20/05/2026
وادیِ کاغان: 67 سالہ عدالتی جنگ یا غریب کسانوں کا استحصال؟
حقائق پر مبنی ایک اہم ترین رپورٹ! پشاور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کو بااثر جاگیردار طبقہ "حق کی فتح" کہہ کر جشن منا رہا ہے، لیکن پردے کے پیچھے کی سچائی کچھ اور ہے۔ صدیوں پہلے اپنی محنت سے اس سخت وادی کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے والے غریب کسانوں کو آج ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ سیاسی رسوخ، محکمہ مال کے ریکارڈ میں ہیر پھیر اور انتخابی منافقت کے ذریعے ہمیشہ مظلوم کسانوں کی آواز کو دبایا گیا۔
یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ کاغان کی نوجوان نسل کو اب بیدار ہونا ہوگا اور اپنے بزرگوں کی محنت اور زمین کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرنی ہوگی۔ زمین ہمیشہ اسی کی ہوتی ہے جو اسے آباد کرتا ہے!
رپورٹ: Battakundi TV