KULL BAJWA pasroor sialkot

KULL BAJWA  pasroor sialkot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KULL BAJWA pasroor sialkot, Travel Agency, Sialkot.

Pakistan navy sailor
07/12/2025

Pakistan navy sailor

23/10/2025

چائنہ کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز کی لسٹ اور ان میں اپلائی کیسے کرنا؟
چائنہ میں کل ملا کر 280 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں جو سی ایس سی سکالرشپ دیتی ہیں ان میں سے اکثر یونیورسٹیوں میں سی ایس سی کے علاوہ اور بھی سکالرشپس ہوتی ہیں۔ میں نے ان 280 میں سے ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کی ایک لسٹ بنائی ہے ۔ اس لسٹ میں یونیورسٹیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بس آپ نے یونیورسٹی کا نام کاپی کرکے گوگل کرنا اور ساری تفصیل آپ کو یونیورسٹی کی ویبسائٹ سے مل جائے گی ۔
The Elite: C9 League (China's Ivy League)
These are the most prestigious and competitive universities in China.
1. Tsinghua University
2. Peking University
3. Zhejiang University
4. Fudan University
5. Shanghai Jiao Tong University
6. University of Science and Technology of China
7. Nanjing University
8. Harbin Institute of Technology
9. Xi'an Jiaotong University
Other Top-Tier "Double First-Class" University Plan Universities
These universities are also top-tier and lead the country in comprehensive strength or specific fields.
10. Renmin University of China
11. Beihang University (Beijing University of Aeronautics and Astronautics)
12. Beijing Institute of Technology
13. China Agricultural University
14. Beijing Normal University
15. Nankai University
16. Tianjin University
17. Dalian University of Technology
18. Jilin University
19. Tongji University
20. East China Normal University
21. Southeast University
22. Xiamen University
23. Shandong University
24. Ocean University of China
25. Wuhan University
26. Huazhong University of Science and Technology
27. Central South University
28. Sun Yat-sen University
29. South China University of Technology
30. Sichuan University
31. University of Electronic Science and Technology of China
32. Chongqing University
33. Northwestern Polytechnical University
34. Lanzhou University
35. National University of Defense Technology (Usually not open for general international applicants)
Highly Reputed Universities in Specific Fields (Very Popular for CSC)
Science, Technology & Engineering
36. Beijing University of Posts and Telecommunications
37. University of Science and Technology Beijing
38. Beijing University of Chemical Technology
39. North China Electric Power University
40. Donghua University
41. Hohai University
42. Nanjing University of Aeronautics and Astronautics
43. Nanjing University of Science and Technology
44. Xidian University
45. China University of Geosciences (Beijing/Wuhan)
46. China University of Mining and Technology (Beijing/Xuzhou)
47. China University of Petroleum (Beijing/East China)
48. Harbin Engineering University
Medicine & Life Sciences
49. Peking Union Medical College (Tsinghua University)
50. Shanghai University of Traditional Chinese Medicine
51. Nanjing Medical University
52. China Pharmaceutical University
53. Guangzhou Medical University
Humanities, Social Sciences, Economics & Management
54. Shanghai University of Finance and Economics
55. Central University of Finance and Economics
56. University of International Business and Economics
57. Shanghai International Studies University
58. Beijing Foreign Studies University
59. China University of Political Science and Law
60. Southwestern University of Finance and Economics
61. Zhongnan University of Economics and Law
62. Beijing Jiaotong University
63. Jinan University (Famous for a large overseas Chinese student population)
Comprehensive & Other Notable Universities
64. Soochow University
65. Nanjing Normal University
66. Central China Normal University
67. Northeast Normal University
68. Capital Medical University
69. Tianjin Medical University
70. Wuhan University of Technology
71. Beijing University of Chinese Medicine
72. Communication University of China
73. University of Shanghai for Science and Technology
74. Shenzhen University
75. Shanghai University
76. Beijing University of Technology
77. Ningbo University
78. Capital Normal University
79. Tianjin Polytechnic University
80. Fujian Agriculture and Forestry University
81. Yunnan University
82. Xinjiang University
83. Northwest A&F University
84. Sichuan Agricultural University
85. Huazhong Agricultural University
86. Nanjing Agricultural University
87. Beijing Forestry University
88. Northeast Forestry University
89. Civil Aviation University of China
90. China Jiliang University
91. Hangzhou Dianzi University
92. Shandong University of Science and Technology
93. Kunming University of Science and Technology
94. Guangxi University
95. Guizhou University
96. Inner Mongolia University
97. Tibet University
98. Qinghai University
99. Ningxia University
100. Yanbian University
🎯 اپنی درخواست کے لیے اس فہرست سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ:
1️⃣ اپنا میدانِ تعلیم طے کریں:
سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ آپ کا مضمون کس یونیورسٹی میں زیادہ مضبوط ہے۔
مثلاً:
• انجینئرنگ کے لیے Tsinghua University یا Harbin Institute of Technology،
• بزنس یا معاشیات کے لیے Fudan University یا Renmin University،
• میڈیسن کے لیے Peking Union Medical College بہترین انتخاب ہیں۔
2️⃣ یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
اپنی منتخب کردہ یونیورسٹیوں کی آفیشل ویب سائٹس پر جائیں اور وہاں "Admission" یا "International Students" والے حصے پر کلک کریں۔
3️⃣ اسکالرشپ کے صفحات دیکھیں:
وہاں آپ کو "CSC Scholarship" یا "University Scholarships" کے الگ صفحات ملیں گے۔
ان پر ضروری معلومات درج ہوتی ہیں جیسے کہ:
• درخواست کی آخری تاریخ،
• درکار دستاویزات،
• اور رابطہ کا طریقہ۔
4️⃣ پروفیسر سے رابطہ کریں (ماسٹرز/پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے):
اگر آپ Type B اسکالرشپ کے تحت اپلائی کر رہے ہیں، تو ممکنہ سپروائزر (Professor) سے پہلے سے رابطہ کرنا نہایت مفید ہوتا ہے۔ ان کی حمایت آپ کی کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھا سکتی ہے۔
🌟 امید ہے کہ یہ تفصیلی رہنمائی آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگی — نیک تمنائیں اور کامیابی آپ کا مقدر بنے!
👉 اگر آپ کو یہ تحریر فائدہ مند لگی تو پلیز لائک 👍، کمنٹ 💬 اور شئیر 🔄 ضرور کریں تاکہ دوسرے دوستوں تک بھی یہ معلومات پہنچ سکے۔
📚 سکالرشپ کے بارے میں مزید اپڈیٹس اور ٹپس کے لیے مجھے لازمی فالو کرسکالرشپ کے سفر میں آپ کا ہم سفر:ن

