ARH Travel & Tours Pvt Ltd

ARH Travel & Tours Pvt Ltd Trusted Travel Company dedicated to crafting personalized and unforgettable travel experiences.
(1)

ARH Travel & Tours Pvt Ltd is a leading travel agency specializing in bespoke travel experiences. With a team of dedicated professionals, ARH Travel & Tours aims to provide personalized services tailored to the unique preferences and needs of its clients. From meticulously crafted itineraries to seamless logistics, the agency ensures every aspect of the journey is taken care of. With a commitment

to customer satisfaction, ARH Travel & Tours offers a diverse range of destinations and experiences, catering to various interests and budgets. By delivering exceptional service and unforgettable travel experiences, ARH Travel & Tours has established itself as a trusted name in the travel industry.

29/01/2025

*ریاض الجنہ میں حاضری کیلئےنیاآپشن متعارف*
سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ایسے زائرین جو مسجد کی حدود میں ہوتے ہوئے نسک یا توکلنا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ زیارت کے لیے اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر ویٹ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے فوری پرمٹ حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ’ویٹنگ‘ کا آپشن بڑھا دیا گیا ہے۔

ویٹنگ کا آپشن منتخب کرنے سے یہ ہوگا کہ سسٹم میں جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر زائر کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ ( ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی تھی۔

مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔

نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

استاد وہ ہستی ہیں جو علم کی روشنی پھیلانے اور طلبہ کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک استاد صرف نصاب کی تعلیم نہیں...
05/10/2024

استاد وہ ہستی ہیں جو علم کی روشنی پھیلانے اور طلبہ کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک استاد صرف نصاب کی تعلیم نہیں دیتے بلکہ وہ طلبہ کی شخصیت کی تعمیر، ان کے اخلاقی اقدار کی نشوونما، اور ان کی ذہنی و جذباتی ترقی میں بھی معاونت کرتے ہیں۔

استاد کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ ایک رہنما، مشیر، اور تحریک دینے والے ہوتے ہیں۔ ان کی محنت سے طلبہ میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے، اور وہ اپنے مستقبل کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ استاد کے ذریعے ہی طلبہ سیکھتے ہیں کہ علم کا حصول صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اچھے استاد کی خصوصیات میں علم کی گہرائی، صبر، محبت، اور طلبہ کے ساتھ دوستانہ رویہ شامل ہیں۔ وہ ہر طالب علم کی انفرادیت کو سمجھتے ہیں اور ان کی ضروریات کے مطابق تدریس کرتے ہیں۔

استاد کا اثر صرف تعلیمی میدان تک محدود نہیں ہوتا؛ وہ معاشرتی اور ثقافتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی رہنمائی سے ہی قوم کا مستقبل سنورتا ہے۔ استاد کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے اور ان کی خدمات کو سراہنا چاہیے۔

ھوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ھوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن دورانِ سفر تو ھم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر...
09/09/2024

ھوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ھوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن دورانِ سفر تو ھم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر رھے ھوتے ہیں، لیکن کس طرح ؟
آئیں آپکو بتاتے ہیں !!!
جب ھوائی جہاز گراؤنڈ پر ھوتا ھے بورڈنگ کے بعد مسافر اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھ جاتے ہیں اکثر یہ دیکھا گیا ھے کہ کچھ افراد گرمی یا گھٹن محسوس کرتے ہیں ، مسافر کمنٹ کارڈ یا میگزین نکال کر پنکھے کے طور پر جھل رھے ھوتے ہیں اور بار بار عملے کو ائرکنڈیشن چلانے کا کہتے رہتے ہیں جس سے عملہ بھی پریشان ھوتا ھے کیونکہ جہاز میں ائرکنڈیشن نہیں ھوتا عملہ مسافروں کو تسلیاں دیتا رہتا ھے کہ ابھی کچھ دیر میں نارمل ھو جائے گا، اور یہ چیز زمینی عملے کی جہاز کے ساتھ ائرکنڈیشننگ یونٹ لگانے میں تاخير کی وجہ سے ھوتی ھے جو پورے جہاز کو ٹھنڈی ھوا پائپ کے ذریعے فراھم کرتے ہیں ،
ایئر کرافٹ کنڈیشننگ یونٹ (ACU) کیا ھے؟
✈️
ایئرکرافٹ ایئر کنڈیشننگ یونٹ ایک اھم گراؤنڈ سپورٹ آلات میں سے ایک ھے جو گراؤنڈ ہینڈلنگ کی گاڑی میں نصب ھے جو ہوائی جہاز میں حرارت کی ضرورت کے لیئے استعمال کی جاتی ھے جو ہوائی جہاز میں ٹھنڈی ھوا یا گرم ھوا فراھم کرتی ھے جب کہ جہاز زمین پر پارک ھوتا ھے تاکہ مسافروں کے لیئے آرام دہ درجہ حرارت کو برقرار رکھا جا سکے۔
لیکن جب جہاز ٹیک آف کرنے رن وے کی جانب روانہ ھو رہا ھوتا ھے تو یہ یونٹ ہٹا دیا جاتا ھے تھوڑی دیر میں مسافر پھر سے کچھ گرمی سی محسوس کر رھے ھوتے ہیں جب تک کہ جہاز فضا میں بلند نہیں ھو جاتا اور اپنی مطلوبہ پوزیشن پر جب جہاز آ جاتا ھے تب آپکو ائرکنڈیشن کے آن ھونے کا احساس ھونے لگتا ھے اب آپکو ٹھنڈی ھوا کیسے مل رھی ھے جبکہ جہاز میں تو اے سی ھی نہیں ھے، تو ایسا ھے کہ سائنسی طور جتنی بلندی پر جاتے ہیں تو باہر کا ٹمپریچر گرتا جاتا اور جہاز جس بلندی پر ھوتا ھے تو اسکے باہر کا ٹمپریچر مائینس 30- سے لیکر مائینس 50- ڈگری ھوتا ھے اس ھی ٹمپریچر کو جہاز میں کنٹرول کرکے مطلوبہ ائرکنڈیشنڈ کیا جاتا ھے۔ لہٰذا معلومات میں ایک اور اضافہ کر لیں۔۔

