Paras, The Heaven On Earth

سکی کناری ڈیم — کاغان ویلی کی ترقی کا روشن بابالحمدللہ! کاغان ویلی میں دریائے کنہار پر تعمیر ہونے والا سکی کناری ہائیڈرو...
03/06/2026

سکی کناری ڈیم — کاغان ویلی کی ترقی کا روشن باب
الحمدللہ! کاغان ویلی میں دریائے کنہار پر تعمیر ہونے والا سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اب 884 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ عظیم منصوبہ نہ صرف ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے بلکہ علاقے کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کاغان ویلی کے حسین پہاڑوں کے درمیان قائم یہ منصوبہ اس بات کی مثال ہے کہ قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح کا ذریعہ بنے اور مقامی آبادی بھی اس کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔
کاغان ویلی کا فخر — سکی کناری ڈیم، 884 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے ساتھ روشن پاکستان کی جانب ایک مضبوط قدم۔









بابو سر ٹاپ بند رہے گا
03/06/2026

بابو سر ٹاپ بند رہے گا

02/06/2026

خراجِ تحسین اور شکریہ
عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ہزاروں سیاحوں نے کاغان ویلی کا رخ کیا۔ شدید رش، ٹریفک کے دباؤ اور مختلف انتظامی چیلنجز کے باوجود تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہایت ذمہ داری، صبر اور خوش اخلاقی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے مانسہرہ پولیس، بالاکوٹ پولیس، پارس پولیس، کاغان ویلی کے تمام تھانہ جات، معزز ایس ایچ او صاحبان، پولیس کے جوانوں، ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے سیاحوں کی رہنمائی، حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔
خصوصاً ان افسران اور جوانوں کو سلام جنہوں نے مہمان سیاحوں کے ساتھ بہترین اخلاق، صبر اور احترام کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا۔
کاغان ویلی آنے والے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے سیاحتی سیزن میں بھی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی جذبے کے ساتھ سیاحوں کی خدمت اور رہنمائی جاری رکھیں گے۔
آپ سب ہمارے ہیرو ہیں، آپ کو سلام!
کاغان ویلی آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

02/06/2026

کا غان تر پی پل سے ایک ماہ قبل دو بہن بھائی دریا کی نظر ہو گئے تھے بہن کی ڈیڈ باڈی آج کھنیا کے مقام سے مل گئی

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد عمیر اعوان ولد بشیر اعوان (تاج محل ہوٹل پارس) آج تقریباً صبح 11 بجے راہی ...
01/06/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد عمیر اعوان ولد بشیر اعوان (تاج محل ہوٹل پارس) آج تقریباً صبح 11 بجے راہی تراڑ پارس کے مقام پر موٹر سائیکل پر سفر کے دوران اچانک پہاڑ سے گرنے والے پتھر کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں، جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید زخم آئے ہیں۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
ہم تمام اہلِ علاقہ، دوست احباب، عزیز و اقارب اور سوشل میڈیا صارفین سے پرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ محمد عمیر اعوان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل و کرم سے شفاۓ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، تمام تکالیف دور فرمائے اور انہیں جلد صحت مند زندگی کی طرف واپس لوٹائے۔
یا اللہ! اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے صدقے محمد عمیر اعوان کو صحتِ کاملہ عطا فرما، ان کے تمام زخموں کو شفا دے، انہیں ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ فرما اور اہلِ خانہ کو صبر و استقامت عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
دعاؤں میں یاد رکھیے۔
اللّٰہ تعالیٰ سب کا حامی و ناصر ہو۔ ❤️


#پارس

Jeep for rent in kaghan valley
01/06/2026

Jeep for rent in kaghan valley

عید الاضحیٰ 2026 پر کاغان ویلی میں سیاحوں کا تاریخی رشخیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعط...
01/06/2026

عید الاضحیٰ 2026 پر کاغان ویلی میں سیاحوں کا تاریخی رش

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد سیاحوں نے کاغان ویلی کا رخ کیا، جبکہ عید کے پہلے تین دنوں میں 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد سیاح ناران، بابوسر ٹاپ اور دیگر خوبصورت مقامات کی سیر کے لیے پہنچے۔

کاغان ویلی پاکستان کا دلکش سیاحتی حسن ایک بار پھر دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

Paras The Heaven On Earth

الحاج سید قاسم شاہ — مانسہرہ کی سیاست کا ایک روشن اور باوقار نامضلع مانسہرہ کی سیاسی تاریخ میں اگر چند ایسی شخصیات کا ذک...
30/05/2026

