02/05/2019
یورپ ویزا اپلائی کرتےہوئے چند باتوں کا خیال رکھیں۔
1) ہمیشہ اس ملک کا ویزا اپلائی کریں جو سیاحت کو ذیادہ فروغ دیتا ہو جیسا کہ نیدرلینڈز ، فرانس ، ہنگری ، آسٹریا ، چیک رپبلک وغیرہ۔
2) کبھی بھی سخت موسم میں ویزا اپلائی نہ کریں مثلا" شدید سردی کے موسم میں۔
3) مئی سے اگست تک یورپ میں موسم بہت خوشگوار ہوتا ہے اور یہ ہمارے ملک میں چھٹیوں کا سیزن ہوتا ہے اس لیے ان دنوں میں ویزا اپلائی کریں۔
4) سولو ٹریولر (اکیلے) کو ویزا ملنا قدرے مشکل ہوتا ہے اس لیے کوشش کریں کے فیملی کے ساتھ ویزا اپلائی کریں۔
5) اپنی جائیداد کی تمام تفصیلات ایف بی آر میں ضرور اپڈیٹ کروائیں تمام ایمبیسیز اب آنلائن ریکارڈ چیک کرتی ہیں۔
6) نوکری پیشہ افراد اپنی ماہانہ تنخواہ بنک اکاونٹ میں ٹرانسفر کروائیں۔
7) کاروباری افراد ٹیکس باقاعدگی سے جمع کروائیں اور اپنی اصل آمدنی کے مطابق ٹیکس دیں۔ اس سے کیس مزید مظبوط ہوتا ہے۔
😎 کبھی بھی اپنے بنک اکاونٹ میں ایک دم سے کوئی بڑی رقم نہ ڈلوائیں۔ آپ کی بنک سٹیٹمنٹ آپ کی نوکری یا کاروبار کے مطابق ہونی چاہیے۔
9) ٹریول ہسٹری کے لیے مختلف ریجنز کے ممالک کا ٹریول کریں۔ ایک ہی ریجن (جیسا کہ ملائشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ یا انڈونیشیا) کا ٹریول ایک منفی تاثر دیتا ہے کہ آپ نے صرف یورپ ویزا اپلائی کرنے کیے ہسٹری بنائی ہے۔
10) ٹریول ہسٹری آپ کے ٹریول کرنے سے بنتی ہے نہ کہ سٹکر ویزا لگوانے سے۔ آپ کی انٹری اور ایگزٹ کی مہریں آپ کی ٹریول ہسٹری بناتی ہیں۔ اس لیے ٹریول کریں ای ویزا یا سٹکر ویزا کے فرق کے بغیر۔
بشکریہ! میرپور ٹریول اینڈ ٹورازم
03455127847