*مدینہ منورہ کی تفصیلی زیارات کرواتے ہوئے، چند جھلکیاں*
*✍🏻: محمد منعم مدنی*
ہمارے سابقہ پڑوسی ملک انڈیا اور جزیرہ نما براعظم آسٹریلیا سے آئی ہوئی فیملیز کو مدینہ پاک کی زیارات کروانے کی سعادت ملی۔ زیارتیں کروانے کا سلسلہ تو روز ہی جاری و ساری ہے لیکن ان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام زائرین ذوق و شوق سے تمام زیارتوں پر حاضر ہوئے۔ ان کی دلجمعی اور توجہ قابل دید تھی۔ ہر ہر بات کو سننا سمجھنا اور ری ایکٹ کرنا۔ ایسے باذوق افراد ہوں تو زیارتیں کروانے کا مزہ ہی الگ ہے۔ اللہ پاک ان کے ذوق میں برکتیں عطا فرمائے آمین
اگر آپ مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ یا عرب شریف کے کسی بھی شہر میں موجود ہیں اور روایتی زیارات کی بجائے غیر روایتی اور انوکھی زیارتوں سے دل و دماغ کو روشن کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کیجئے۔
ہم آپ کو مکہ شریف، مدینہ شریف، طائف،خیبر،مقام ابواء،خیبر، مدائن صالح،ینبع ،الوجہ،سیدہ ام معبد کا گھر، تبوک، مدین اور عرب شریف کے دیگر تمام مقدس مقامات اور زیارتوں کا تفصیلی تعارف بھی کروائیں گے اور وہاں تک پرسکون روانگی کو بھی یقینی بنائیں گے۔
*نوٹ:* مکہ سے مدینہ ،مدینہ سے مکہ اور جدہ و مدینہ ائیر پورٹ کے لئے ہر قسم کی گاڑیاں دستیاب ہیں
ان نمبرز پر ہم سے رابطہ کریں!!!
*What's App pak*
03466429907
29/12/2023
🌹محمد #منعم مدنی
حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام کے تابعی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمشہور صحابی،سلمانُ الخیر حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے مبارک باغ کی سیر🥰
آپ رضی اللہ عنہ ایران میں پیدا ہوئے تھے۔۔آباو اَجداد آگ کی پوجا کرتے تھے۔لیکن آپ بچپن سے ہی سادہ اور خاموش طبیعت تھے، دینِ حق کی تلاش میں اپنے وطن سے نکل کر شام جاپہنچے ،جہاں مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں کی صحبت اختیار کی۔ ہر مذہبی راہنما یا تو خود یہ وصیت کردیا کرتا کہ میرے بعدفلاں کے پاس جانا ،یا پھر آپ رضی اللہ عنہ خودپوچھ لیا کرتے کہ اب کس ہستی کی صحبت اختیار کروں؟ جب آپ رضی اللہ عنہ نے آخری رَاہِب سے پوچھا تواس نے کہا : اے حق کے متلاشی بیٹے!اس دنیا میں مجھے کوئی ایسا شخص نظرنہیں آتا جس کی صحبت میں تمہیں اَمن و سلامتی نصیب ہو، ہاں!اب نبیِّ آخِرُ الزَّماں کے ظہور کا وقت قریب ہے جو دینِ ابراہیمی پر ہوں گے، اُس مقام کی جانب ہجرت کریں گے جو دو پہاڑوں کے درمیان ہوگا، جہاں کھجور کے درخت کثرت سے پائے جائیں گے، اُن کے دونوں کندھوں کے درمیان مُہر ِنبوت ہوگی،وہ ہدیہ قبول کریں گے اور صدقہ نہیں کھائیں گے۔ رَاہِب کے انتقال کے بعد آپ رضی اللہ عنہ نے اِس وصیت کو پیشِ نظر رکھا اور ایک قافلے کے ہمراہ آگے بڑھ گئے۔راستے میں قافلے والوں کی نیت بدل گئی اور انہوں نے آپ کو ایک یہودی کے ہاتھ بیچ دیا یوں آپ کو غلامی کی زنجیر وں میں جکڑ دیا گیا۔ تقریباً دس بار بیچے گئے۔۔ایک مرتبہ کھجور کے درخت پر چڑھ کر کھجور توڑ رہے تھے کہ خبر سنی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہجرت فرماکر مدینے کے قریب مقامِ قُبا میں تشریف لا چکے ہیں اسی وقت دل بے قرار ہوگیا،فوراً نیچے تشریف لائے اور خبر لانے والے سے دوبارہ یہ روح پَرور خبر سننے کی خواہش ظاہر کی یہودی آقا نے اپنے غلام کا تَجسّس اور بے قراری دیکھی تو چراغ پَا (غصے)ہوگیا اور ایک زوردار تھپڑ رسید کرکے کہنے لگا: تمہیں ان باتوں سے کیا مطلب؟ جاؤ!دوبارہ کام پر لگ جاؤ، آپ رضی اللہ عنہ دل پر پتھر رکھ کر خاموش ہوگئے لیکن متاعِ صَبر و قَرار تو لُٹ چکا تھا لہٰذا جونہی موقع ملا چند تازہ کھجوریں ایک طَباق میں رکھ کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے اور عرض کی:یہ صدقہ ہے، قبول فرمالیجئے، پیارے کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابۂ کرام سے فرمایا:تم کھالو،اور خود تناول نہ کیا ۔ آپ نے دل میں کہا: ایک نشانی تو پوری ہوئی ، اگلی مرتبہ پھر کھجوروں کا خوان لے کر پہنچے اور عرض گزار ہوئے کہ یہ ہدیہ ہے، قبول فرمالیجئے ۔ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابۂ کرام کوکھانے کا اشارہ کیا اور خود بھی تناول فرمایا ۔ دل میں کہا:دوسری نشانی بھی پوری ہوئی اس درمیان میں آپ رضی اللہ عنہ
نے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان #مُہر ِنبوت کو بھی دیکھ لیا اس لئے فوراً اسلام قبول کر لیااور اس دَر کے غلام بن گئے جس پر شاہَوں کے سَر جھکتے ہیں۔10 رجب 33یا36 ہجری میں اس دنیا سے کوچ فرمایا، مزار مبارک عراق کے شہر مدائن جسے سلمان پاک بھی کہا جاتا ہے میں ہے۔ آپ نے ساڑھے تین سو سال جبکہ بعض روایات کے مطابق اڑھائی سو سال کی طویل عمر پائی ہے
#مکہ مکرمہ و #مدینہ منورہ کی تفصیلی #زیارات کے لئے رابطہ کیجئے !!
