی خشک بندرگاہ ہے۔ یہ بندرگاہ 1973ء سے پاکستان ریلوے کے زیر انتظام ہے۔

پاسکو گودام

اس علاقے میں پاسکو کے غلہ رکھنے کے گودام ہیں۔

مغلپورہ ریلوے سٹیشن

واہگہ کی سرحد کے بعد بھارت سے پاکستان داخل ہونے کے بعد پہلا ریلوے سٹیشن ہے۔

مغلپورہ ریلوے کارخانہ

مغلپورہ ریلوے ورکشاپ پاکستان کی سب سے بڑی ورکشاپ ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے پرانی ورکشاپ ہے۔

شالامار باغ

شالامار باغ یا شالیمار باغ مغل بادشاہ شاہ جہاں کا بنایا ہوا ایک فارسی باغ ہے، جو 1641ء کے آس پاس تعمیر ہوا

مغلپورہ جنکشن ۔۔۔ چڑھتے سورج کی طرف سے کوئی پچھتر سال پہلے اک خونی ٹرین کا پہلا سٹاپ۔۔۔
بٹوارے کے بعد جب ہجرت کا قہر ٹوٹا تو زمین کو مذہبی آزادی کا نام دیا گیا اور اس تقسیم کے شکار لوگ بہتر مستقبل کے لئے نومولود ریاست کی طرف لپکے ۔۔۔ تبھی پہلی ریل گاڑی جب اٹاری سے نکلی اور واہگہ،تقی پور، جلو، گلر پیر ، ہربنس پورہ ، مسلم آباد سے ہوتی ہوئی مغلپورہ ریلوے اسٹیشن یا جنکشن پررکی تو ٹرین مسافروں سے بھری پڑی تھی لیکن کسی قسم کا شور نا تھا ۔۔۔ جب مسافروں کو اتارنے کے لئے دروازے کھلے تو قیامت برپا ہو گئی اور تمام مسافروں کو اٹھا اٹھا کر اتارنا پڑا۔۔۔ جو کہ جسد خاکی یہاں چھوڑ کر اپنی روحوں کو اپنے خدا کے سپرد کر آئے تھے۔۔۔
یہ درد ناک داستان اسی ریلوے اسٹیشن سے منسوب ہے ویسے یہ ریلوے اسٹیشن کافی گنجان آباد تھا اور آج بس مغلپورہ ڈرائی پورٹ کی بدولت زندہ ہے۔۔۔
اسکے تین پلیٹ فارم اور چار کیبن ہیں اور یہ انڈیا سے آتے سب سے پہلا جنکشن ریلوے اسٹیشن ہے ۔۔ یہاں سے ایک پٹری بھارت دوسری لاہور کے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور تیسری پٹری لاہور کینٹ کی جانب جاتی ہے۔۔۔
اس ریلوے اسٹیشن کی بلڈنگ کی بنی ہوئی ہے۔
آج بھی اس ریلوے اسٹیشن کو کارگو ٹرمینل کے طور پر مستعمل کیا جاتا ہے ۔۔۔
یہاں دس لوپ لائنز ہیں جہاں اکثر مال بردار بوگیاں کھڑی ہوتی ہیں۔۔
یہ لاہور تا واہگہ برانچ لائن پر واقع ہے۔۔۔ اسکا اسٹیشن کوڈ MGPR ہے

راولپنڈی شہر کا مشہور پوڑی پل ۔۔۔۔۔۔قائم شدہ 1924ءریلوے لائن کراس کرنے والوں کے لئے بنائے گئے اس پل کے  بائیں جانب معروف...
26/09/2024

راولپنڈی شہر کا مشہور پوڑی پل ۔۔۔۔۔۔قائم شدہ 1924ء
ریلوے لائن کراس کرنے والوں کے لئے بنائے گئے اس پل کے بائیں جانب معروف سٹی صدر روڈ واقع ھے جو سیدھا فوارہ چوک ، راجہ بازار جانکلتا ھے ۔
اس کے دائیں جانب شرقاً غرباً ریلوے روڈ واقع ھے ۔ غربی جانب ریلوے اسٹیشن واقع ھے ۔ جبکہ شرقی جانب ، گوال منڈی کی حدود کا آغاز ھوتا ھے ۔
پوڑی پل کے اوپر ھر قسم کے نیم حکیم ، پیشہ ور فقیر اور علم نجوم کے خود ساختہ ماھر اپنے اپنے شکار پھانسنے کو تیار بیٹھے ملیں گے ۔
پل پر کھڑے ھوکر نیچے سے گزرتی ریل گاڑی کا نظارہ بہت بھلا لگتا ھے ۔ ھمارے یہاں کے پل دوسرے دن دھڑام سے ٹوٹے جاتے ھیں مگر انگریز سرکار کا بنا یہ پل اب تک اپنی پائیداری قائم رکھے ھوئے ھے ۔

  Railway Station   ♥️ایران کے خوبصورت ریلوے اسٹیشن میں سے ایک نام بیشہ ریلوے اسٹیشن ہے جہاں ایک بہت بڑی آبشار بیشہ بھی ...
18/09/2024

Railway Station ♥️
ایران کے خوبصورت ریلوے اسٹیشن میں سے ایک نام بیشہ ریلوے اسٹیشن ہے جہاں ایک بہت بڑی آبشار بیشہ بھی ہے
سردیوں میں برفباری اور موسم خزاں میں ایسا نظر آتا ہے۔۔

06/09/2024
چمن پسنجر ٹرین اپڈیٹمسافروں کیلے اطلاع ہے کہ گزشتہ شپ کھوجک کے پہاڑوں پر طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلا آنے سے شیلاباغ  ...
31/08/2024

چمن پسنجر ٹرین اپڈیٹ
مسافروں کیلے اطلاع ہے کہ گزشتہ شپ کھوجک کے پہاڑوں پر طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلا آنے سے شیلاباغ سرنگ مٹی سے بھر گی ہے، جس وجہ سے ریل کی پٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے آج چمن اور کوٸٹہ کے درميان چلنے والے چمن پسنچر معطل رہے گئ۔

30/08/2024

Location:Bolan Pass Balochistan
Kashif On Bike JK
Discover Railway


❤️
#بلوچی #بلوچستان #ہنگول
Balochistan, Pakistan
Balochistan

کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند کر دی گئ...
26/08/2024

کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند کر دی گئیں,

ریلوے ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ پل کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

پل گرنے کے باعث 39 ڈاؤن اور 40 اَپ جعفر ایکسپریس جبکہ 3 اَپ بولان میل کو منسوخ کر دیا گیا۔ 221 اَپ اور 222 ڈاؤن چمن پسنجر ٹرین کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پل بحال ہونے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، سیکیورٹی کلرینس ملنے کے بعد ریلوے پل ٹریک کی تعمیر کا کام شروع ہوگا.

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Railway posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share