
04/07/2025
چاند
تمہارے گھر کا دربان
بن جاتا ہے جب تمہیں صحن میں
ٹہلتے دیکھ لیتا ہے
تم خوشبوؤں سے بنی ہو
مہک تمہارے بدن کے جیو گھروں سے
آبشاروں کی صورت
بہتی ہے
ہر آنکھ کو اپنی سمت
متوجہ کرتا
ہوا
ــ ملھار پیرزادو 🌼