12/10/2025

جب ہم چھوٹے تھے تو ہمیں یہ اصول معلوم نہیں تھا کہ الف پر ختم ہونے والے مذکر کو مؤنث بنانے کے لیے اس کی آخری ”الف“ کو چھوٹی ”ی“ میں بدل دیتے ہیں۔
لیکن اس کے باوجود ہم مرغا–مرغی، بکرا–بکری، گدھا–گدھی یا گھوڑا–گھوڑی کے معاملے میں کبھی غلطی نہیں کرتے تھے۔

البتہ جب بات چڑا–چڑی اور کتا–کُتی تک پہنچتی تو استاد کا غضبناک چہرہ دیکھنا پڑتا۔

تذکیر و تانیث کے وہ معصوم سے اصول، جو ہم نے لاشعوری طور پر اپنا رکھے تھے، دھواں بن کر اُڑ جاتے۔

کوئی ہمیں یہ منطقی جواب نہیں دیتا تھا کہ چڑی کو چڑیا اور کُتی کو کُتیا کہنا کیوں ضروری ہے۔

ذرا بڑے ہوئے تو معلوم ہوا کہ تذکیر و تانیث کی دنیا تو ایک پوری اندھیر نگری ہے۔

جہاں نر اور مادہ کے اصولوں کی کھُلی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔

مثلاً کوّا، اُلو، ہُدہُد، خرگوش، لنگور، گِدھ، کچھوا اور مچھر...
اِن بے چاروں کی مؤنث شکل تو موجود ہی نہیں!

