Al-Huda Travel & Tour Agency Peshawar.

Al-Huda Travel & Tour Agency Peshawar. Hajj,Umra, Ticketing & Visiting All Countries

پہلے آئیے ،پہلے پائیےایک سال کا ملٹی پل ویزہ (130,000) پرعمرہ بھی کریںپورے سعودی میں گھومےسال میں جتنی دفعہ چاہے تو جا س...
19/11/2023

پہلے آئیے ،پہلے پائیے
ایک سال کا ملٹی پل ویزہ (130,000) پر
عمرہ بھی کریں
پورے سعودی میں گھومے
سال میں جتنی دفعہ چاہے تو جا سکتے ہیں
یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے

مزید معلومات کے لیے
الہدیٰ ٹریول اینڈ ٹورز ایجنسی پشاور
0333-6538703

گورنمنٹ حج اسکیم 2024
16/11/2023

گورنمنٹ حج اسکیم 2024

نہر زبیدہ اور قبر زبیدہ.تاریخ منقولخلیفہ ہارون الرشید کی بیوی ملکہ زبیدہ بنت جعفر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ آ...
16/11/2023

نہر زبیدہ اور قبر زبیدہ.
تاریخ منقول
خلیفہ ہارون الرشید کی بیوی ملکہ زبیدہ بنت جعفر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ آئیں۔
انہوں نے جب اہل مکہ اور حُجاج کرام کو پانی کی دشواری اور مشکلات میں مبتلا دیکھا تو انہیں سخت افسوس ہوا۔ چنانچہ انہوں نے اپنے اخراجات سے ایک عظیم الشان نہر کھودنے کا حکم دے کر ایک ایسا فقید المثال کارنامہ انجام دیا جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔

ملکہ زبیدہ کی خدمت کے لئے ایک سو نوکرانیاں تھیں جن کو قرآن کریم یاد تھا اور وہ ہر وقت قرآن پاک کی تلاوت کرتی رہتی تھیں۔ ان کے محل میں سے قرات کی آواز شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح آتی رہتی تھی۔

ملکہ زبیدہ نے پانی کی قلت کے سبب حجاج کرام اور اہل مکہ کو درپیش مشکلات اور دشواریوں کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا تو انہوں نے مکہ میں ایک نہر نکلوانے کا ارادہ کیا۔ اب نہر کی کھدائی کا منصوبہ سامنے آیا تو مختلف علاقوں سے ماہر انجینئرز بلوائے گئے۔ مکہ مکرمہ سے 35 کلومیٹر شمال مشرق میں وادی حنین کے ” جبال طاد “ سے نہر نکالنے کا پروگرام بنایا گیا۔
اس عظیم منصوبے پر سترہ لاکھ ( 17,00,000 ) دینار خرچ ہوئے۔

جب نہر زبیدہ کی منصوبہ بندی شروع ہوئی تو اس منصوبہ کا منتظم انجینئر آیا اور کہنے لگا : آپ نے جس كام کا حکم دیا ہے اس کے لئے خاصے اخراجات درکار ہیں، کیونکہ اس کی تکمیل کے لئے بڑے بڑے پہاڑوں کو کاٹنا پڑے گا، چٹانوں کو توڑنا پڑے گا، نشیب و فراز کی مشکلات سے نمٹنا پڑے گا، سینکڑوں مزدوروں کو دن رات محنت کرنی پڑے گی۔ تب کہیں جا کر اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

یہ سن کر ملکہ زبیدہ نے چیف انجینئر سے کہا : اس کام کو شروع کر دو، خواہ کلہاڑے کی ایک ضرب پر ایک دینار خرچ آتا ہو۔

اس طرح جب نہر کا منصوبہ تکمیل کو پہنچ گیا تو منتظمین اور نگران حضرات نے اخراجات کی تفصیلات ملکہ کی خدمت میں پیش کیں۔ اس وقت ملکہ دریائے دجلہ کے کنارے واقع اپنے محل میں تھیں۔ ملکہ نے وہ تمام کاغذات لئے اور انہیں کھول کر دیکھے بغیر دریا برد کر دیا اور کہنے لگیں :
” الٰہی! میں نے دنیا میں کوئی حساب کتاب نہیں لینا، تُو بھی مجھ سے قیامت کے دن کوئی حساب نہ لینا “

💞 البدایہ والنہایہ 💞

نومبر اور دسمبر کے مہینے میں سستا ترین پیکجاعتماد ایک بار سفر کریں بار بار
11/11/2023

نومبر اور دسمبر کے مہینے میں سستا ترین پیکج

اعتماد ایک بار سفر کریں بار بار

10/11/2023
سعودی ایوی ایشن کے  نئے  قوانینسعودی ایوی ایشن گاکا نے فضائی مسافروں کے تحفظ کیلئے نئے سخت ترین قوانین بنا دیے ہیں جن کے...
03/11/2023

سعودی ایوی ایشن کے نئے قوانین
سعودی ایوی ایشن گاکا نے فضائی مسافروں کے تحفظ کیلئے نئے سخت ترین قوانین بنا دیے ہیں جن کے تحت ائیر لائنز قواعد کی خلاف ورزی پر فضائی مسافروں کو بھاری جرمانہ ادا کریں گی۔

قوانین پر عملدرآمد سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، فضائی مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین 20 نومبر سے نافذ العمل کیے جارہے ہیں۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ائیرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی، اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے سمیت تمام ائیر لائن کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پر مسافروں کو ائیر لائن معاوضہ ادا کرے گی، ائیر لائن پرواز کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کو ہوٹل سمیت تمام سفری سہولت مہیا کرے گی اور ائیر لائن مسافروں کو قیام طعام اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پرواز کی روانگی میں 3 گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کو کھانا اور سہولت فراہم کرنا لازم قرار دیا ہے، ائیر لائن مسافروں کو پرواز کی 6 گھنٹے سے زائد تاخیر پر فی کس 750 ریال دینے کی پابند ہوگی، پرواز کی منسوخی کی صورت میں ائیر لائن مسافروں کو 150 فیصد ٹکٹ کی ادائیگی کرنا لازم قرار دی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے قوائد کے مطابق امیگریشن ہونے کے بعد مسافر کو آف لوڈ کرنے پر ٹکٹ کی صورت میں 200 فیصد معاوضہ ادا کرنا ائیرلائن پر لازم قرار دے دیا گیا ہے، مسافر کو وہیل چیئر کی سہولت فراہم نہ کرنے پر ائیر لائن کو 500 سعودی ریال دینا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

گاکا قوانین کے مطابق ائیر لائن بغیر کسی وجہ منزل سے ہٹ کو کسی دوسرے شہر میں پرواز اتارنے پر بھی مسافروں کو معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہوگی۔

(بشکریہ جیو اُردو ٹی وی)

نئے قوانین کے مطابق پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پر مسافروں کو ائیر لائن معاوضہ ادا کرے گی

گھر سے حرم تک حرم سے تاجدار حرم تک
31/10/2023

گھر سے حرم تک حرم سے تاجدار حرم تک

Address

Khushdil Khan Market Mian Gujar Dala Zak Road Peshawar
Peshawar
0333-6538703

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Huda Travel & Tour Agency Peshawar. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category