ZOHAN Travel

ZOHAN Travel First Come First Fly with ZOHAN TRAVEL... ZTA is the sign of costumers satisfactions.

15/02/2020

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔۱۱۲۔ اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق کی بشارت دی کہ وہ صالحین میں سے نبی ہوں گے۔۱۱۳۔ اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکات نازل کیں اور ان دونوں کی اولاد میں نیکی کرنے والا بھی ہے اور اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا بھی ہے۔(سورہ الصافات آیات 110-113)
ان گنت درودوسلام اور برکات فخر کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پر اور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ، اے رب کائنات! توُ رحیم ہے۔توُ نے ہر دور میں انسانوں کے لئے راہنما بھیجے۔پھر بھی ہم تیری ذات پاک کو نہیں جانتے۔مالک کل! ہمیں صراط مستقیم پر چلا اور دوسروں کے حقوق ادا کرنے والے بنادے۔ بے شک تو رحم کرنے والا کرم کرنے والا ہے۔
آمین یا رب رحیم وکریم۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

18/12/2019

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
رسولوں نے کہا: ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف ہی بھیجے گئے ہیں۔۱۷۔ اور ہم پر تو فقط واضح طور پر پیغام پہنچانا (فرض) ہے اور بس۔۱۸۔ بستی والوں نے کہا: ہم تمہیں اپنے لیے برا شگون سمجھتے ہیں، اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں ضرور سنگسار کر دیں گے اور ہماری طرف سے تمہیں دردناک عذاب ضرور پہنچے گا۔(سورہ یسین آیات 16-18)
ان گنت درودوسلام اور برکات نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پراور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ، اے رب کائنات! ہم اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ تو صرف اکیلا ہی عبادت کے لائق ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں،ہم تیری جانب سے بھیجے گئے ہر نبی اور رسول کو مانتے ہیں۔رب کائنات ! ہمیں اپنے کرم سے نیک عمل کرنے والے اور دوسروں کے حق ادا کرنے اور دوسروں کے کام آنے والے بنا دے۔ بے شک تو رحیم وکریم ہے۔
آمین یا رب العالمین !
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

17/12/2019

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم۔ بسم اللہ اللہ الرحمن الرحیم۔
اور ان کے لیے بستی والوں کو مثال کے طور پر پیش کرو جب ان کے پاس پیغمبر آئے۔۱۴۔ جب ہم نے ان کی طرف دو پیغمبر بھیجے تو انہوں نے دونوں کی تکذیب کی پھر ہم نے تیسرے سے (انہیں) تقویت بخشی تو انہوں نے کہا: ہم تو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔۱۵۔ بستی والوں نے کہا: تم تو صرف ہم جیسے بشر ہو اور خدائے رحمن نے کوئی چیز نازل نہیں کی ہے، تم تو محض جھوٹ بولتے ہو۔(سورہ یسین آیات 13-15)
ان گنت درودوسلام اور برکات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پراور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ، اے مالک کون ومکاں! ہم اقرار کرتے ہیں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری رسول ہیں۔اور ہم تیرے تمام بھیجے ہوئے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہمیں دنیا اور آخرت کی خوشحالی نصیب فرما دے۔ بے شک تو دعاؤں کا سننے والا ہے۔
آمین یا اللہ رحیم۔
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

13/12/2019

اعوذباللہ من الشیطان لرجیم۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
تاکہ آپ ایک ایسی قوم کو تنبیہ کریں جس کے باپ دادا کو تنبیہ نہیں کی گئی تھی لہٰذا وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔۷۔بتحقیق ان میں سے اکثر پر اللہ کا فیصلہ حتمی ہو چکا ہے پس اب وہ ایمان نہیں لائیں گے۔(سورہ یسین آیات 6-7)
ان گنت درودوسلام اور برکات نبی امی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پراور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ، اے مالک کل جہاں! تو عظمت والا ہے۔ ہم دست بستہ التجا کرتے ہیں کہ اپنی عظمت کے صدقے ہمارے تمام گناہ معاف فرما اور ہمیں صراط مستقیم پر چلا دے ۔ ہمیں دنیا اور آخرت کی خوشحالی نصیب فرما۔
آمین یا رب العالمین!
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

10/12/2019

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
کیا ان لوگوں کو نظر نہیں آتا کہ ہم زمین کا رخ کرتے ہیں تو اس کو اطراف سے کم کرتے چلے آتے ہیں؟ اللہ حکم صادر فرماتا ہے اس کے حکم کو پس پشت ڈالنے والا کوئی نہیں اور وہ جلد حساب لینے والا ہے۔۴۲۔ اور بیشک ان سے پہلے والوں نے بھی مکاریاں کی ہیں لیکن تمام تر تدبیریں اللہ کے ہاتھ میں ہیں، وہ ہر نفس کے عمل سے باخبر ہے اور کافروں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ عاقبت کا مسکن کس کے لیے ہے۔(سورہ الرعد آیات 41-42)
ان گنت درودوسلام اور برکات نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پراور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ،اے پیدا کرنے اور موت دینے والے اکیلے مالک! تو دلوں کے رازوں کو جانتا ہے۔ ہر نفس کے تمام اعمال سے واقف ہے۔ مالک کل! ہمیں ہمارے اعمال کے بدلے نہ پکڑنا۔ ہمارے تمام گناہ معاف فرما دے۔ہمیں یوم حساب نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں عطا فرمانا۔ بےشک تو سخت حساب لینے والا ہے۔
آمین یا اللہ یا رب العالمین!
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