دل میں بار بار خیال آتا کہ مسٹر خرگوش کے گھر میں کوئی مسز خرگوش بھی تو ہوگی؟
لنگور کی بیوی، گدھ کی ماں، کچھوے کی بہن... کیا یہ سب ہستیاں وجود نہیں رکھتیں؟
بلاشبہ رکھتی ہیں تو پھر اُن کے لیے الگ سے الفاظ کیوں نہیں؟

اس ناانصافی پر ایک بار ہم نے گڑگڑا کر استاد سے سوال کیا۔
وہ غصے سے لال ہو گئے اور بولے،
"ناانصافی تو دونوں طرف سے ہے! مچھلی کے شوہر کا نام سنا ہے کبھی؟ وہ بھی تو موجود ہے!"

ہم لاجواب رہ گئے۔

استاد جی نے پوری فہرست گنوا دی،
"فاختہ، مینا، چیل، مُرغابی، ابابیل، مکھی، چھپکلی..."
پھر الٹا سوال داغ دیا،
"بتاؤ، کیا ان سب کے باپ بھائی وجود نہیں رکھتے؟"

اور آج تک ہم اسی سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں۔
کوئی اہلِ علم رہنمائی فرما دیں۔
#

11/10/2025

سب تعریفیں اللہ پاک کے لیے ہیں جو ہمیشہ عزت سے نوازتا ہے

04/10/2025

آسٹریلوی یونیورسٹی کے پروفیسر فیلپس نے ایک نہایت دلچسپ تجربہ کیا۔
پورے ایک مہینے تک انہوں نے طلبہ کو چار، چار رکنی گروپوں میں تقسیم کیا اور ہر گروپ کو 45 منٹ دیے کہ وہ مینجمنٹ کے مسائل حل کریں۔ بہترین ٹیم کو 100 ڈالر انعام ملنا تھا۔
لیکن طلبہ کو یہ نہیں پتا تھا کہ کچھ گروپوں میں ’’خاص مہمان‘‘ شامل کیے گئے تھے جو مخصوص کردار ادا کر رہے تھے:
📱 بے پرواہ فرد — کرسی پر ٹیک لگا کر بیٹھ جاتا، پاؤں میز پر رکھ لیتا اور فون میں مصروف رہتا، جیسے اسے کوئی دلچسپی ہی نہ ہو۔
😏 طنزیہ فرد — بات چیت کے دوران کاٹ دار جملے کہتا، مثلاً: ’’کیا تم سنجیدہ ہو؟‘‘ یا ’’لگتا ہے تم نے کبھی کسی کی قیادت ہی نہیں کی۔‘‘
😔 مایوس فرد — ایسے بیٹھتا جیسے ابھی ابھی اس کا سب سے پیارا پالتو مر گیا ہو، اور بار بار شک کرتا کہ یہ مسئلہ حل بھی ہوگا یا ٹیم اس قابل بھی ہے یا نہیں۔
❗ پروفیسر فیلپس نے ایک حیران کن نتیجہ نکالا:
اگرچہ باقی تین افراد پرجوش اور قابل ہوں، لیکن صرف ایک غیر تعمیری رکن کی موجودگی سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی 30 سے 40 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔
یعنی ٹیم کی کامیابی اس بات پر کم منحصر ہے کہ کتنے لوگ بہترین ہیں، اور زیادہ اس پر کہ کہیں کوئی ’’کمزور کڑی‘‘ تو موجود نہیں۔
💡 سبق:
لیڈرز اور ایچ آر مینیجرز کا اصل کام صرف اچھے اور مضبوط افراد کو سہارا دینا نہیں بلکہ ان عناصر کو دور کرنا بھی ہے جو ٹیم کے ماحول کو زہر آلود کرتے ہیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد اپنی جگہ خود ہی آگے بڑھتے ہیں، بس شرط یہ ہے کہ ماحول کو کوئی نقصان نہ پہنچا رہا ہو۔

08/08/2025

‏پنجابی زبان دیاں لازوال نصیحتاں!!!