پاکستان سے مسافر جب بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو انہیں اکثر سستے ٹکٹ کی تلاش میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔س...
18/08/2024

پاکستان سے مسافر جب بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو انہیں اکثر سستے ٹکٹ کی تلاش میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سنہ 2025-2024 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔
تاہم اب بھی چند شہروں میں بین الاقوامی پروازوں کے لیے سستے ٹکٹ دستیاب ہیں جو مسافروں کے بجٹ کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔کراچی بیرون ملک سفر کرنے کے لیے سستا فضائی ٹکٹ حاصل کرنے کا بہترین مقام ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز اپنی پروازیں تواتر سے چلاتی ہیں، اس وجہ سے یہاں سستے ٹکٹ تلاش کرنا نسبتاً آسان ہے۔
کراچی میں زیادہ ایئرلائنز کی موجودگی اور ان کے مابین مسابقت اس شہر کو لاہور اور اسلام آباد کے مقابلے میں سستی پروازوں کے لیے ایک ترجیحی مقام بناتی ہے۔
پاکستان ٹریول ایجنٹس اینڈ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن (ٹاپ) کے رہنما ندیم شریف اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کراچی میں زیادہ بین الاقوامی پروازوں کی دستیابی اور آپس کی مسابقت سے مسافروں کو سستے ٹکٹ خریدنے کی سہولت مل جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے اور بین الاقوامی ایئرلائنز کی بھرپور موجودگی کی وجہ سے کراچی سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر لاہور اور اسلام آباد کے مقابلے میں زیادہ سستا ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

سنہ 2019 سے جولائی 2024 تک سعودی عرب کی جیلوں اور ڈیپورٹیشن سینٹرز میں موجود ایک لاکھ 11 ہزار 125 پاکستانی وطن واپس آچک...
18/08/2024

سنہ 2019 سے جولائی 2024 تک سعودی عرب کی جیلوں اور ڈیپورٹیشن سینٹرز میں موجود ایک لاکھ 11 ہزار 125 پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں۔
اردو نیوز کو دستیاب وزارت خارجہ کی دستاویزات کے مطابق یہ تعداد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصل خانہ کے اعدادوشمار میں ظاہر کی گئی ہے۔
ریاض میں سفارت خانے کی کوششوں سے پانچ برسوں کے دوران سعودی جیلوں اور حراستی مراکز میں موجود 53 ہزار 626 پاکستانیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔جدہ کے حراستی مراکز سے 2021 میں 14 ہزار، 2022 میں 22 ہزار، 2023 میں 8 ہزار 200 جبکہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 9 ہزار 426 پاکستانیوں کو رہائی دلوائی گئی۔
سفارت خانے کے مطابق اس عرصے کے دوران 203 پاکستانیوں کے تنازعات حل کرواتے ہوئے اُن کے جرمانوں کی ادائیگی کے لیے 36 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا انتظام کیا گیا اور انہیں رہائی دلوا کر پاکستان واپس بھجوایا گیا۔
اسی طرح ریاض کی جیلوں سے 2019 میں 545، 2020 میں 402، 2021 میں 367، 2022 میں 450، 2023 میں 493 جبکہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 254 قیدیوں کو رہائی ملی۔
ریاض کے حراستی مراکز سے 2021 میں 2084، 2022 میں 6363، 2023 میں 6337 جبکہ رواں سال 2024 میں 2538 پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا۔
اسی عرصے کے دوران پاکستانی سفارت خانے نے 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ ادا کرکے 50 پاکستانیوں کو رہائی دلوائی اور وطن واپس بھجوایا۔
ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پانچ برسوں کے دوران جدہ ریجن سے 15 ہزار 669 جبکہ ریاض ریجن سے 16 ہزار 964 ایسے پاکستانیوں کو بھی واپس بھجوایا گیا۔
یہ پاکستانی غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے اور ان کے پاس ویزہ اور اقامہ وغیرہ موجود نہیں تھا یا انہوں نے اس کی تجدید نہیں کروائی تھی۔

سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک...
18/08/2024

سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک کھول دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں غار حرا تک جانے کے لیے کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر 634 میٹر کی بلندی پر ہوگا۔ سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحریج نے اعلان کیا ہے کہ غار حرا تک کیبل کار پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

پراجیکٹ کے سی ای او نے بتایا کہ پراجیکٹ کو زائرین کے لیے آئندہ برس کھول دیاجائے گا۔ کیبل کار منصوبہ “حارا کلچرل ڈسٹرکٹ” کا حصہ ہے جسے گزشتہ برس سعودی عرب میں کھولا گیا تھا اور یہ 67 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

غار حرا کی زیارت کے لیے پہاڑ کی بلندی اور اس تک جانے والی پتھریلی سڑک معمر زائرین کے لیے مشکل مرحلہ رہی ہیں لیکن اس برس ایک پکی سڑک کا افتتاح کیا گیا ہے جس سے کچھ سہولت ہوئی ہے۔

*ہم تو مِٹ جائیں گے مگر اے ارضِ وطن**تُجھ کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر تک*
14/08/2024

*ہم تو مِٹ جائیں گے مگر اے ارضِ وطن*
*تُجھ کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر تک*

مراد سدپارہ پاکستان کا گمنام ہیرومراد سدپارہ گرمیوں میں کوہ پیمائی اور سردیوں میں ٹریکٹر چلا کر گزارا کرتا تھا دنیا کا و...
12/08/2024

مراد سدپارہ پاکستان کا گمنام ہیرو

مراد سدپارہ گرمیوں میں کوہ پیمائی اور سردیوں میں ٹریکٹر چلا کر گزارا کرتا تھا

دنیا کا واحد کوہ پیما جس نے کے ٹو کی چوٹی پر اپنی شرٹ اتار کر ناقابل یقین ریکارڈ قائم کیا.

2022 میں براڈ پیک سے درجنوں کوہ پیماوں کو اکیلا ہی ریسکیو کر لایا.

2023 میں کے ٹو سے افغان کوہ پیما علی رضا سخی کی ڈیڈ باڈی ریکور کرنے والی ٹیم کا ممبر تھا.

اس ریکوری آپریشن سے چند روز پہلے مراد سدپارہ نے 6 روز میں دو مرتبہ نانگا پربت سر کیا تھا.

اگست 2024 میں کے ٹو سے شگر کے کوہ پیما حسن شگری کی ڈیڈ باڈی ریکور کرنے والی ٹیم میں شامل تھا.

آج مراد سدپارہ براڈ پیک جیسے نسبتاً آسان پہاڑ پر خود حادثہ کا شکار ہو چکا ہے

5 ہزار 7 سو میٹر کی اونچائی پر بلندی سے آنے والا پتھر مراد کے سر پر لگا ہے.

خاکم بدہن،، مراد سے متعلق اچھی خبر نہیں آرہی.

ARH Travel & Tours Pvt Ltd
11/08/2024

ARH Travel & Tours Pvt Ltd

مبارک باد! Arshad Nadeem Olympianارشد ندیم پیرس اولمپکس چیمپئینخود پر یقین ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے 92.97 میٹر کی ...
09/08/2024

مبارک باد! Arshad Nadeem Olympian
ارشد ندیم پیرس اولمپکس چیمپئین
خود پر یقین ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے
92.97 میٹر کی گولڈن تھرو 32 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ویلڈن ارشد ندیم
پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Address

D. G Khan Road, Thal Chowk
Muzaffargarh
34200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARH Travel & Tours Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ARH Travel & Tours Pvt Ltd:

Share

Category