13/06/2026
یہ ہیں وہ محافظ جنہیں دیکھ کر انسان دعا کرتا ہے کہ کبھی ان سے واسطہ نہ ہی پڑے-
زیرِ نظر ویڈیو دو روز قبل چلاس دیامر کی ہے، جہاں پولیس نے شاہراہِ بابوسر زیرو پوائینٹ پر مسافروں کو گھنٹوں روکے رکھا۔ جب وجہ پوچھی گئی تو جواب دینے کے بجائے بدتمیزی، دھمکیوں اور تشدد کا مظاہرہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک خاتون سیاح کو اس کی بیٹیوں کے سامنے گالیاں دی گئیں اور ڈنڈے و پتھر سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
گلگت بلتستان ایک سیاحتی خطہ ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ سیاحت سے وابستہ ہے۔ یہاں ملک و بیرونِ ملک سے ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ اگر عوام اور سیاحوں کے ساتھ سلوک یہی رہا تو پھر لوگوں کو یہاں آنے کی ترغیب کیسے ملے گی؟
انتظامیہ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ صرف جگہ جگہ ناکوں پہ ان جنگلی جانوروں کو وردیاں پہنا کر کھڑا کر دینے سے امن و امان قائم نہیں ہوتا۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ اہلکاروں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے، انہیں عوام اور سیاحوں سے بات کرنے کا سلیقہ سکھایا جائے، کیونکہ ریاست کا چہرہ عوام کے سامنے سب سے پہلے یہی لوگ ہوتے ہیں۔
انہیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ شاہراہوں پر مہذب اور تربیت یافتہ اہلکار کھڑے کرنے ہیں یا ایسے لوگ جو پورے علاقے کی ساکھ کو
چند منٹ میں دنیا بھر کے سامنے خاک میں ملا دیں-
Deputy Commissioner Kohistan Lower Deputy Commissioner Kohistan Upper