داعسیِ عشق

داعسیِ عشق اس پیج پر ........
explore the Beauty of Pakistan,explore the talent of Pakistan,explore the

کسی نے مُحبت دی ،کسی نے دھوکہ ، کسی نے ہاتھ تھام لیا ،کسی نے بیچ راہ میں چھوڑ دیا ۔ کسی نے میری اچھائیوں کے لمبے پُل بان...
18/04/2025

کسی نے مُحبت دی ،کسی نے دھوکہ ، کسی نے ہاتھ تھام لیا ،کسی نے بیچ راہ میں چھوڑ دیا ۔ کسی نے میری اچھائیوں کے لمبے پُل باندھ دیے ،کسی نے میری ذات کو صرف میلا کیا ۔کسی نے ساتھ چلنے کی ہزار وجوہات مانگی ،کوئی بغیر کُچھ پوچھے ساتھ چل دیا۔ کسی نے اُلفت بھرے الفاظ برسا دیے ،کسی نے نفرت کی نگاہ سے دیکھا ۔ میری زندگی میں ہر آنے والے شخص نے اپنے اپنے ظرف کے مُطابق مجھے کئی باتیں سیکھائیں ۔ مگر ایک بات جو مجھے سب نے سیکھائی وہ یہ کہ اللّٰہ کے سوا کوئی اپنا نہیں ۔ اور میں آج زندگی کے اُس مقام پر ہوں جہاں میرا یقین یہ ہے کہ "واقعی اللّٰہ کے سوا کوئی اپنا نہیں ہوتا۔!❤️🌸

17/04/2025

خاموشی سے کسی رشتے کو توڑ دینا

یہ وہ عمل ہے جو آج کے دور میں سوشل میڈیا کے عام ہونے کے بعد تیزی سے پھیل گیا ہے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لڑکی یا لڑکا اچانک بغیر کوئی بات کہے رابطہ ختم کر دیتے ہیں

نہ کوئی وضاحت، نہ کوئی معذرت، نہ کوئی بات چیت

ایسا رویہ عموماً اس وقت اختیار کیا جاتا ہے جب کسی رشتے میں سچائی یا دلچسپی نہ ہو

یا جب دوسرا انسان محض ایک وقتی ضرورت بن چکا ہو

بعض اوقات اس شخص کے پاس یہ کہنے کا حوصلہ نہیں ہوتا کہ وہ رشتہ ختم کرنا چاہتا ہے

اس لیے وہ چپ چاپ خود کو پیچھے ہٹا لیتا ہے

کبھی وہ رشتہ مکمل ختم نہیں کرتے بلکہ بس خاموش ہو جاتے ہیں تاکہ جب دل چاہے واپس آ سکے

اور کبھی وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ دوسرا شخص اس کے پیچھے آئے

اس سے التجائیں کرے

پیغامات بھیجے

اور یوں وہ اپنے آپ کو اہم محسوس کرے

لیکن ایسی صورتحال میں ایک سمجھدار اور خوددار شخص کو کیا کرنا چاہیے؟

اگر کوئی شخص بار بار آپ کے پیغامات اور کالز کا جواب نہ دے

اور آپ کو یقین ہو جائے کہ وہ جان بوجھ کر نظر انداز کر رہا ہے

تو بس وہیں رک جانا چاہیے

خود کو اس مقام پر لے کر آنا چاہیے جہاں آپ کو دوسروں کی توجہ کے لیے خود کو چھوٹا نہ کرنا پڑے

جو شخص شروع سے آپ کی قدر نہ کرے

اس کے لیے دوبارہ دروازے کھولنا خود سے زیادتی ہے

عزت ہمیشہ مان سے آتی ہے

اور خاموشی کبھی کبھار سب سے مضبوط جواب ہوتی ہے

جو لوگ واقعی آپ کو چاہتے ہیں

وہ کبھی آپ کو ایسے نظر انداز نہیں کریں گے

جو کرتے ہیں

وہ آپ کے حصے کا اعتبار پہلے ہی توڑ چکے ہوتے ہیں

اس لیے اپنے دل کو سنبھالیے

اور آگے بڑھ جائیے

کیونکہ عزت وہاں ہے جہاں آپ کو سمجھا جائے

نہ کہ وہاں جہاں آپ کو آزمایا جائے بار بار

دل محبت چاہتا ہے، دماغ کامیابی چاہتا ہے، روح بس سکون چاہتی ہے..
10/02/2025

دل محبت چاہتا ہے، دماغ کامیابی چاہتا ہے، روح بس سکون چاہتی ہے..

Address

Multan
66000

Telephone

+923048482081

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when داعسیِ عشق posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to داعسیِ عشق:

Share