The Royals Tourism service

The Royals Tourism service come and join us to visit beautiful pakistan

Places to visitSawatMangoraMalam jabbaKalamServices including Transport2 time food/per dayAccomodatationPhotography Only...
03/01/2023

Places to visit
Sawat
Mangora
Malam jabba
Kalam
Services including
Transport
2 time food/per day
Accomodatation
Photography
Only In 11000/person

Book your slot now
Contact : 0320-9494079
0341-4395006
Acount details ;
Acct. Title: Fakhra asif
01337901676003
Bank: HBL

Murree
03/01/2022

Murree

hurry up..book your seats now..from lahore and Islamabad
19/09/2021

hurry up..book your seats now..
from lahore and Islamabad

05/06/2021
13/05/2021

تمام پیارے دوستوں کو عید مبارک

22/03/2021
وادی کاغان: جہاں پریاں اترتی ہیں (تصویر: بمقام سرمئی گلیشئر ناران)پاکستان انتہائی متنوع مناظر ، خدوخال ، میلوں لمبے ساحل...
22/03/2021

وادی کاغان: جہاں پریاں اترتی ہیں (تصویر: بمقام سرمئی گلیشئر ناران)

پاکستان انتہائی متنوع مناظر ، خدوخال ، میلوں لمبے ساحل سمندر سے لے کر بلند ترین پہاڑوں تک اور طویل و عریض صحراؤں پر مشتمل ہونے کے باعث پاکستانی سیاحوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بھی ہمیشہ ایک پرکشش مقام کی حیثیت رکھتا رہا ہے ہے۔ ان خوبصورت وادیوں میں سے ایک وادی کاغان بھی ہے۔

وادی کاغان ملک کی میدانی علاقوں سے نزدیک ترین ہے، یہاں پہنچنا نسبتاً آسان ہے۔ بہتر سفری اور رہائشی سہولتوں کی وجہ سے ہر سال موسمِ گرما میں لاکھوں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ وادی کاغان میں دلکش جھیلیں، خوبصورت آبشاریں ، قدرتی چشمے، سرسبز چراگاہیں، گلیشیئرز، دریا اور گھنے جنگلات سیاحوں کو دعوت نظارہ دیتی ہیں۔ یہ وادی بالاکوٹ سے لے کر بابوسر ٹاپ تک 161 کلومیٹر طویل ہے۔ وادی کے درمیان میں لہراتا بل کھاتا دریائے کنہار اپنے جوبن پر نظر آتا ہے۔ یہاں تفریح کے لیے آنے کا بہترین موسم جون سے لے کر نومبر تک ہوتا ہے-


کیسے پہنچیں:
وادی کاغان صوبہ خیبر پختون خواہ کے ہزارہ ڈویژن میں شامل ہے۔ یہ راولپنڈی سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اگر آپ راولپنڈی سے عازم سفر ہیں تو پیر ودہائی کو بس اڈّے سے ایبٹ آباد یا مانسہرہ والی کوچ میں سوار ہوجائیں۔ وہاں سے بالاکوٹ تک کے لئے کوچ بآسانی دستیاب ہیں۔ اس سفر میں براستہ ٹیکسیلا، خانپور، نوشہرہ، حسن ابدال، ایبٹ آباد، مانسہرہ سے ہوتے ہوئے چار سے پانچ گھنٹے میں بالاکوٹ پہنچتے ہیں۔

بالاکوٹ:
یہ وادی کا سب سے بڑا اور جدید شہر ہے- بالاکوٹ سرسبز پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے اور اس کے درمیان دریائے کنہار گزرتا ہے۔ اوپر پہاڑوں پر دور دور تک آبادی ہے۔ رات کے وقت جب پہاڑوں پر موجود گھروں میں بلب روشن ہوتے ہیں تو ان میں اور ستاروں میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ سیاح عمومّا یہاں ایک دو دن قیام ضرور کرتے ہیں۔ بالاکوٹ سے وادی کی سیر کرنے کے لئے سواری بآسانی مل جاتی ہے۔ وادی کے مزید قابل دید مقامات یہ ہیں۔

شوگران:
بالا کوٹ سے آگے بلندی کی جانب 24 کلومیٹر سفر کے بعد کیوائی آتا ہے۔ یہاں سے ایک راستہ مزید بلندی کی جانب پر فضا مقام شوگران نکلتا ہے۔راستہ پکّی سڑک پر مشتمل ہے اور گھنے جنگلات کے درمیان سے بل کھاتا ہوا گزرتا ہے، یہ ایک خوبصورت اور سرسبز وادی ہے۔ یہاں قیام و طعام کی سہولت باکثرت موجود ہے۔ یہاں کا خوبصورت ترین مقام سری پائے ہے، جو یہاں سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر مزید 600 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہی راستہ مکڑا پہاڑ کے دامن کی طرف جاتا ہے۔ مکڑا پہاڑ کی دوسری طرف وادی کشمیر واقع ہے۔ ایڈوینچر پسند لوگ یہ ٹریک 2 دن میں پیدل طے کرتے ہیں۔ یہاں ایک صاف و شفاف چشمہ بہتا ہے اور ایک چھوٹی سی جھیل بھی ہے۔

