23/07/2026
سید رحیم شاہ لالا کے پوتے اور حیدر علی شاہ باچا کے صاحبزادے، علی باچا نے برطانیہ کی معروف تاریخی یونیورسٹی اینگلیا رسکن یونیورسٹی (Anglia Ruskin University - ARU) سے سپلائی چین مینجمنٹ (Supply Chain Management) میں ماسٹر آف سائنس (M.Sc.) کی ڈگری کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی۔ اس شاندار کامیابی پر علی باچا، ان کے والدین، اہلِ خانہ اور تمام احباب کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وہ بحریہ یونیورسٹی، اسلام آباد سے بزنس ایڈمنسٹریشن (Business Administration) میں بیچلر (Bachelor's) کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