Waris Jan Khetran

Waris Jan Khetran Social media activist . Try to solve the problem created by mafias

10/08/2023

05/08/2023

بزدل قوموں کے بہادروں کا یہی انجام ہوتا ہے ۔

30/07/2023

باجوڑ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے ۔یہ خوارجین مذہب کے نام پرپاکستان میں بدامنی پھیلا کرملک دشمنوں کےناپاک عزائم کی تکمیل کررہے
وقت آگیا ہےکہ سیکیورٹی ادارےبلوچستان سے لیکر خیبر پختون خواہ تک بی ایل اے &ٹی ٹی پی کےخلاف آپریشن کرکہ ان علاقوں کوان ناسور سے پاک کرے

پاکستان کا مقابلہ اب بھارت سے نہیں، افغانستان سے ہےاس نقشے میں دو ممالک سب سے اہم تھے، ایک چین اور دوسرا بھارت۔ سن دو ہز...
20/07/2023

پاکستان کا مقابلہ اب بھارت سے نہیں، افغانستان سے ہے

اس نقشے میں دو ممالک سب سے اہم تھے، ایک چین اور دوسرا بھارت۔ سن دو ہزار سات میں جرمن دارالحکومت برلن میں ایک تھنک ٹینک کی بریفنگ تھی، زمانہ طالب علمی تھا اور میں بھی اس میں شریک ہوا۔ اس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کی آبادی اور جسامت اس کی طاقت ہیں۔ بھارت اب صرف یوگا اور روحانیت کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ معاشی حوالے سے بھی باعث کشش ہے۔ کمیونزم کی مخالفت کی وجہ سے مغربی ممالک کا فطری جھکاؤ بھارت کے ساتھ بنتا لیکن چین کے ساتھ بھی چلنا ہو گا اور مجبوری میں چلنا ہو گا کیوں کہ چین کی مارکیٹ بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
تقریباﹰ سن دو ہزار تک مغربی ممالک کی پالیسی یہی تھی کہ خطے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ دونوں ایک ساتھ آزاد ہوئے تھے، ایک دوسرے کے حریف بھی تھے اور پھر دونوں کے مسائل بھی یکساں تھے۔ جرمنی جیسے ممالک نے پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں تقریباﹰ ایک جیسے امدادی پیکج ہی دونوں ملکوں کو دیے تھے۔ ہمیشہ خیال رکھا گیا کہ بھارت کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہو، پاکستان اس سے ناراض نہ ہو یا پھر معاہدے طے کرنے کے عمل میں کسی حد تک پاکستان کو شامل رکھا گیا۔
لیکن جب چین کا معاملہ آیا تو مغربی ممالک کے تھنک ٹینکس نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین کا مقابلہ کرنا ہے، تو پاکستان کو نظرانداز کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کرنا ہو گا۔ پاکستان چین کا بھی دوست تھا اور ہے جبکہ اس وقت افغانستان کی جنگ اور دہشت گردی کا بیانیہ دونوں ہی عروج پر تھے۔
ان دونوں معاملات نے مغربی ممالک کے اس بیانیے کی راہ ہموار کی کہ بھارت کو پاکستان سے الگ کرکے دیکھنا چاہیے لیکن ان تمام چیزوں پر جو مہر ثابت ہوئی، وہ امریکی بھارتی جوہری معاہدہ تھا۔
پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کا صف اول کا اتحادی تھا لیکن بداعتمادی عروج پر تھی۔
اوباما انتظامیہ سے جب پوچھا گیا کہ آپ پاکستان کو کیسے نظرانداز کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ یہ اہم اسٹریٹیجک معاہدہ کر سکتے ہیں؟ تو جواب میں کہا گیا کہ آپ خود ہی تو کہتے تھے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ یکساں پالیسی میں نہ رکھیں۔ یہ ایک مضحکہ خیز بیان تھا۔ پاکستان نے تو کہا تھا کہ اسے رعایتیں دی جائیں، افغانستان میں اس کے مفادات کا تحفظ کیا جائے، نہ کہ بھارتی مفادات کا۔ پھر بھی معاہدہ بھارت کے ساتھ کر کے پاکستان کو الگ کر دیا گیا تھا۔
اس کے بعد مغربی ممالک نے بھی یہی پالیسی اپنائی۔ بھارت شاید اس سے کہیں آگے ہوتا، جہاں آج کھڑا ہے لیکن نریندر مودی کی حکومت آئی اور اس کی سیاست ہی پاکستان کی مخالفت پر مبنی تھی۔ لہٰذا پاکستان پھر بھی کسی نہ کسی طرح اس 'گیم‘ کا حصہ ہی رہا۔
لیکن اب ایک حیرت انگیز تبدیلی آ چکی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چند ہفتے قبل امریکہ میں کہا تھا کہ پاکستان سے اب کوئی مقابلہ نہیں، اسے اس کے حال پر ہی چھوڑ دیں، وہ خود مر جائے گا۔ اس بیان پر پاکستان میں شدید احتجاج ہوا تھا لیکن یہ بیان بدلتی ہوئی بھارتی پالیسی کا غماز ہے۔
