Awaz-e-Haram Ptv Ltd. Hajj And Umrah

Awaz-e-Haram Ptv Ltd. Hajj And Umrah Umrah
Hajj
All tickets
visit visa
Work visa

یاربــــــ! کبھی تو ہم بھی بیت اللہ کے سائے میں سجدہ کریں، منیٰ میں ٹھہریں اور عرفاتــــــ میں کھڑے ہو کر تجھ سے رو رو ک...
18/04/2026

یاربــــــ! کبھی تو ہم بھی بیت اللہ کے سائے میں سجدہ کریں، منیٰ میں ٹھہریں اور عرفاتــــــ میں کھڑے ہو کر تجھ سے رو رو کر مانگیں…

اے اللہ! ہمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل فرما جو تیرے گھر کا طوافــــــ کرتے ہیں اور عرفاتــــــ میں بخشے جاتے ہیں۔ آمین🤲

18/04/2026

حج کی ایمیگریشن کا آغاز

Limited seats available محدود نشستیں دستیاب ہیں
24/01/2026

Limited seats available
محدود نشستیں دستیاب ہیں

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے لیے ہنر پر مبنی ورک پرمٹ نظام (اسکل بیسڈ ورک پرمٹ) متعارف کر دیا ہے جس کا مقصد عالمی سط...
07/11/2025

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے لیے ہنر پر مبنی ورک پرمٹ نظام (اسکل بیسڈ ورک پرمٹ) متعارف کر دیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح کے ہنرمند افراد کو مملکت کی افرادی قوت کا حصہ بنانا اور لیبر مارکیٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ سعودی وزیرِ افرادی قوت و سماجی ترقی احمد بن سلیمان الراجحی کے حکم پر جاری کیا گیا،نئے نظام کے تحت غیر ملکی کارکنوں کو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ہائی اسکل ، اسکلڈ اور بیسک کٹیگریز شامل ہیں۔ یہ درجہ بندی ملازمین کی تعلیمی قابلیت، تجربے، فنی مہارت، اجرت کی سطح اور عمر کی بنیاد پر کی جائے گی، نئے آنے والے کارکنوں پر یہ نظام یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہے جبکہ پہلے سے موجود تارکین وطن کی از سرِ نو درجہ بندی 18 جون سے شروع ہو چکی ہے۔ یہ اقدام مملکت میں جاری گیگا پروجیکٹس جیسے نیوم، ریڈ سی پروجیکٹ، القدیہ اور دریہ گیٹ کے لیے درکار ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے لیے اٹھایا گیا ہے، ان منصوبوں میں تعمیرات، ٹیکنالوجی، سیاحت اور ڈیزائن سمیت کئی شعبوں میں عالمی معیار کے ماہرین کی ضرورت ہے۔ وزارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہے کہ کارکنوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے، عالمی ماہرین کو سعودی مارکیٹ میں اپنی مہارت منتقل کرنے کے لیے متوجہ کیا جائے، آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہو اور جدت و اختراعات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔ نیا نظام قویٰ پلیٹ فارم کے ذریعے نافذ کیا جائے گا جہاں ایک ڈیجیٹل تشخیصی نظام کے تحت کارکنوں کی قابلیت کو سعودی پیشہ جاتی و تعلیمی درجہ بندی کے مطابق جانچا جائے گا،اس اصلاح سے نہ صرف لیبر مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی بلکہ کم ہنر والے مزدوروں پر انحصار بتدریج کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی بیروزگاری کی شرح کم ہو کر 2.8 فیصد رہ گئی جب کہ غیر سعودی کارکنوں میں یہ شرح صرف 0.8 فیصد رہی جو نجی شعبے میں مضبوط طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ غیر ملکی کارکن اب بھی مملکت کی افرادی قوت کا اہم حصہ ہیں جو 1.57 کروڑ افراد (کل آبادی کا 44.4 فیصد) پر مشتمل ہیں، اعداد و شمار کے مطابق 89.9 فیصد غیر سعودی 15 سے 64 سال کی کارآمد عمر کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہ نیا نظام پروفیشنل ویری فکیشن پروگرام سے بھی منسلک ہے جو سنہ 2021 میں شروع ہوا اور سنہ 2024 میں 128 ممالک تک پھیلایا گیا جبکہ جلد ہی 160 ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت مملکت میں داخلے سے قبل انجینئرنگ، صحت، اور تعلیم کے شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں کے تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق کی جاتی ہے۔ اسی دوران سعودی عرب نے ترسیلات زر پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔ صرف فروری 2025 میں غیر ملکی کارکنوں کی ترسیلات 12.78 ارب ریال (3.41 ارب ڈالر) تک پہنچ گئیں جو ملکی معیشت میں ان کے اہم کردار کو ظاہر کرتی ہیں۔ وزارت نے آجرین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے عملے کی درجہ بندی قویٰ پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل کریں۔ کارکنان اگر اعلیٰ زمرے کے معیار پر پورا اترتے ہیں تو وہ دوبارہ جانچ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق ورک پرمٹ درجہ بندی کے نظام سے متعلق مکمل رہنمائی کے لیے کتابچہ وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس میں
عملدرآمد، ضوابط، اور تشخیصی طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔
(نیوز 24)

سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ۔سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی ا...
04/11/2025

سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ۔
سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی 10 نومبر تک جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امورکے حکام کے مطابق بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے، حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل کروا سکیں گے، دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔

27/08/2025
*💥پاکستان اور بنگلادیش میں ویزا فری سفر کا معاہدہ، 5 سالہ سہولت کا اعلان*پاکستان اور بنگلا دیش نے باہم معاہدے کے تحت اپن...
22/08/2025

*💥پاکستان اور بنگلادیش میں ویزا فری سفر کا معاہدہ، 5 سالہ سہولت کا اعلان*

پاکستان اور بنگلا دیش نے باہم معاہدے کے تحت اپنے سفارتکاروں اور سرکاری اہلکاروں کے لیے ویزا فری داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اہم معاہدے کے بعد بنگلا دیش کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پاکستان کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے اور یہی سہولت پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی بنگلا دیش میں حاصل ہو گی۔

یہ معاہدہ چیف ایڈوائزر کے دفتر، تَیج گاؤں میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ایڈوائزری کونسل کمیٹی کی جانب سے پالیسی اور حتمی منظوری حاصل کرنے کے بعد طے پایا ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ آئندہ 5 سال کے لیے کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش کے 30 ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے موجود تھے اور پاکستان کے ساتھ اس معاہدے کے بعد یہ تعداد 31 ہو گئی ہے۔ پاکستانی حکومت نے بھی اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

سہولیات شامل ہیں:1. مکہ ہوٹل: 5 اسٹار، ہاف بورڈ کے ساتھ۔ مدینہ ہوٹل: 3 اسٹار، فل بورڈ (ڈبل ڈِش) کے ساتھ۔2. عزیزیہ میں رہ...
16/08/2025

سہولیات شامل ہیں:
1. مکہ ہوٹل: 5 اسٹار، ہاف بورڈ کے ساتھ۔ مدینہ ہوٹل: 3 اسٹار، فل بورڈ (ڈبل ڈِش) کے ساتھ۔
2. عزیزیہ میں رہائش: حرم اور منیٰ کے قریب، روزانہ 3 وقت کھانا (ڈبل ڈِش) اور 24 گھنٹے گرم و ٹھنڈے مشروبات۔
3. مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں میں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ کمرے، منی فریج اور اٹیچڈ باتھ روم کے ساتھ۔
4. مرحلہ وار رہنمائی اور اسلامی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
5. مناسب بیڈز بمعہ آرام دہ گدے، چادر، تکیہ کور، کمبل اور تولیہ۔
6. عزیزیہ میں کمرے صنفی بنیاد پر شیئرنگ ہوں گے (5 اور 6 بیڈ والے کمرے)۔
7. مکتب "بی" جمرات کے قریب، خیمے مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ۔
8. جپسم بورڈ + صوفہ کم بیڈ، ایامِ حج میں بوفے کھانا اور 24 گھنٹے گرم و ٹھنڈے مشروبات۔

نوٹ:
قربانی اور طوافِ زیارت شامل نہیں۔
مکتب بی (VIP)
ایئر لائن (کسی بھی ڈائریکٹ فلائٹ)
مکہ و مدینہ میں زیارت
ائیر کنڈیشنڈ سیٹ بائے سیٹ ٹرانسپورٹ

SERVICES  INCLUDE1. MAKKAH HOTEL 5* STAR WITH HALF BOARD & MADINAH 3* STAR HOTEL WITH FULL BOARD (DOUBLE DISH).2. IN AZI...
13/08/2025

SERVICES INCLUDE

1. MAKKAH HOTEL 5* STAR WITH HALF BOARD & MADINAH 3* STAR HOTEL WITH FULL BOARD (DOUBLE DISH).
2. IN AZIZIA IDEALLY LOCATED FOR APPROACH TO HARAM & MINA, OFFERS A 3-TIME DAILY MEAL (DOUBLE DISH & 24 HOURS HOT & COLD DRINKS).
3. FULLY AIR CONDITIONED ROOMS WITH MINI FRIDGE & ATTACHED BATHROOM IN MAKKAH & MADINAH HOTEL.
4. STEP BY STEP ASSISTANCE & ISLAMIC GUIDANCE.
5. PROPER BEDS WITH SLEEP HIGH MATTRESSES WITH BED SHEET, PILLOW COVERS BLANKETS AND TOWEL.
6. IN AZIZIA ROOMS ARE AVAILABLE FOR SHARING GENDER BASIS 5 & 6 BEDS.
7. МАКТАВB NEAR TO JAMRAAT, TENTS ARE FULLY AIR CONDITIONED.
8. GYPSUM BOARD + SOFA CUM BED, HAJJ DAYS BUFFET MEAL WITH 24 HOURS HOT & COLD DRINKS.

NOTE:

QURBANI & TAWAF-E-ZIARAT ISN'T INCLUDED.

MAKTAB B (VIP)
AIRLINE (DIRECT ANY)
ZIARAT MAK & MED
TRANSPORT AIR CONDITIONED SEAT BY SEAT

Address

Office # 23, 1st Floor Al Rafy Mall Zarrar Shaheed Road Lahore Cantt
Lahore

Opening Hours

Monday 11:00 - 18:00
Tuesday 11:00 - 18:00
Wednesday 11:00 - 18:00
Thursday 11:00 - 18:00
Friday 03:00 - 18:00
Saturday 11:00 - 18:00

Telephone

+923004264406

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz-e-Haram Ptv Ltd. Hajj And Umrah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awaz-e-Haram Ptv Ltd. Hajj And Umrah:

Share

Category