17/08/2026
آج حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ 60 دنوں سے زیر علاج ملٹری کورٹ سے سزائے یافتہ پی ٹی آئی کارکن عزت گل سے ملاقات ہوئی، عزت گل کا بھائی فرید گل، سہیل آفریدی سے ملاقات کرنے کیلئے پورے 6 دفعہ وزیراعلی ہاؤس گئے لیکن گیٹ سے واپسی ہوئی، آخر کیوں؟
کیا کارکن نے یہ قربانی عمران خان کیلئے نہیں دی؟
کیا اس کا علاج کرانا پارٹی و حکومت کی زمہ داری نہیں؟
بروز پیر عزت گل کا آپریشن ہوگا۔ عزت گل کا آپریشن صحت کارڈ پر ہوگا، تاہم گزشتہ دو ماہ سے علاج، کھانے پینے اور آپریشن کے دیگر ضروری اخراجات وہ خود برداشت کررہے ہیں۔
صوبائی حکومت، قیادت اور پارٹی میں موجود ارب پتی شرم سے ڈوب مرے، کارکن تعاون فرمائیں۔ شکریہ
ڈاکٹر نظیف انصاف ڈاکٹرز فورم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو عزت گل کا دیکھ بھال کررہے ہیں۔