مغربی ممالک کے بعد اب بھارت میں بھی یہ ادراک پیدا ہو چکا ہے کہ مقابلہ چین سے ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس شعور میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ بھارت میں بین الاقوامی سرمایہ کاری آ رہی ہے، دنیا کی بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں وہاں قدم رکھ رہی ہیں، بھارت چاند پر کمند ڈال رہا ہے اور پاکستان میں بیٹھے لوگ بھی بھارت کو اس بات پر مبارک دے رہے ہیں۔
یعنی عوامی سطح پر بھی قبولیت آئی ہے کہ بھارت آگے نکل گیا ہے۔ جس بھارت کی جی ڈی پی سن دو ہزار میں تقریباﹰ 470 بلین ڈالر تھی، سن دو ہزار تیئیس میں وہی جی ڈی پی 3.74 ٹریلین ڈالر ہو چکی ہے۔
آج سے پانچ سال پہلے کی بات کریں تو پاکستانی وزارت خارجہ اور فوج کے بیانات اکثر بھارت مخالف ہوتے تھے جبکہ بھارت کی طرف سے جواب بھی آتا تھا۔
اب لیکن صورت حال تبدیل ہو چکی ہے۔ پاکستانی فوج اور وزارت خارجہ کے بیانات اب افغانستان کے خلاف ہوتے ہیں اور جواب بھی ادھر سے ہی آتے ہیں۔ آپ کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ایک عرصے سے بھارت کے پاکستان مخالف بیانات میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ افغانستان کے ساتھ 'انگیج‘ رہیں گے نہ کہ بھارت کے ساتھ۔ یہ ہے وہ پالیسی کی تبدیلی، جو گزشتہ دس برسوں میں آئی اور جس کا پاکستانی پالیسی سازوں کو احساس بھی نہیں ہوا۔
جب بھارت کو چاند پر جانے کے لیے مبارکبادیں دی جا رہی تھیں، پاکستانی وزیر اعظم نے قوم کو یہ مبارکباد دی کہ تین ارب ڈالر کا قرض منظور ہو گیا ہے۔ یہ مبارکباد نہیں ایک نوحہ تھا۔
جنرل مرزا اسلم بیگ نے ایک مرتبہ بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے ڈرایا تھا کہ جب افغان مجاہدین فارغ ہو گے تو کہاں جائیں گے، کہیں نہ کہیں تو انہیں مصروفیت ڈھونڈنا ہو گی۔
اب حالات بدل چکے ہیں، بھارت کے ساتھ کشمیر کے حوالے سے خفیہ معاملات کافی حد تک طے پا چکے ہیں۔ بھارت کی طرف سے 'پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے‘ والے بیانیے نے پاکستان کو خوف زدہ کیا ہے اور پاکستان اس حوالے سے اپنی پالیسی بھی واضح طور پر تبدیل کر چکا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جیسا جنرل مرزا اسلم بیگ نے کہا تھا کہ طالبان پھر کدھر جائیں گے؟
جب روس کا مقابلہ کرنا تھا، تو امریکی صدر جمی کارٹر کے سلامتی کے مشیر بریزنسکی نے انقلاب ایران کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ مذہب ایک طاقت ہے اور اسی طاقت کو سوویت یونین کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان کی تھیوری 'آرک آف کرائسس‘ بھی اسی بنیاد پر تھی کہ امریکہ سیاسی اسلام کی حمایت کرتے ہوئے سوویت یونین اور عرب قوم پسند تحریکوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ اس تھیوری اور پالیسی کا بنیادی مقصد ہی یہی تھا کہ بنیاد پرستانہ اسلام اور اینٹی کمیونسٹ فورسز کو پرموٹ کیا جائے گا۔
تو پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں شدت پسندی اور مذہب کی طاقت اب بھی موجود ہے اور اسے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے۔ پاکستانی طالبان کا مسئلہ اسلام آباد کو مستقبل میں بھی 'انگیج‘ کر سکتا ہے۔ جواب میں پاکستان کے افغانستان مخالف بیانات میں اضافہ ہو گا اور حالات کشیدہ تر ہو سکتے ہیں۔
افغانستان میں پاکستان کے خلاف نفرت بھی موجود ہے اور سرحدی علاقوں میں پاکستان مخالف طالبان اور اسلحہ بھی۔ پاکستان کو اس مسئلے سے جان چھڑاتے ہوئے بھی کئی سال لگیں گے اور تب تک بھارت مزید کئی ترقیاتی پروگرام شروع کر چکا ہو گا۔
پاکستان گزشتہ دس برسوں کے دوران بھارت کے ساتھ مثبت مقابلہ بازی کر سکتا تھا لیکن ترجیحات اور حالات نے اسے ایسا کرنے نہ دیا۔ اب اس کا خمیازہ بھگتنے کا وقت ہے، جلد از جلد ان پرانے مسائل سے نمٹنا ہو گا، انہیں سمیٹنا ہو گا، ملک میں سیاسی استحکام لانا ہو گا اور پھر یہ بھی دیکھنا ہو گا پاکستان بھارت سے کتنا پیچھے رہ گیا ہے؟
نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔

https://www.dw.com/a-66281609

وہ 1947 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان آتے ہوے مارے گئےیہ 2023 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان سے جاتے ہوئے مارے گئے75 سا...
19/06/2023

وہ 1947 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان آتے ہوے مارے گئے
یہ 2023 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان سے جاتے ہوئے مارے گئے
75 سالوں میں کتنی ترقی کر لی ہم نے

09/05/2023

تمہاری بادشاہت اب ختم ہونے کو ہے

16/04/2023

پیٹرول کی قیمت میں دس روپیہ اضافہ کا سن کر میاں صاحب کا خودکشی کی کوشش جسے بدقسمتی سے ناکام بنادیا گیا

عجیب لڑائی ہے ۔۔ویسے عمران خان اور مافیا کی لڑائی عجیب ہے وہ کہتا ہے انہوں نے ملک لوٹا ہے ملکی دولت بیرون ملک منتقل کی ہ...
14/04/2023

عجیب لڑائی ہے ۔۔ویسے عمران خان اور مافیا کی لڑائی عجیب ہے وہ کہتا ہے انہوں نے ملک لوٹا ہے ملکی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے وہ جواب میں کہتے ہیں اس نے نکاح ٹھیک نہیں کیا ، وہ کہتا ہے ان سے لوٹی دولت واپس لیں گے ، وہ جواب میں کہتے ہیں ٹیریان اس کی بیٹی ہے وہ کہتا ہے قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے وہ آگے سے ریحام خان کی کتاب کا حوالہ دے دیتے ہیں یعنی عمران خان ملک کی بات کرتا ہے اور یہ سارے ملکر اس کی ذاتیات پر حملہ اوور ہوتے ہیں اور عوام کو گمرہ کرتے ہیں ۔بطور پاکستانی میرے لئے پاکستان اھم ہے کسی کی ذاتی زندگی نہیں اللہ کا حکم بھی یہ ہی ہے کسی کی ذاتی زندگی میں داخل مت ہو لیکن یہاں مافیا کی لڑائی ہے کہ ذات سے شروع ہوکر ذات پر ختم ہورہی ہے کیونکہ ان کے پاس عمران خان کی کرپشن کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔۔یہی خان کی جیت ہے۔۔

22/03/2023

میں پٹھان کی طرف ہوں۔

.  ظلم تو پھر ظلم ہے                بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ImranKhanForPakistan
20/03/2023

. ظلم تو پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

ImranKhanForPakistan

20/03/2023

Imran khan is the Name of Brand.

Address

Rakhni
84500

Telephone

+923357518549

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waris Jan Khetran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waris Jan Khetran:

Share

Category