میرا آکھا مَن لے پُترا
ھَر گل پَلے بَنھ لے پُترا

موڑاں والی راہ نئیں چَنگی
نِت بیگانی چاہ نئیں چَنگی

اَصلوں ھولا دِل نئیں چَنگا
بہتا وڈا تِل نئیں چَنگا

بوھتی کِھلری وَل نئیں چَنگی
کَنڈوں اوھلے گل نئیں چَنگی

تِڑھ کے ماری چھال نئیں چَنگی
بوھتی لَمی کال نئیں چَنگی

رُکھاں تَھلے مَچ نئیں چَنگا
ڈھیر فَسادی سَچ نئیں چَنگا

کَکھاں نیڑے اَگ نئیں چَنگی
سِر توں بھاری پَگ نئیں چَنگی

بے قدرے دی کھوہ نئیں چَنگی
بَدو بَدِی دی موہ نئیں چَنگی

اِس توں پچھے ھور نُوں پَھڑئیے
پہلاں گھر دے چور نُوں پَھڑئیے

کرنی اَنت اَخیر نئیں چَنگی
کُتیاں اگے کِھیر نئیں چَنگی

لَڑ کے کِیتی وَنڈ نئیں چَنگی
لُون دے نیڑے کھنڈ نئیں چَنگی

َمَنگویں سوچ تےچُک نئیں چَنگی
سَٹ کے چٹنی تُھک نئیں چَنگی

کچی پِلی رُت نئیں چَنگی
سب نُوں دِسدِی گُت نئیں چَنگی

اَکھاں دے وِچ قہر نئیں چَنگا
جِبھ وِچ بَھریا زھر نئیں چَنگا

تُوں تُوں تے تکرار نئیں چَنگی
ھَٹ کے بیٹھی نار نئیں چَنگی

وَکھری وَکھری تَون نئیں چَنگی
ایویں کرنی چَون نئیں چَنگی

جیٹھ ھاڑ دی دُھپ نئیں چَنگی
مَوتاں ورگی چُپ نئیں چَنگی

رَستے دے وِچ بیر نئیں چَنگی
صُلح وِچ کرنی دیر نئیں چَنگی

اے گلاں جے بُھل جَاویں گا
پُترا جَگ تے رُل جَاویں گا

31/07/2025

📱 بچوں کے موبائل کی نگرانی کیجیے 👀

موبائل فون کے غلط استعمال سے اپنے بچوں کو بچائیں---

(ایک تدبیر ...... ایک ٹیکنیک)

اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

یقیناً آپ کے گھر میں سات سے چودہ سال تک کے بچے ہوں گے۔یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ اہل ایماں کی اکثریت نے اپنے بچوں کی ضد پر یا کسی اور مجبوری کے تحت اپنے بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون پکڑا دیا ہے۔ آپ اپنے بچوں کو کمپیوٹر، انٹر نیٹ اور موبائل (اسمارٹ فون) سے دور بھی نہیں رکھ سکتے اس لیے کے عام حالات میں عموماً اور وبائی دور میں توخصوصاً آن لائن کلاسیس بچوں کے لیے منعقد ہو رہی ہیں۔ غرض تعلیمی سرگرمیوں کی بات کی جائے تو موبائل (اسمارٹ فون)، انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال نا گزیر ہے۔

یاد رہے کہ بچوں میں تجسس بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے نفع نقصان سے بیگانہ ہوکر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔نیز اسکول کے بچوں میں کچھ بچے پراگندہ ذہنی کا شکار ہوتے ہیں وہ ہر کسی بچے کو دعوت گناہ دیتے رہتے ہیں جو ہو سکتاہے آپ کے بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے۔صحبت غلط کے علاوہ اور بھی بہت سے عوامل ہیں جو آپ کے بچے کا مستقبل تباہ کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑے، راقم کی تجویز پر غور کریں:

