15/01/2020
سلام
محترم عمرہ زائرین
*عمرہ بکنگ کے رہنما اصول*
الحمدللہ اللہ کریم آپکی حرمین شریفین حاضری کی نیت کو قبول فرمائے ..
آجکل کچھ نا عاقبت اندیش ٹریول ایجنٹ انتہائی سستا عمرہ پیکج کا جھانسہ دے کر زائرین سے عمرہ بکنگ کے نام پر رقم بٹور رہے ہیں ..
*ازراہ کرم انتہائی محتاط رھیں*
ہمیشہ اپنے شہر اور جان پہچان والے مستقل رہاءشی اور اچھی ساخ والے کم از کم پانچ سالہ تجربہ کار , گورنمنٹ رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ کا انتخاب فرمائیں
*یاد رکھیں*
عمرہ پیکج میں دو چیزیں ہیں
*ٹکٹ اور مکہ مدینہ پیکج پیکج (رہائش ٹرانسپورٹ اور ویزہ)*
*ٹکٹ*
اپنے ٹریول ایجنٹ سے متعلقہ ائیر لائن کا مکمل آنے جانے کا شیڈول ( تاریخ فلائیٹ , ٹائم) , *ڈائریکٹ ائیر لائن ہے یا وایا* , دوران پرواز کھانا دیتی ہے یا نہیں , یہ تمام باتیں پوچھ لینے لینے اور سمجھنے کے بعد پاسپورٹ کے مطابق ناموں سے بکنگ کروائیں اور *پھر ٹکٹ کی رقم ادا فرماہیں* , رسید اور
متعلقہ ائیر لائن کا آن لائن ریزرویشن نمبر اور ٹکٹ نمبر لازمی لے لیں اور اپکو کتنا سامان لے کر جانا یا لے کر آنا اجازت ہے مکمل تفصیلات چیک فرما لیں یا پوچھ کر اچھی طرح سمجھ لیں ...
*پیکج*
پیکج میں آپکا عمرہ ویزہ , مکہ مدینہ رہائش اور مکمل ٹرانسپورٹ ائیر پوراٹ تا ائیر پورٹ شامل ہوتی ہے ..
*پیکج* میں درج ذیل باتیں ہیں اور انکو اچھی طرح سمجھ لیں ..
(1) مکہ اور مدینہ میں رہائش کس معیار کیا ہے (اکانومی , اکانومی پلس , سٹار ) اور ان میں فرق اچھی طرح سمجھ لیں
2) رہا ئش کا مکہ اور مدینہ میں حرمین شریفین سے پیدل فاصلہ
3) رہائش کی نوعیت ( شیرنگ روم یا سیپریٹ روم)
4) ٹرانپورٹ کی نوعیت
5) مکہ پاک اور مدینہ پاک میں دنوں کی تقسیم
6) ٹکٹ کی مکمل (اوپر بیان کردہ) تفصیلات
محترم عمرہ زائرین آپکا کام کسی پر بلا وجہ شک کرنا یا معاذ اللہ بد گمانی رکھنا نہیں بلکہ اپنے رزق حلال کی حفاظت , روحانی سفر میں مکمل قلبی روحانی سکون , اپنے اور ٹریول ایجنٹ کے ایمان کی حفاظت کرنا ہے.
اللہ.کریم ہم سب کی.عزت آبرو جان مال کی حفاظت فرمائے اور مبارک روحانی سفر میں قدم بہ قدم برکتیں سعادتیں رحمتیں عطا فرمائے..