Discovery Points

Discovery Points Welcome to Discovery Points, your ultimate guide to exploring the vibrant culture, breathtaking landscapes, and world rich history.

30/08/2024

SAR TO PKR (Saudi Riyal Rate in Pakistan)
RATE BUYING SELLING
Today 73.85 74.55

انجینئرنگ کی دنیا کا ایک نیا منفرد پراجیکٹ جو پہلی بار اس دنیا کے اندر بننے جا رہا ہے۔ یہ پراجیکٹ ہے فلوٹنگ ٹننلز یعنی (...
23/08/2024

انجینئرنگ کی دنیا کا ایک نیا منفرد پراجیکٹ جو پہلی بار اس دنیا کے اندر بننے جا رہا ہے۔ یہ پراجیکٹ ہے فلوٹنگ ٹننلز یعنی (پانی میں تہرنے والی سرنگوں کا) جو ناروے کے اندر بنے گا۔ مین مقصد اس پراجیکٹ کا ناروے کے اندر دو شہروں کے درمیان ٹریول کے وقت کو کم کرنا ہے۔ چونکہ ناروے کے اندر جغرافیائی طور پر کافی گہری کھائیاں اور کافی اونچے پہاڑ ہیں جن کو کاٹ کر ان کے اندر سڑک بنانا ایک کافی مہنگا اور مشکل کام ہے۔ ایسے میں پھر یہ سرنگیں پانی کے اندر بنائی جائیں گی جن میں ان ٹیوبز کو 100 میٹر کی گہرائی میں نیچے پانی کے اندر رکھ کر بنایا جائے گا اور پھر ان کو مختلف کیبلز سے سمندر کی تہہ میں دبا کر بیلنس کیا جائے گا یا اوپر سے pontoons سے جوڑ کر رکھا جائے گا جو اوپر پانی کے سرفس پر تہریں گے۔ ایسا کرنے سے پھر دوسری سمندری ٹریفک کو بھی ان سے کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ اس سرنگ کے بننے سے ان دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ آدھے سے بھی کم ہو جائے گا

گوادر ایئر پورٹ
08/08/2024

گوادر ایئر پورٹ

مسجد النبوی الشریف کے امام شیخ صلاح البدیر کل 9 اگست  بروز جمعہ فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعة کی امامت کروائیں گے *...
08/08/2024

مسجد النبوی الشریف کے امام شیخ صلاح البدیر کل 9 اگست بروز جمعہ فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعة کی امامت کروائیں گے *ان شاء اللّٰه*

08/08/2024

CD 70 Model 2025
07/08/2024

CD 70 Model 2025

Fairy Meadows | NANGA PARBAT | Most Dangerous Jeep Track and Toughest Trekking in  https://youtu.be/TglEpCUy5Zc         ...
22/07/2024

Fairy Meadows | NANGA PARBAT | Most Dangerous Jeep Track and Toughest Trekking in

https://youtu.be/TglEpCUy5Zc

Fairy Meadows | NANGA PARBAT | Most Dangerous Jeep Track and Toughest Trekking in the most beautiful places.Follow Us At:TikTok: https://www.tikto...

19/07/2024

سعودی عرب/مکہ مکرمہ کے بارے میں حیران کن معلومات
1-: یہاں پانی مہنگا اور تیل سستا هے۔۔۔
2-: یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ھی کرتی هیں مگر پردے میں رہ کر۔۔۔
3-: یہاں کی آبادی 4 کروڑ هے اور کاریں 9 کروڑ سے بھی زیادہ هیں۔۔۔
4-: مکہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دبایا جاتا هے۔۔۔
5-: یہاں کا زم زم پورے سال اور پوری دنیا میں جاتا هے اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ھوتا هے، اور الحمدلله آج تک کبھی کم نہیں ھوا۔۔۔
6-: صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ کی کھپت ھوتی ھے۔۔۔
7-: مکہ کے اندر کبھی باھمی جھگڑا نہیں ھوتا هے۔۔۔
8- سعودیہ میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے هیں،
سوچو اللہ یہاں سے کتنے لوگوں کے گھر چلا رھا هے۔۔۔
9-: صرف مکہ میں 70 لاکھ AC استعمال ھوتے ھیں۔۔۔
10-: یہاں کھجور کے سوا کوئی فصل نہیں نکلتی پھر بھی دنیا کی ھر چیز، پھل، سبزی وغیرہ ملتی هے اور بے موسم یہاں پر بِکتی هے۔۔۔
11-: یہاں مکہ میں 200 کوالٹی کی کھجور بِکتی هے اور ایک ایسی کھجور بھی هے جس میں ھڈی یا ھڑکِل (گِڑک) ھی نہیں۔۔۔
12: مکہ کے اندر کوئی بھی چیز لوکل یا ڈپلیکیٹ نہیں بکتی یہاں تک کے دوائی بھی۔۔۔
13-: پورے سعودی عرب میں کوئی دریا یا تالاب نہیں هے پھر بھی یہاں پانی کی کوئی کمی نہیں هے۔۔۔
14-: مکہ میں کوئی پاور لائن باھر نہیں تمام زمین کے اندر ھی هے۔۔۔
15-: پورے مکہ میں کوئی نالہ یا نالی نہیں هے۔۔۔
16-: دنیا کا بہترین کپڑا یہاں بِکتا هے۔ جبکہ بَنتا نہیں۔۔۔
17-: یہاں دھوکا نام کی کوئی چیز ھی نہیں۔۔۔
18-: یہاں ترقیاتی کام کے لئے جو پیسہ حکومت سے ملتا هے وہ پورا کا پورا خرچ کیا جاتا هے۔۔۔
19: یہاں سرسوں کے تیل کی کوئی اوقات نہیں، پر بِکتا تو هے، یہاں سورج مُکھی، مکئی اور زیتون کا تیل کھایا جاتا هے۔۔۔
20-: یہاں هريالی نہیں یعنی درخت پودے نہ ھونے کے برابر ھیں، پہاڑ خشک اور سیاہ ھیں مگر سانس لینے میں کوئی تکلیف ھی نہیں، یہاں یہ سائنسی ریسرچ فیل هے۔۔۔
21-: یہاں ھر چیز باھر سے منگائی جاتی هے پھر بھی مہنگائی نہیں ھوتی۔۔۔

