26/06/2026
10 محرم الحرام، یومِ عاشورہ، ہمیں صبر، استقامت، حق گوئی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔
آج ہم میدانِ کربلا کے عظیم شہداء خصوصاً حضرت امام حسینؓ، اہلِ بیتِ اطہارؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے حق اور انصاف کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہدائے کربلا کی عظمت کو سلام، جن کی قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان فرق کی روشن مثال بنی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی سیرت سے صبر، اخلاص، حوصلہ اور دینِ حق پر ثابت قدمی کا درس حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