کاغان:
کیوائی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر کاغان واقع ہے یوں تو بالاکوٹ سے بابو سرٹاپ تک ساری وادی ہی وادیِ کاغان ہے لیکن یہ اصل کاغان گاؤں ہے۔ خوبصورت مناظر مقامی دستکاریوں اور ڈرائی فروٹ کی دوکانوں سے سجی یہ وادی اپنے بے مثال حسن کی بدولت ہمیشہ یاد رہتی ہے۔ یہاں بھی قیام و طعام کیلئے لاتعداد ہوٹل موجود ہیں۔

ناران:
کاغان سے 24 کلومیٹر کے فاصلے پر وادی کا سب سے خوبصورت مقام ناران ہے۔ ناران میں داخل ہوتے ہی ایک گلیشئر سیاحوں کا استقبال کرتا ہے۔ پوری وادی حسین مناظر سے لبریز ہے۔ ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک کے دونوں اطراف ہر معیار کے ہوٹل اور ریسٹورنٹ ہیں۔ یہ پیالہ نما وادی سّیاحوں کی اصل منزل ہے۔ یہاں سے آگے صرف جیپ ہی جاسکتی ہے۔ جو ناران میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ناران میں ٹراؤٹ فشنگ پوائنٹ بھی ہے، مگر اس کے لئے لائسنس لینا نا بھولیں۔

جھیل سیف الملوک:
ناران سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر سطح سمندر 10500 فٹ بلند خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے۔ آدھا رستہ جیپ میں طے ہوتا ہے پھر ایک گلیشئر سڑک کا راستہ روک لیتی باقی سفر پیدل یا خچروں کے ذریعے طے ہوتا ہے۔یہاں کچھ ٹک شاپ اور ایک ریستورنٹ بھی موجود ہے۔ جھیل کے اطراف میں سرسبز پہاڑ اور بے شمار چھوٹے چھوٹے گلیشئر ہیں اور سامنے 17360 فٹ بلند برف پوش ملکہ پربت کی چوٹی ہے جھیل میں اس چوٹی کا عکس اتنا حقیقی ہوتا ہے کہ اگر جھیل کی سطح پر ایک آئینہ بھی رکھ دیا جائے تو شائد اتنا خوبصورت عکس نا بنے۔ سیاح اس منظر سے دم بخود رہ جاتا ہے۔ شہزادہ سیف الملوک اور پری بدری جمال کے دیومالائی رومانوی داستان کی بدولت بھی اس جھیل کو بڑی شہرت حاصل ہے مقامی لوگ آج بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ چودھویں کی رات کو اس جھیل میں پریاں نہانے آتی ہیں۔

لالہ زار:
ناران سے 16 کلومیٹر آگے بٹکنڈی کا علاقہ آتا ہے یہاں سے ایک دشوار راستہ عمودی چڑھائی کے بعد پائن کے درختوں میں گھری سرخ پھولوں سے بھری وادی لالہ زار کی طرف نکلتا ہے۔ یہاں یخ بستہ ہوائیں سیاح کے کانوں میں سرگوشیاں کرتی ہیں اور اس پر خوشبو کے خزانے نچھاور کرتی ہیں۔ یہاں سّیاح اپنے آپ کو بھول کر اطراف کے خوبصورت نظاروں میں کھو جاتا ہے، جہاں بلند سرسبز پہاڑوں پر بادل اٹھکیلیاں کرتے ہیں۔ پھر جب اس کی نظر زمین پر پڑتی ہے تو وہ حیرت کے سمندروں میں کھو جاتا ہے کیونکہ گہرے سبز قالین نما گھاس کی زمین رنگ پرنگی پھولوں سے بھری ہوتی ہے اور اسے بادل نا خواستہ ان پھولوں کو روندتے ہوئے چلنا پڑتا ہے۔ لالہ زار کیمپنگ کے متوالوں کے لئے آئیڈیل مقام ہے۔