آبِ زم زم کا سراغ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی

مزید نئے روشن پہلوؤں کے انکشافات سامنے آ گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ھو کر رہ گئے۔
عالمی تحقیقی ادارے کئی دھائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ھیں۔۔۔

کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوھات ھیں۔۔۔

اور *ایک منٹ میں 720 لیٹر*
جبکہ *ایک گھنٹے میں43 ھزار 2 سو لیٹر*
پانی فراھم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رھا ھے۔۔۔

جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ھے۔۔۔

جاپانی تحقیقاتی ادارے ھیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ھے کہ

*آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ھو جائے تو اس کے خواص بھی وھی ھو جاتے ھیں جو آب زم زم کے ھیں*
جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا۔۔۔

ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ھے کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔۔۔

آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ھے۔
کہ اس میں
*سوڈیم 133،*
*کیلشیم 96،*
*پوٹاشیم 43.3،*
*بائی کاربونیٹ 195.4،*
*کلورائیڈ 163.3،*
*فلورائیڈ 0.72،*
*نائیٹریٹ 124.8،*
اور
*سلفیٹ 124ملی گرام فی لیٹر موجود ھے۔۔۔*

آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی 99 فٹ ھے۔۔۔

اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17 میٹر ھے۔۔۔

واضح رھے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رَو پودوں کا اُگ آنا نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ھو جانا ایک عام سی بات ھے جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ھے۔۔۔

اللہ کا کرشمہ ھے کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ھے، نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ھوتی ھے، نہ رنگ تبدیل ھوتا ھے، نہ ذائقہ۔۔۔

یہ معلومات اپنے دوستوں سے بھی شئیر کیجئے۔
جزاکم اللہ خیرا
#مکہ

     #محرم
16/07/2024

#محرم

Kumrat Valley | Katora lake | Jahaz Banda | Complete Tour Guide 2024 | کٹورا جھیل Discovery Pointshttps://youtu.be/b8Bdp...
14/07/2024

Kumrat Valley | Katora lake | Jahaz Banda | Complete Tour Guide 2024 | کٹورا جھیل Discovery Points

https://youtu.be/b8Bdp43Vi10

is a stunning high-altitude lake located in the of Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan. It is a popular tourist destination known for its breathtaking beauty and serene atmosphere. Here are some fascinating facts about Katora Lake

12/07/2024

پنجاب حکومت کی جانب سے حال ہی میں پنجاب فری سولر سکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سکیم کا مقصد پنجاب بھر کے غریب اور مستحق خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنا ہے۔ یہ سکیم پنجاب حکومت نے کمزور طبقے پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے بنائی ہے۔ یہاں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ یہ سکیم تمام لوگوں کے لیے نہیں ہے۔ پنجاب حکومت نے اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے اہلیت کے کچھ معیارات مقرر کیے ہیں۔ وہ خواہشمند خاندان جو پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اگر وہ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں، تو وہ آسانی سے رجسٹریشن مکمل کر کے سولر سسٹم حاصل کر سکتے ہیں۔
اہلیت کا معیار پنجاب
مفت سولر سکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند گھرانوں کو درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی ضرورت ہے: یاد رکھیں، اہلیت کے یہ معیار حکومت نے ان لوگوں کی شناخت کے لیے مقرر کیے ہیں جو مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے، درخواست گزار کے خاندان کا پنجاب سے ہونا ضروری ہے۔ درخواست گزار کے خاندان سے درخواست دینے والے شخص کے پاس ایک درست پاکستانی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار گھرانے کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے۔ خاندان کا کوئی فرد سرکاری ملازم نہ ہو۔ درخواست گزار خاندان کسی بھی بینک کا مقروض نہ ہو۔ درخواست گزار کا گھرانہ بجلی چوری سے متعلق کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔ درخواست دہندہ کے گھرانے کے پاس پہلے سولر سسٹم نہیں ہونا چاہیے۔
مطلوبہ دستاویزات
یہاں ان دستاویزات کی فہرست ہے جو آپ کو رجسٹریشن کے عمل کے دوران فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی: آپ کے CNIC کی اسکین شدہ کاپی۔ بجلی کے حالیہ بل۔ ماہانہ گھریلو آمدنی کا ثبوت
رجسٹریشن کا عمل
خواہشمند جو اوپر بیان کردہ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں اور ان کے پاس رجسٹریشن کے لیے تمام ضروری دستاویزات ہیں جیسا کہ حکومت نے لازمی قرار دیا ہے وہ آسانی سے اپنا رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔ جس کے لیے انہیں اپنا شناختی کارڈ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لکھ کر 8800 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد، حکومت کی طرف سے تفصیلات کی تصدیق کی جائے گی، اور درخواست گزار کو ان کی اہلیت اور مزید اقدامات کے بارے میں مطلع کیا جائے # # گا۔

Address

42 GCP Society
Lahore
56000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discovery Points posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Discovery Points:

Share