Sadia Air Services

Sadia Air Services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sadia Air Services, Travel Company, Marwa air services waris khan market jehangira Road swabi, Panjpir.

 # **ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی، وجہ انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن؟**بشیر چوہدری -اردو نیوز، اسلام...
07/01/2024

# **ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی، وجہ انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن؟

**

بشیر چوہدری -اردو نیوز، اسلام آباد,
#

سال 2023 میں دنیا بھر بالخصوص یورپی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

# وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 43 ہزار 578 پاکستانیوں کو دنیا بھر سے ڈی پورٹ کیا گیا جن میں **ترکی سمیت یورپی ممالک** سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد صرف تین ہزار 666 ہے۔

# جبکہ گذشتہ سال یورپی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 837 تھی۔ اس طرح ایک 1 سال میں یورپ سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد میں 9 ہزار 171 افراد کی کمی ہوئی ہے۔

# 2022 میں دنیا بھر سے 51 ہزار 869 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کی گیا تھا جن کی تعداد میں سال 2023 میں آٹھ 8 ہزار 291 کی کمی کے ساتھ 43 ہزار 578 رہی۔

# ایف آئی اے کے مطابق سال 2023 میں آسٹریا سے 27، سائیپرس سے 88، فرانس سے 31، جرمنی سے 175، یونان سے 340، اٹلی سے 16، سپین سے 22 اور ترکی سے تین 3 ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ دیگر یوپرپی ممالک سے نکالے گئی چند افراد کو ملا کر یہ تعداد تین ہزار 666 بنتی ہے جبکہ سال 2022 میں صرف ترکی سے ڈی پورٹ ہونے کیے جانے والوں کی تعداد 12 ہزار 87 تھی۔

# صرف ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی بلکہ سال 2023 میں پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے اور پاکستان آنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

# سال 2022 میں 77 لاکھ، 71 ہزار 834 مسافر پاکستان آئے جبکہ 2023 میں یہ تعداد کم ہو کر تقریباً 75 ہزار پر آگئی۔ اسی طرح سال 2022 میں پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد 89 لاکھ سے زائد تھی جو کہ سال 2023 میں کم ہو کر 86 لاکھ تک آ گئی ہے۔

# ان دو 2 برسوں کے دوران 37 ہزار 509 افراد کو **جعلی دستاویزات** کی بنیاد پر سفر کرنے سے روکتے ہوئے انھیں آف لوڈ کیا گیا۔ سال 2022 میں 19 ہزار 55 مسافروں جبکہ سال 2023 میں 18 ہزار 500 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

# ایف آئی اے حکام کے مطابق بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کی کئی ایک وجوہات ہیں جن میں سب سے اہم پاکستان میں انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات ہیں۔

# سال 2023 میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 281 شکایات موصول ہوئیں جن کے تحت 191 ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 240 انسانی سمگلرز کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ان میں 90 کو گرفتار کیا جبکہ 35 کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بیرون ملک مفرور ہیں۔ سال 2023 میں تین 3 ہزار سے زائد ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو ایجنٹس کے ساتھ مل کر بیرون ملک جانے کے لیے تیاریاں کر رہے تھے۔

# اس کے علاوہ 2023 میں انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے بنائے گئے قانون ’انسداد سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ 2018‘ کے تحت 364 مقدمات درج کیے گئے، 237 گرفتاریاں ہوئیں اور 289 کا چالان پیش کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 226 کو سزا سنائی گئی۔ اسی طرح ریڈ بک میں شامل 23 موسٹ وانٹڈ انسانی سمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا جو کہ گذشتہ دو 2 سال میں کی گئی مجموعی گرفتاریوں سے بھی زیادہ ہیں۔

# ایف آئی اے حکام کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے بعد سے اس سلسلے میں کئی ایک اقدامات اٹھائے گئے جن میں متعلقہ اداروں کے درمیان بہترین رابطہ کاری، قانون سازی، بہترین بارڈر کنٹرول، سزاوں میں اضافے اور قومی صوبائی اور ضلعی سطح پر رابطہ اور نگران کمیٹیوں کی تشکیل سے بھی واضح فرق دیکھنے میں آیا ہے۔

# حکام نے بتایا کہ ’گذشتہ کچھ برسوں میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں بھی ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک جانے کے رجحان میں کمی واقع ہو رہی ہے۔‘

 # **خبردار! قطر جاب Gulf Oil and Gas Contracting Company ** # ایک ممبر کچھ میٹیریل کے ساتھ یہ جاب آفر لیٹر چیک کروانے ...
28/12/2023

# **خبردار! قطر جاب Gulf Oil and Gas Contracting Company

**
# ایک ممبر کچھ میٹیریل کے ساتھ یہ جاب آفر لیٹر چیک کروانے لائے، جو ان کی اجازت سے یہیں شیئر کیا جا رہا ہے تاکہ دوسرے ممبران بھی مستفید ہو سکیں، اگر کوئی اور ممبر بھی اس اخباری اشتہار کے مطابق اس کمپنی سے ڈیل کرنے جا رہا ہے تو پھر رک جائے یہ فراڈ خلائی کمپنی ہے
#

