10/10/2025
حجرِ اسود کی فضیلت
جنت کا پتھر: رسول ﷺ نے فرمایا: "حجرُ الأسود مِنَ الجَنَّةِ" — (ترمذی)
② قیامت میں گواہی دے گا: اس کی آنکھیں اور زبان ہوں گی جو بوسہ دینے والوں کے حق میں گواہی دے گی — (ترمذی)
③ انبیاء و صالحین کا بوسہ: تمام انبیاءؑ نے اس کا بوسہ لیا، رسول ﷺ بھی ہر طواف میں استلام فرماتے۔
④ ایمان و عہد کی علامت: بندہ اپنے رب سے وفاداری اور اطاعت کا عہد تازہ کرتا ہے۔
⑤ حضرت عمرؓ کا قول: “تو ایک پتھر ہے، نہ نفع دے سکتا ہے نہ نقصان، اگر نبی ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے نہ دیکھا ہوتا تو نہ چُوما ہوتا۔” — (بخاری)