15/06/2026
اطلاع کے مطابق اتلہ گدون ٹوپی روڈ پر گرم تارکول (اسفالٹ) سے بھرا ڈمپر الٹ گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے محفوظ رہی اور اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تاہم اس حادثے کے باعث ٹھیکیدار اور گاڑی مالک کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان پہنچا ہے اور قیمتی تارکول ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ محکموں سے گزارش ہے کہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کریں، تارکول کو ضائع ہونے سے بچائیں اور روڈ کو جلد از جلد کلیئر کریں تاکہ ٹریفک بحال ہو اور مزید کسی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