جھیل لولوسر اور دودی پت سر
بٹکنڈی سے 34 کلومیٹر کے فاصلے پر وادی کی دو خوبصورت جھیلیں اور ہیں۔ راستہ چونکہ دشوار گزار ہے اس لئے یہاں تک کم ہی سیاح آتے ہیں ویسے بھی ہر خوبصورت مقام ہر فرد کیلئے نہیں ہوتا۔ عزم و ہمت کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے اﷲ تعالیٰ نے کچھ وادیاں شاہراہ عام سے ہٹ کر رکھی ہیں۔ 3 کلومیٹر طویل لولوسر جھیل دریائے کنہار کا ماخذ ہے۔ یہاں تک جیپ آتی ہے۔ جبکہ دودی پت جھیل تک جانے کے لئے 5 تا 6 گھنٹے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ ناران سے ہوتے ہوئی یہ سڑک بابو سر ٹاپ سے ہوتی ہوئی شاہراہ قراقرم پر چلاس سے جاملتی ہے۔ بابوسرٹاپ سے نانگا پربت اور کئی بلند چوٹیوں کاحسین نظارہ ممکن ہے۔ اس سال گرمیوں کی چھٹیاں میں وادی کاغان کی سیاّحت کا پروگرام بنائیں یہ سفر آپ کی یادوں میں ہمیشہ ترو تازہ رہے گا۔

 آپ نے وادی نیلم کا ٹور کرنا ہے تو آپ ہوجائیں تیار بالکل بے فکری کے ساتھسب سے پہلے تو آپ کو ٹور کے لئے تیاری کرنا ہوگیوا...
07/03/2021


آپ نے وادی نیلم کا ٹور کرنا ہے تو آپ ہوجائیں تیار بالکل بے فکری کے ساتھ
سب سے پہلے تو آپ کو ٹور کے لئے تیاری کرنا ہوگی
وادی نیلم آنے کا بہترین موسم مہینے مئی سے اگست کے ہیں جس میں آپ وادی نیلم کی گرینری دیکھ سکتے جھیلوں تک جاسکتے ہیں
اگر آپ اپنے ساتھ کسی دوسرے دوست کو شامل کریں گے تو بجٹ کم خرچ ہوگا اگر آپ تین دوست ہوں تو مزید خرچہ کم ہوگا دوست ساتھ ہونگے تو آپ بور نہیں ہوں گے
اگر آپ اکیلے ہیں تو 8000 کا بجٹ بنائیں تین دوست ہیں تو 7000 کا بجٹ کافی ہے
ایک سفری بیگ لیں وادی نیلم کا موسم عموماً سرد رہتا ہے یہاں گرمی میں بھی ٹمپریچر بارش کی صورت گر جاتا ہے
آپ نے پینٹ شرٹ جوگر بہترین والے اور ساتھ میں گرم جیکٹ وغیرہ لینی ہے
سفر میں بجائے تنگ پینٹ نہیں ڈھیلا ڈھالا لباس بہتر رہتا ہے تو ٹراؤزر پہنا کریں
بیگ میں آپ ایک عدد ٹارچ موبائل چارجنگ پاور بینک ایک عدد ڈائری یادداشت نوٹ کرنے کے لیے جگہ کا نام لکھا کریں کہ فلاں جگہ ٹھہرے
وادی نیلم میں یوفون اور ایس کام کی سم چلتی ہے ایس کام پر فور جی انٹرنیٹ چلایا جاسکتا ہے آپکو سم شاردہ کیل سے مل سکتی ہے
اس کے بعد
امید ہے یہ پوسٹ آپکو وادی نیلم پہنچنے میں مدد دیگی
اگر آپ نے لاہور سے آنا ہو تو روز رات دس بجے سکائی وے نیازی اڈہ سے سکائی وے پر بیٹھیں مظفرآباد کا کرایہ 1500 روپے ہے
آپ صبح سویرے مظفرآباد پہنچ جائیں گے
اگر آپ گوجرانوالہ گجرات کھاریاں جہلم وغیرہ سے آرہے ہیں تو پھر آپ جی ٹی روڈ سے سیدھا فیض آباد پہنچیں
فیض آباد سے سکائی وے مظفرآباد 450 روپے کرایہ لیکر آپ کو پہنچا دیگی مظفرآباد
تیسرا روٹ آپ راولپنڈی پیر ودھائی پہنچیں بس سٹاپ سے 22 نمبر بس سٹینڈ کا پتہ کریں
اور سیدھا نیلم کیل جانے والی بس کا ٹکٹ کٹوائیں کیل تک کا کرایہ مبلغ 900 روپے ہے
روز شام سات بجے رات دس بجے نیلم ویلی کی کوسٹر پیرودھائی سے نکلتی ہے
اگر آپ مظفرآباد کے لئے نکلے ہیں تو مظفرآباد پہنچ کر آپ نیلم اڈے سے آپ شاردہ کا ٹکٹ لیں
شاردہ وادی نیلم کا ٹکٹ لیں
اچھا اب غور کریں وادی نیلم مظفرآباد سے شروع ہوتی ہے اور تاؤبٹ ختم ہوتی ہے
وادی نیلم کا ایک ہی روٹ ہے جو ہمہ وقت کھلا رہتا ہے جسے شاہرائے نیلم کہتے ہیں
اسی روٹ پر نیلم جہلم ڈیم موجود ہے
آپ مظفرآباد پہنچے اور اگر آپ کے پاس اپنی گاڑی نہیں تو آپکو لوکل کوسٹر پر جانا ہوگا اگر آپ گرمیوں میں جاتے ہیں تو رتی گلی جھیل دیکھیں گے
تو آپ نے مظفرآباد سے سیدھا داوریاں کا ٹکٹ لینا ہے دواریاں گاوں کا نام ہے یہاں تک پہنچنے کے لئے آپکو مظفرآباد سے پانچ گھنٹے لگیں گے
آپ صبح پانچ بجے مظفرآباد سے نکلیں تو دس بجے آپ دواریاں ہوں گے
وہاں سے رتی گلی جیپس جاتی ہیں بکنگ پر لیکن آپ وہاں موجود سیاحوں سے سیٹ ایڈجسٹ کریں اور رتی گلی نکل جائیں
رات آپ قیام رتی گلی کریں رتی گلی میں سیاحوں کے لئے ٹینٹس لگائے جاتے ہیں وہاں ہمارے دوست رئیس انقلابی آپ کے ہوسٹ ہوسکتے ہیں
دوسرے روز آپ رتی گلی سے صبح واپس بیس کیمپ پہنچیں اور دواریاں سے آگے شاردہ کا سفر کریں