09/12/2019

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اللہ جسے چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے قائم رکھتا ہے اور اسی کے پاس ام الکتاب ہے۔ 40-اور جو وعدے ہم ان سے کر رہے ہیں خواہ ان کا کچھ حصہ ہم آپ کو (زندگی میں) دکھا دیں یا ہم آپ کو اٹھا لیں بہرحال آپ کے ذمے صرف پیغام پہنچانا اور ہمارے ذمے حساب لینا ہے۔(سورہ الرعد آیت 39-40)
ان گنت درودوسلام اور برکات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پراور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ، اے رب کریم! تو خالق ہے تو مالک ہے۔تو جسے چاہے عطا کرے جسے چاہے دے کر واپس لےلے۔سب تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ رب کریم! ہمیں،ہمارے آباؤاجداد، ہماری اولادوں، آنے والی نسلوں اور جملہ مومنین ومومنات کو دنیا اورآخرت کی خوشحالی اور شرک سے پاک زندگی نصیب فرما۔ بے شک تو حاکم اعلی ہے۔
آمین یا مالک یا رحیم۔
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

06/12/2019

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اور جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ آپ کی طرف نازل ہونے والی کتاب سے خوش ہیں اور بعض فرقے ایسے ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے، کہدیجیے: مجھے تو صرف یہ حکم ملا ہے کہ میں اللہ کی بندگی کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤں، میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے رجوع کرنا ہے۔(سورہ الرعد آیت-36)
ان گنت درودوسلام اور برکات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پراور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ، اے رب کل جہاں! تو خالق ہے ہم تیری مخلوق! تو مالک ہے ہم تیری مملوک! تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں۔ رب کائنات! ہمیں شیطان مردود کی شر سے اپنی پناہ میں رکھ۔ہمیں آپکی ہدائت والی کتاب ( قرآن پاک) پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والے بنا دے۔ بےشک تو ہی عبادت کے لائق ہے۔
آمین یا اللہ یا مالک یوم الدین۔
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

05/12/2019

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو زیادہ مشقت والا ہے اور انہیں اللہ کے عذاب سے بچانے والا بھی کوئی نہیں ہے۔۳۵۔ اہل تقویٰ سے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان ایسی ہے کہ اس کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، اس کے میوے اور اس کا سایہ دائمی ہیں، یہ ہے اہل تقویٰ کی عاقبت اور کافروں کا انجام تو آتش ہے۔ (سورہ الرعد آیات 34-35)
ان گنت درودوسلام اور برکات نبی امی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پراور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ، اے دلوں کے رازوں سے واقف بادشاہ عالی! ہمارے اعمال اس قابل نہیں کہ ہم جنت کے حقدار بن سکیں۔مگر تیری ذات وحدہ لاشریک پریقین کامل ہے کہ تو بخشنے والا اور مہربان ہے۔اپنے کرم سے ایسے اسباب پیدا فرما دے کہ ہم ایسے اعمال کر سکیں کہ اہل تقوی میں شامل ہو جائیں۔ بے شک تو تمام اسباب پیدا کرنے والا ہے۔
آمین یا رب العالمین!
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

03/12/2019

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا جس سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین پھٹ جاتی یا مردے کلام کرتے (تو بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے) بلکہ یہ سارے امور اللہ کے ہاتھ میں ہیں، کیا اہل ایمان پر یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ اگر اللہ چاہتا تو تمام انسانوں کو ہدایت دے دیتا اور ان کافروں پر ان کے اپنے کردار کی وجہ سے آفت آتی رہے گی یا ان کے گھروں کے قریب (مصیبت) آتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آ پہنچے، یقینا اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔(سورہ الرعد آیت-31)
ان گنت درودوسلام اور برکات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور آپکی آل پراور حضرت ابراہیم علیہ السلام پراور آپکی آل پر۔
اے اللہ، اے رحیم وکریم مالک! ہم سے پہلے لوگ قرآن کو جھٹلاتے تھے۔ اسلئے تباہ ہو گئے۔ ہم قرآن کو جھٹلاتے تو نہیں مگر نہ تو اس کو پڑھتے ہیں، اگر پڑھتے ہیں تو بغیر سمجھے۔اگر سمجھ لیں تو عمل نہیں کرتے۔تو ہم کیا امید رکھیں۔ استغفراللّٰہ ! بس مالک کائنات تیری ذات رحیمی سےالتجا کرتے ہیں کہ ہم پراپنا کرم کئے رکھ۔ صرف تیرے رحم وکرم سے ہی اب کچھ ہو سکتا ہے ہمارے اعمال تو کسی قابل نہیں۔ ہم پر رحم فرما اور قرآن و سنت کو پڑھنے، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے والے بنا دے۔ بےشک تو قادر مطلق ہے۔
آمین یا اللہ یا رحیم وکریم !
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

Address

Hayat Khan Plaza Office #13, 14 Main Bazar Batkhela
Malakand
0932

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

0092932410513

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZOHAN Travel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZOHAN Travel:

Share

Category