
12/06/2025
راولا کوٹ شہر سے چند کلومیٹر پہلے، سون کے مقام سے ایک لنک روڈ گوئیں نالا کی طرف مڑتی ہے۔ جیسے ہی آپ اس پر نیچے کا سفر کرتے ہیں، ایک ایسا خوبصورت گاؤں آپ کو خوش آمدید کہتا ہے جو قدرت کے حسن سے بھرپور ہے۔
یہ گاؤں ہر قسم کے گرم علاقوں کے پھلدار درختوں، سرسبز جنگلات اور مکمل دیسی ماحول کا دلکش امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہاں سے نیچے ایک راستہ رنگڑ کی طرف جاتا ہے، ایک ایسا مقام جو قدرتی خوبصورتی کا شاہکار ہے۔
یہاں آپ تازہ، صاف پانی میں تیراکی کر سکتے ہیں، قدرتی ماحول میں مچھلی کا شکار کر سکتے ہیں جنگل کے بیچوں بیچ دوستوں کے ساتھ باربی کیو پارٹی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
آج دوستوں کے ساتھ ایک مختصر سا پروگرام بنا اور ہم نے وہاں یادگار وقت گزارا۔ اگر اس مقام تک جانے والی سڑک میں تھوڑی سی بہتری آ جائے تو یقیناً یہ جگہ راولا کوٹ کا ایک شاندار پکنک پوائنٹ بن سکتی ہے۔