23/07/2026
السلام علیکم
جو پاکستانی مسافر دبئی سے پاکستان آئے ہوئے ہیں اور اس وقت اپنے گھروں میں چھٹی گزار رہے ہیں، ان میں سے بعض کے ویزے کینسل کیے جا رہے ہیں۔ یہ ایک نہایت اہم اور سنجیدہ مسئلہ ہے، کیونکہ ان مسافروں کے روزگار اور مستقبل کا معاملہ اس سے وابستہ ہے۔
اس مسئلے کے حل کے لیے وزیرِ خارجہ صاحب کے ساتھ ہائی لیول میٹنگ ہونی چاہیے اور معاملے کو اعلیٰ سطح پر متحدہ عرب امارات کے حکام کے سامنے اٹھایا جانا چاہیے، تاکہ پاکستان میں موجود چھٹی پر آئے ہوئے مسافروں کے ویزوں کی منسوخی کا سلسلہ روکا جا سکے اور متاثرہ افراد کو ریلیف مل سکے۔
یہ معاملہ فوری اور ہائی لیول پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