Rauf International Travels

Rauf International Travels پاکستان میں ایک قابل اعتماد ٹریول ایجنسی ہے جو عمرہ، حج، بین الاقوامی ویزا

06/07/2026
🕋 عمرہ کا مکمل طریقہ1️⃣ احرام پہننا اور نفل ادا کرنا● احرام پہننے کے بعد دو رکعت نفل ادا کریں (اگر مکروہ وقت نہ ہو)۔● نم...
02/07/2026

🕋 عمرہ کا مکمل طریقہ
1️⃣ احرام پہننا اور نفل ادا کرنا
● احرام پہننے کے بعد دو رکعت نفل ادا کریں (اگر مکروہ وقت نہ ہو)۔
● نماز کے دوران سر ڈھانک کر رکھیں کیونکہ ابھی احرام کی نیت نہیں کی گئی۔
● خواتین اگر حیض یا نفاس کی حالت میں ہوں تو صرف احرام کا لباس پہنیں، نفل ادا نہ کریں۔
2️⃣ ایئرپورٹ کے لیے روانگی
● نوافل ادا کرنے کے بعد ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں۔
● پرواز سے کم از کم 4 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔
3️⃣ عمرہ کی نیت اور تلبیہ
نیت:
🌟اللَّهُمَّ إِنِّي أُرِيدُ الْعُمْرَةَ فَيَسِّرْهَا لِي وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي🌟
تلبیہ (مرد بلند آواز سے، خواتین آہستہ آواز سے، تین مرتبہ)
● لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ
● لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ
● إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكُ
● لَا شَرِيكَ لَكَ
● نیت اور تلبیہ کے ساتھ ہی احرام کی پابندیاں نافذ ہو جاتی ہیں۔
4️⃣ 🌟احرام کی پابندیاں🌟 (خلاصہ)
مردوں کے لیے
● سلے ہوئے کپڑے نہ پہنیں۔
● سر نہ ڈھانپیں۔
● بند جوتے یا موزے نہ پہنیں۔
🌟مرد و خواتین دونوں کے لیے
● خوشبو استعمال نہ کریں۔
● بال نہ کاٹیں اور نہ توڑیں۔
● ناخن نہ کاٹیں۔
● دستانے نہ پہنیں۔
● شکار نہ کریں اور نہ اس میں مدد کریں۔
● لڑائی جھگڑا نہ کریں۔
● ازدواجی تعلقات اور ان کے مقدمات سے اجتناب کریں۔
5️⃣ 🌟احرام کی حالت میں جائز امور🌟
● بغیر خوشبو والے صابن سے غسل کرنا۔
● احرام دھونا یا تبدیل کرنا۔
● انگوٹھی، گھڑی، چشمہ، بیلٹ، موبائل اور پٹی استعمال کرنا۔
● مسواک کرنا۔
● پسینہ صاف کرنا۔
● مچھر یا نقصان دہ کیڑے مارنا۔
● پھل اور عام غذا کھانا۔
● احرام کے اوپر چادر اوڑھ کر سونا (سر اور چہرہ کھلا رہے)۔
6️⃣ 🌟بیت اللہ میں طواف🌟
● بیت اللہ کے سات چکر مکمل کریں۔
● رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھیں:
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
● طواف مکمل ہونے کے بعد مقامِ ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز ادا کریں۔
7️⃣ 🌟آبِ زم زم اور استلام🌟
● خوب نیت کے ساتھ آبِ زم زم پیئیں۔
● اگر شدید رش ہو تو حجر اسود تک جانے کی کوشش نہ کریں۔
8️⃣ 🌟صفا و مروہ کی سعی
صفا پر
● یہ آیت پڑھیں:
إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ
● پھر تین مرتبہ اللہ اکبر کہیں۔
● اس کے بعد یہ ذکر پڑھیں:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
سعی کے دوران
● صفا سے مروہ تک سات چکر مکمل کریں۔
● دو سبز لائٹس (میلین اخضرین) کے درمیان صرف مرد ہرولہ (تیز قدموں سے چلیں)، یہ سنت ہے۔
● خواتین پوری سعی میں معمول کی رفتار سے چلیں۔
● ہر چکر میں قرآن کریم، تسبیح، درود شریف اور اپنی پسند کی دعائیں پڑھتے رہیں۔
مروہ پر
● قبلہ رخ ہو کر اللہ اکبر کہیں۔
● مذکورہ ذکر پڑھیں۔
● پھر خوب دعائیں مانگیں۔
9️⃣♿️وہیل چیئر پر طواف و سعی
● بیمار، کمزور یا معذور افراد وہیل چیئر پر طواف اور سعی کر سکتے ہیں۔
● دوبارہ طواف یا سعی کرنے کی ضرورت نہیں۔
● مسجد الحرام میں دستی اور برقی وہیل چیئر دستیاب ہیں۔
🔟 حلق یا تقصیر (احرام کھولنا)
مرد
● پورا سر منڈوانا افضل ہے۔
● یا پورے سر کے بال چھوٹے کروائیں۔
خواتین
● چوٹی کے آخری حصے سے ایک پور (انگلی کے سرے) کے برابر بال کاٹیں۔
● اس کے بعد احرام ختم ہو جاتا ہے اور عمرہ مکمل ہو جاتا ہے۔
1️⃣1️⃣ اگر دوبارہ عمرہ کرنا ھو
● مسجد عائشہ (تنعیم) جائیں۔
● SAPTCO بس (5 ریال) یا دوسری سواری استعمال کریں۔
● وہاں سے نیا احرام باندھ کر نیا عمرہ شروع کریں۔
2️⃣1️⃣ مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران
● فرض نمازیں وقت پر ادا کریں۔
● زیادہ سے زیادہ وقت مسجد الحرام میں گزاریں۔
● نوافل، تلاوتِ قرآن، ذکر اور دعا کا اہتمام کریں۔
● طائف جانے کی صورت میں میقات سے احرام باندھیں۔
● جدہ میں بحیرۂ احمر کے ساحل یا دیگر مقامات پر جاتے وقت احتیاط کریں۔
🤲 دعا
اللہ تعالیٰ آپ کا عمرہ قبول فرمائے، آسانیاں عطا فرمائے، اور بار بار اپنے گھر اور مسجد نبوی ﷺ کی حاضری نصیب فرمائے۔آمین🥰

یہ عمرہ پیکج 21 دن کا ہے اور 23 جون سے یہ گروپ جائے گا
23/06/2026

یہ عمرہ پیکج 21 دن کا ہے اور 23 جون سے یہ گروپ جائے گا

Address

Shakargarh
Narowal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rauf International Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category