اگر آپ مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ یا عرب شریف کے کسی بھی شہر میں موجود ہیں اور روایتی زیارات کی بجائے غیر روایتی اور انوکھی زیارتوں سے دل و دماغ کو روشن کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کیجئے۔
ہم آپ کو مکہ شریف، مدینہ شریف، طائف،خیبر،مقام ابواء،خیبر، مدائن صالح،ینبع ،الوجہ،سیدہ ام معبد کا گھر، تبوک، مدین اور عرب شریف کے دیگر تمام مقدس مقامات اور زیارتوں کا تفصیلی تعارف بھی کروائیں گے اور وہاں تک پرسکون روانگی کو بھی یقینی بنائیں گے۔
نوٹ:
مکہ سے مدینہ ،مدینہ سے مکہ اور جدہ و مدینہ ائیر پورٹ کے لئے ہر قسم کی گاڑیاں دستیاب ہیں
ان نمبرز پر ہم سے رابطہ کریں!!!
What's App pak
0346 6429907
28/12/2023
قربان جاؤں اُس عظیم ہستی کی محبت پر
جن کے آخری الفاظ تھے،
یا اللّٰہ میری اُمت، میری اُمت،
( حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ)🌺❤
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وآصحابہِ وَسَــــلَّم۔ 💚❤
اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.
27/12/2023
*✍️: محمد منعم مدنی*
اردو کے ادبا نے چائے کی تین صفات بیان کی ہیں۔ ان کے بقول چائے لب دوز لب سوز اور لب ریز ہوگی تو ہی تام ہوگی۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان ادبا کی اکثریت *شہر نور، مَدِينَة النبی* (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قہووں سے محروم رہی ہوگی اس لیے اس کی صفات پر وہ کیا چاند ماری کرتے ہیں پتہ نہیں😀۔ البتہ اتنا ضرور ہے کہ مدینہ پاک کے ان صحت افزاء اور ایمان افروز قہووں کے سامنے پاکستانی چائے کچھ نہیں بیچتی۔آج کل الحمدللہ مدینہ منورہ میں بستر لگا ہوا ہے، دن زیارات مدینہ کروانے میں اور راتیں گنبد خضرا کے دامن میں یا مطالعہ میں گزرتی ہیں۔مختلف ذہنوں کے لوگوں کو مدینہ کی زیارات کروانے کا تجربہ ہو رہا ہے اس پر ایک مستقل تحریر لکھوں گا ان شاءاللہ۔۔۔آپ جتنے بھی تھکے ہوئے ہوں قہوے کے دو کپ ساری تھکن دور کر دیتے ہیں۔اگر آپ بھی عمرہ کے لئے حرمین طیبین کا سفر کریں اور *مقدس مقامات* کی غیر روایتی زیارتوں سے فیض یاب ہونا چاہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔جب دن بھر زیارتوں سے تھکن سے چور ہوں گے تو مدینہ پاک کے مقدس در و دیواروں کے سائے میں دن بھر کی تھکن مٹانے کیلئے قہوہ ہم آپ کو پلا دیں گے۔لیکن پیسے اگر آپ خود بھی دینا چاہیں تو نو پرابلم 😃 *خیر چھوڑیں اور سنائیں کیسے ہیں آپ؟ چلیں ملتے ہیں اگلی تحریر میں 🥰*
*WhatsApp Number*
27/12/2023
کچھ اور نہیں کام جگرؔ مجھ کو کسی سے
کافی ہے بس اک نسبتِ سلطان مدینہ
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .
27/12/2023
اے اللہ پاک ! مسجد اقصی کی حفاظت فرما اور فلسطین کے مسلمانوں کی نصرت فرما۔ جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اور پیج کو فالو کر رہا ہے ، اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔ 😘
Best photo of the day 😘
Follow Ah Thoughts
27/12/2023
#وادی #جن کی #حقیقت | #اصلیت کیا ہے؟
゚
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .
26/12/2023
یا رسول اللّٰہ انظر حالنا 🙏😥
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .
26/12/2023
بڑھ جاتی ہے دل میں طلب اور بھی🥺
جب خواب میں گنبد خضریٰ کی زیارت ہوتی ہے 🥹😭
26/12/2023
Ziyarate Madina Karwatay Howay 🥰🥰💕♥️💕.. ゚ تصویر ماشاءاللّٰہ
Today Best Photo 31-une-2023.
😍🍎🍗🌯🌮🍴🍿
🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌
Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈
26/12/2023
مدینہ شریف میں زیارات کرواتے ہوئے ۔۔۔ الحمدللہ ۔۔۔ اگر آپ بھی عمرہ کے لیے آنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں
WHATSAPP NO. 03466429907
☺️💯❤️🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
Be the first to know and let us send you an email when Ziyarate Makkah Madina With Allama Munim Madani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Ziyarate Makkah Madina With Allama Munim Madani: