02/12/2023
جناح بیراج کالاباغ میانوالی ۔
میانوالی پاکستان کا واحد ضلع ہے جس کے 60 کلو میٹر کے اندر پاکستان کے دو بڑے بیراج واقع ہیں ۔جناح بیراج کالاباغ کے مقام پر واقع ہے اورچشمہ کے مقام چشمہ بیراج واقع ہے۔1939 کو اس بیراج کی تعمیر شروع ہوئی اور پاکستان بننے سے ایک سال پہلے 1946 میں مکمل ہوئی، اس کی لمبائی 3 ہزار سات سو 80 اسی فٹ ہے، اس کے 42 سپل وے گیٹ ہیں, اور ہر گیٹ کی چوڑائی 60 فٹ ہے، جن سے ساڑھے نو لاکھ کیوسک پانی بہہ سکتا ہے۔ اس بیراج سے ایک بڑی نہر تھل کینال نکالی گئی جو اپنی دیگر تقسیم شدہ چھوٹی نہروں کے ذریعے ضلع بھکر، لیہ، خوشاب، میانوالی اور مظفرگڑھ تک کے علاقوں کو آب پاشی کے لئے پانی فراہم کرتی ہے، یہ تھل کے 19٫000٫00 ایکڑ زمینوں کو سیراب کرتی ہے،
اس بیراج پر جناح ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بھی موجود ہے جس کی 96 میگا وات سستی بجلی بنانے کی صلاحیت ہے