الحاج سید قاسم شاہ — مانسہرہ کی سیاست کا ایک روشن اور باوقار نام
ضلع مانسہرہ کی سیاسی تاریخ میں اگر چند ایسی شخصیات کا ذکر کیا جائے جنہوں نے کئی دہائیوں تک عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور مؤثر قیادت کے ذریعے اپنی منفرد شناخت قائم کی، تو الحاج سید قاسم شاہ کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ وہ نہ صرف مانسہرہ، بالاکوٹ، کوائی اور کاغان کے عوام کے ایک محبوب رہنما ہیں بلکہ ایک ایسی سیاسی شخصیت بھی ہیں جن کی خدمات اور اثرات آج بھی علاقے کی سیاست میں نمایاں طور پر محسوس کیے جاتے ہیں۔
الحاج سید قاسم شاہ نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کیا۔ مقامی حکومتوں سے لے کر قومی سطح تک ان کا سفر مسلسل جدوجہد، عوامی اعتماد اور سیاسی بصیرت کی ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے ضلع کونسل مانسہرہ کے چیئرمین کی حیثیت سے عوامی مسائل کے حل اور مقامی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ اس دور میں انہوں نے عوامی نمائندگی کو مضبوط بنانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
1985ء میں وہ حلقہ NA-14 مانسہرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس کامیابی نے انہیں قومی سیاست میں ایک مضبوط مقام دلایا۔ 1988ء کے انتخابات میں بھی عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور وہ دوبارہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ قومی اسمبلی میں انہوں نے مانسہرہ، بالاکوٹ، کاغان اور دیگر پسماندہ علاقوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور وفاقی سطح پر اپنے علاقے کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
1990ء میں الحاج سید قاسم شاہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ صوبائی اسمبلی میں انہوں نے علاقے کی ترقی، انفراسٹرکچر، تعلیم، مواصلات اور دیگر عوامی منصوبوں کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی صلاحیتوں اور تجربے کے باعث انہیں وفاقی سطح پر بھی اہم ذمہ داریاں ملیں اور وہ وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
الحاج سید قاسم شاہ کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کا عوام سے گہرا تعلق ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کے لیے قابلِ رسائی رہے ہیں اور لوگوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں آج بھی ضلع مانسہرہ اور بالاکوٹ کے عوام عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مانسہرہ کی سیاست میں "قاسم گروپ" ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس سیاسی مکتبِ فکر نے کئی دہائیوں تک ضلع کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ الحاج سید قاسم شاہ کی قیادت نے علاقے میں سیاسی شعور، جمہوری روایات اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دیا۔ ان کی سیاسی تربیت اور رہنمائی سے کئی نوجوان رہنما سیاست میں آگے بڑھے اور عوامی خدمت کے میدان میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
الحاج سید قاسم شاہ کی خدمات صرف سیاسی میدان تک محدود نہیں بلکہ وہ سماجی ہم آہنگی، عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے بھی ہمیشہ سرگرم رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف ادوار میں علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کے حصول اور حکومتی اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
آج بھی الحاج سید قاسم شاہ ضلع مانسہرہ کی سیاست کا ایک باوقار اور معتبر نام ہیں۔ ان کی طویل سیاسی جدوجہد، عوامی خدمت اور قیادت نے انہیں علاقے کی تاریخ میں ایک منفرد مقام عطا کیا ہے۔ ان کی شخصیت نئی نسل کے لیے سیاسی بصیرت، عوامی خدمت اور استقامت کی ایک روشن مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ الحاج سید قاسم شاہ کو صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے اور انہیں مزید عوامی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔
آپ اپنی رائے ضرور دیں کہ آپ کو قاسم شاہ کا دور کیسا لگا

27/05/2026


آپ کی اپنی پیاری زبان گوجری میں غلام بھائی کا عید پیغام

26/05/2026

پارس سے نہاں جانے والا لکڑی کا پل انتہائی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔اسی پل سے روزانہ ہائی اسکول کے طلباء، اساتذہ اور مقامی لوگ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گزرتے ہیں۔

پل کی موجودہ حالت کسی بھی وقت بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے۔ اگر بروقت مرمت نہ کی گئی تو خدانخواستہ کوئی معصوم طالب علم یا شہری دریا میں گر کر جان سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ علاقے میں بڑے بڑے منصوبے بن رہے ہیں، مگر عوام کی بنیادی سہولیات آج بھی نظر انداز ہیں۔

ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکموں اور منتخب نمائندوں سے پُرزور مطالبہ ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے اس پل کی فوری مرمت اور مضبوط تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے پہلے اس خطرے کا خاتمہ ہو سکے۔

یہ ویڈیو ہائی اسکول کے معزز استاد جناب محمد صدیق صاحب نے بنا کر ارسال کی ہے تاکہ حکام بالا تک اس سنگین مسئلے کی آواز پہنچ سکے۔

📢 عوام بھی اس آواز کو آگے پہنچائیں تاکہ کسی حادثے سے پہلے عملی اقدام اٹھایا جا سکے۔

Address

Mansehra
0092

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paras, The Heaven On Earth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share