اگر آپ رتی گلی نہیں دیکھنا چاہتے تو آپ کو مظفرآباد سے شاردہ کا ٹکٹ لینا ہوگا
زہن نشین رکھیں
وادی نیلم کے سیاحتی مقامات
کٹن کیرن شاردہ اڑنگ کیل تاوبٹ اور شونٹھر ہیں
آپ مظفرآباد شاردہ نکلیں شاردہ میں آپکو صرف دو گھنٹے درکار ہوں گے آپ یونیورسٹی کا وزٹ کریں اور شام کو کیل نکل جائیں
وادی نیلم میں ہوٹلز کے کرائے انتہائی معقول ہیں آپکو ہزار پندرہ سو میں روم مل سکتا ہے
دوسرے دن آپ کیل سے اڑنگ کیل نکلیں اڑنگ کیل جانے کے لئے آپکو چئر لفٹ سے جانا ہوگا تو کوشش کریں کے چھے بجے چئیر لفٹ تک پہنچ جائیں تاکہ آپکو بعد میں انتظار نہ کرنا پڑے
چئیر لفٹ کا کرایہ سو روپے ہے آپ اڑنگ کیل پہنچ کر بہت زبردست محسوس کریں گے اڑنگ کیل جیسے سیاحوں کے لیے جنت ہے
آپ رات اڑنگ کیل قیام کر سکتے ہیں نہیں تو واپس آپ کیل نیچے قیام کرلیں اگلی صبح آپ تاوبٹ وادی گریس نکلیں
گریس ویلی کیل سے آگے شروع ہوتی ہے تین سے ساڑھے تین گھنٹے کا سفر ہے
آپکو تاؤبٹ کے لئے لوکل جیپ مل جائیگی جس کا کرایہ کیل سے 300 روپے ہے
آپ تاؤبٹ قیام کریں بہت مزا آئیگا
اسی طرح واپس پھر آپ کیل آئیں اور کیل سے واپسی کا سفر شروع کریں
لوکل بس کا کرایہ لاہور سے تاوبٹ آخری مقام تک
1500 مظفرآباد
450 کیل
300تاؤبٹ ہے
یعنی کل ملا کر 2300 کرایہ بنتا راستے کا کھانا ملا کر 3000
اور باقی چار سے پانچ ہزار آپ کے کھانے اور رہائش کے بنیں گے
وادی نیلم میں آپکو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوسکتی بے حد پر امن علاقہ پرامن لوگ
جرائم کی شرح صفر اشاریہ سات فیصد ہے
نیلم ویلی کے کھانے بے حد سستے ہیں اور رہائش بھی سستی ہے اور
اور اگر آپ اپنی گاڑی میں سفر کرتے ہیں تو آپ
دھنی واٹر فال، کٹن، کیرن کے مقام پر سٹے کرتے کرتے جائیں . .

Address

The Royal Tourism And Royal Hostel, Near Punjab College Opposite Pakistan Post Office, Comercial Market
Rawalpindi

Telephone

+923035464530

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Royals Tourism service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Royals Tourism service:

Share

Category