کمپنی کا یہ ویب لنک ہے جو لیٹر سے بھی دیکھا جا سکتا ہے

https://www.gcoilgaswll.com/
#

کمپنی 28 دن پہلے Created on 29-11-2023 معرض وجود میں آئی ہے خلائی آئل فیلڈ کمپنی ہے۔ ۔ ویب لنک میں کنٹیکٹ موبائل نمبر بھی خلائی ہے جو کام نہیں کر رہا۔ اخباری اشتہار میں جو پاکستانی موبائل فون ہے وہاں کال کرنے پر لیٹر سے آگے بڑھنے کے لئے 500 قطری ریال فیس مانگ رہے ہیں۔

# خلائی :مونو گرام بھی چوری کیا ہوا ہے

شركة الخليج للمقاولات النفطية والغاز ذ.م.م

Gulf Oil and Gas Contracting Company W.L.L

Dukhan Multipurpose Building

Training centre, Qatar Petroleum, Beach road, Dukhan, Qatar

Qatar cont: +9744436570

pakistan cont: 0316722550

[email protected]

Office No 8, 6th Floor, MultiPurpose Building,Dukhan,Qatar.

https://www.gcoilgaswll.com/

====================
#

اوریجنل: ابوظہبئی، الامارات

Gulf Contractors Company (GCC) LLC

Suite No. 023, Liberty Tower, Khalifa St.,

P O Box 45363, Abu Dhabi, UAE

Tel: +971 2 626 7510

Fax: +971 2 627 2049

Website: www.gcc.ae

Email: [email protected]

 # **اخبارات میں بیرون ممالک نوکری کا اشتہار ایجنسی اصل ہے یا فراڈ چیک کرنے کا طریقہ** # بیورو آف ایمگریشن میں جتنی بھی...
27/12/2023

# **اخبارات میں بیرون ممالک نوکری کا اشتہار ایجنسی اصل ہے یا فراڈ چیک کرنے کا طریقہ**
#

بیورو آف ایمگریشن میں جتنی بھی اوورسیز ایجنسیاں رجسٹرڈ ہیں ان کا لائسنس نمبر **4** ڈیجٹس کا ہوتا ہے۔

# آپ کو طریقہ کار سمجھانے کے لئے میں نے اخبار سے ایک اشتہار لیا یہ بہت پرانا ہے اس پر فوکس نہیں کرنا جو سمجھانا ہے اس پر فوکس کرنا ہے۔

# آپ جب بھی کسی اخبار میں بیرون ممالک نوکری کا اشتہار دیکھیں تو سب سے پہلا کام یہ ہے کہ جہاں ایجنسی کا نام لکھا ہوتا ہے وہیں **4** ڈیجنٹس تلاش کرنے ہیں یہ ایجنسی کا لائسنس نمبر ہے، اور یہ بہت چھوٹے حروف میں لکھا ہوتا ہے جسے تلاش کرنا تھوڑا مشکل ہے اس لئے اس حصہ کو ذوم کر کے بڑا کریں۔ اگر آپ کو یہ **4** ڈیجنٹس نمبر نہ ملے تو پھر اس اشتہار کو چھوڑ دیں ان سے رابطہ کی ضرورت نہیں۔

# اور جب آپ کو اشتہار میں یہ 4 ڈیجٹس مل جائیں تو پھر بیورو آف ایمگریشن کی ویب سائٹ پر **فاران جاب** پر کلک کریں اور
اس کے بعد جہاں **لائسنس نمبر** کا بکس ہے وہاں یہ 4 ڈیجٹس لکھیں اور
نیچے **سرچ** پر کلک کریں
اسی پیج پر اس کے نیچے نوکریاں ملیں گی، اس میں اپنی پسند کی نوکری دیکھیں اور یہیں سے منتخب کریں۔

# اگر 4 ڈیجٹس لگانے سے سرچ کرنے پر نیچے پیج صاف ملے اور جاب نہیں ہوں تو پھر سمجھ لیں کہ اخباری اشتہار والی نوکریاں جعلی ہیں۔

# جب جاب منتخب کرنے کو دل ہو تو **ملازم کی تعداد** پر فوکس کریں اگر **1** بندہ چاہئے تو پھر ڈیل نہ کریں کیونکہ سینکڑوں لوگ اس پر بک کر لئے ہوتے ہیں ایجنسی نے اور ایڈوانس پر رقم انویسٹ کرتے ہیں۔ اس پر ڈیل نہ کریں وقت ضائع ہو گا پیسے واپس مل جائیں گے۔ اگر **ملازم**ت**وں کی تعداد زیادہ ہو** تو پھر ڈیل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ دوسرے آپشن بھی چیک کر لیں، جیسے تنخواہ راضی ہوں تو آگے بڑھیں۔

جو نوکری پسند ہو اس پر کلک کرنے سے نوکری کی مکمل تفصیل اور ایجنسی کی مکمل تفصیل آپ کے سامنے ہو گی۔

# بیورو آف ایمگریشن کا لنک دے رہا ہوں اس کو کاپی کر کے گوگل سے سرچ کر کے سیف کر لیں۔

https://beoe.gov.pk/foreign-jobs
#

اس کے ساتھ تصویر بھی لگا دی ہے جس سے آپ کو طریقہ کار سمجھنا آسان ہو گا۔

Address

Marwa Air Services Waris Khan Market Jehangira Road Swabi
Panjpir
23430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadia Air Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share