Safar E Haram Travel & Tours

Safar E Haram Travel & Tours Your trusted partner for Hajj, Umrah, Visit Visas & Expert Travel Consultancy. ��

12/09/2026

عمرہ و حج زائرین کے لیے ویکسینیشن کارڈ کا آسان طریقہ کار
نادرا نے بارڈر ہیلتھ سروسز، وزارتِ صحت کے اشتراک سے عمرہ و حج زائرین کے لیے سعودی حکومت کی مقررہ شرائط کے مطابق انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار (Meningitis) کے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

زائرین صرف 3 آسان مراحل میں نادرا سے ویکسینیشن کارڈ حاصل کر سکتے ہیں:
1۔ بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادا کریں
گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یا قریبی ای سہولت فرنچائز پر جا کر بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں اور مقررہ فیس ادا کریں۔
2۔ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوائیں
ایئرپورٹ پہنچنے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کی جانب سے منظور شدہ فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کے کاؤنٹر پر جائیں۔ اپنی بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ دکھائیں اور مطلوبہ ویکسین لگوائیں۔
3۔ ویکسینیشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں
ویکسین لگوانے کے بعد nims.nadra.gov.pk سے اپنا نادرا ویکسینیشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایات کے مطابق پاکستانی عمرہ و حج زائرین کے لیے نادرا سے جاری کردہ ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا لازم ہے۔ 14 ستمبر 2026 کے بعد ویکسینیشن کا ثبوت موجود نہ ہونے کی صورت میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

16/08/2026

سعودی_ائیرلائنز ✈️کے نئے سرکلر کے مطابق آج سے

جاری ہونے والی تمام عمرہ و حج گروپ ٹکٹس

نان ریفنڈ ایبل NON-REFUNDABLE* ہوں گی ،

🕋 عمرہ 2026 – اہم اپڈیٹسعودی عرب کے مسار سسٹم میں عمرہ پیکج کے ساتھ کھانے (Food Voucher) کو شامل کر دیا گیا ہے۔🍱14 اگست ...
09/08/2026

🕋 عمرہ 2026 – اہم اپڈیٹ
سعودی عرب کے مسار سسٹم میں عمرہ پیکج کے ساتھ کھانے (Food Voucher) کو شامل کر دیا گیا ہے۔🍱
14 اگست سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر کے عمرہ زائرین سے 20 سعودی ریال فی دن کھانے کی مد میں وصول کیے جائیں گے، چاہے وہ کھانا استعمال کریں یا نہ کریں۔
اس فیصلے کے بعد عمرہ پیکج کی مجموعی لاگت میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے کھانے کے نظام کو باقاعدہ بنانا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے، آسانیاں عطا فرمائے اور عمرہ و حج قبول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲

ایف آئی اے نے بلاوجہ آف لوڈنگ کی شکایات کے خاتمے اور امیگریشن نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے نیا نظام نافذ کردیا۔نئے ایس ...
23/07/2026

ایف آئی اے نے بلاوجہ آف لوڈنگ کی شکایات کے خاتمے اور امیگریشن نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے نیا نظام نافذ کردیا۔

نئے ایس او پیز کے تحت مسافروں کو فوری شکایت کے ازالے، وجوہات اور پری ڈیپارچر رہنمائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تمام زونل دفاتر میں پری ڈیپارچر فسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کردی گئی، بیرون ملک روانگی سے پہلے مسافروں کو امیگریشن رہنمائی دی جائے گی، امیگریشن شکایت پر 2 گھنٹے میں کارروائی لازمی قرار دی گئی ہے، آف لوڈ ہر مسافر کو تحریری آف لوڈنگ پروفارما دینا لازمی ہوگا۔

17/07/2026

*عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے عمرہ رولز نافذ، صرف وزارت مذہبی امور سے تصدیق شدہ کمپنیاں ہی عمرہ کروانے کی مجاز ہوں گی*

اسلام آباد: 16 جولائی، 2026
وفاقی حکومت نے حج و عمرہ ایکٹ 2024 کے تحت ملک میں عمرہ انتظامات کو مزید شفاف، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے نئے عمرہ رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیے گئے ان رولز کے تحت آئندہ عمرہ سے متعلق تمام انتظامی، ریگولیٹری اور نگرانی کے امور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دائرہ اختیار میں ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نئے رولز کے تحت جامع عمرہ پالیسی کی تیاری کے لیے عمرہ پالیسی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت قانون و انصاف اور کابینہ ڈویژن سے ایک ایک اعلی افسر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ کمیٹی تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد نئی عمرہ پالیسی مرتب کرے گی، جسے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ طریقہ کار کے مطابق اپنے *نسک (Nusuk)* معاہدات کی فوری تصدیق کروائیں تاکہ انہیں مستند عمرہ آپریٹرز کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔ وزارت کی جانب سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی تاکہ عوام مستند آپریٹرز کی آسانی سے شناخت کر سکیں۔

وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ صرف وزارت کی ویب سائٹ پر موجود تصدیق شدہ عمرہ آپریٹرز کے ذریعے ہی اپنی بکنگ کروائیں۔ غیر رجسٹرڈ یا غیر مصدقہ کمپنیوں کے ذریعے بکنگ کی صورت میں پیش آنے والے مسائل کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر ہو گی، جبکہ وزارت صرف ان کمپنیوں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کرے گی جو وزارت سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہوں گی۔

وزارت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ پیکیج کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل کے ذریعے کریں اور ادائیگی کی رسید، معاہدہ اور دیگر متعلقہ دستاویزات محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی تنازع یا شکایت کی صورت میں ان کے حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق نئے عمرہ رولز کا مقصد عمرہ شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کو فروغ دینا، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ آپریٹرز کی حوصلہ شکنی کرنا اور عمرہ زائرین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنانا ہے۔ عمرہ پالیسی کی منظوری کے بعد صرف وزارت مذہبی امور سے تصدیق شدہ کمپنیاں ہی عمرہ خدمات فراہم کرنے کی اہل ہوں گی، جس سے عمرہ انتظامات کو مزید منظم اور عوام کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

13/07/2026

Address

Office No 542 Rana Abdul Sattar Market Wanbhachran
Mianwali
42100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safar E Haram Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share