▪ پلےاسٹور سے Google Family Link for parents نامی اپپ کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ من و عن ایپ اپنے بچے کے موبائل میں بھی ڈاؤنلوڈ کریں۔ دونوں ایپ کو ایک ساتھ اوپن کریں۔ اپنے موبائل کو نگران (سپروائزر) قرار دیں۔ پھر جو ہدایات ملیں ان کو مرحلہ وار فالو کریں۔ اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کی موبائل سرگرمیوں سے متعلق حسب ذیل باتوں سے کسی بھی وقت آگاہ ہو سکتے ہیں:

1۔ اس نے کس ویب سائٹ کو اوپن کیا۔
۔ کس ویڈیو کو دیکھا۔2
3- دن بھر کتنی دیر وہ موبائل کے ساتھ چمٹا رہا۔ نیز ایک اور فائدہ اس ایپ کا یہ ہے کہ جب کبھی آپکا بیٹا کوئی گیم / ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے لگے گا یا کسی بھی ویب سائٹ کو دیکھنے (access) کرنے کی کوشش کرے گا تو براؤزر پہلے آپ سے اجازت مانگے گا۔ غرض آپ جن ویڈیوز اور گیمز کی اجازت دیں گے آپ کا بچہ وہی ویڈیو یا گیم یا ویب سائٹ access کر سکتا ہے.
نیز آپ جب چاہے،کسی گیم یا ایپ کو جو آپ کے بچے کے موبائل میں ہے، بلاک کر سکتے ہیں۔ جو آپکے بچے کے موبائل سے غائب ہو جائے گا۔ جب تک آپ کی اجازت نہیں ہو گی وہ نہیں کھول سکے گا۔

▪ اسی طرح اپنے کروم براؤزر میں جاکر setting میں جائیں اور safe search filter میں جائیں اور Filter exlicit results کو select کریں۔ اسی طرح ویڈیو میں Do not Autoplay کو select کریں۔

▪ اسی طرح پلے اسٹور میں جائیں، setting میں جائیں اور parental controls کو آن کریں۔

امید ہے اتنا کرنے سے آپ اور آپ کے بچے کا موبائل نامناسب مواد سے پاک ہو جائے گا۔ لیکن اس سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اللہ کا ذکر کثرت سے کیا جائے کہ وہی مومن کے لیے ہتھیار ہے۔ نیز دشمن جب کسی پر قابو پاتا ہے تو سب سے پہلے اس سے ہتھیار نیچے رکھنے کو یا چھوڑنے کو کہتا ہے یا اسے حاصل کر لیتا ہے۔شیطان کا جب کسی پر زور چلتا ہے تو وہ اسے اللہ کے ذکر سے غافل کرتا ہے جیسا کہ اِسْتَحْوَذَ عَلَیْھِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰھُمْ ذِکْرَ اللّٰہِ اُوْلٰئِکَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴾ [المجادلہ:19] سے ثابت ہے۔

آج سارے عالم میں والدین کے لیے یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کس طرح اپنے بچوں کی موبائل سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ مخرب اخلاق اور حیاسوز ویڈیوز اور گیمز سے بچوں کو کس طرح بچائیں؟ ان کے اوقات کی کس طرح حفاظت کریں؟ اس وقت سارے عالم میں عریانیت کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ آئے دن اخبارات میں اسکول کے بچوں کی حیاسوز خبریں آتی رہتی ہیں۔ بچے تو کیا بڑے لوگ، عزیمت سے پہلو تہی کا شکار ہیں.

اللہ پاک راقم کو اور قارئین کو بھی اپنے نیک بندوں کے گروہ میں شامل فرمائے۔ شیطان کے مکر و فریب کو سمجھنے نیز اس سے بچنے کی توفیق نصیب فرمائے، ہمارے بچوں کے مستقبل کی حفاظت فرمائے اور ان میں آخرت کا شعور بیدار فرمائے۔ آمین۔

20/07/2025

اچھے لیپ ٹاپ کی نشانیاں
💻
ریم: کم از کم 8 جی بی یا زیادہ سے 16 جی بی
اگر ریم 8 جی بی ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8 جی الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جا سکتی ہے

ہارڈ ڈسک یعنی میموری ssd ہونی چاہئے جبکہ hdd تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کے لیے بہتر ہے

جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر
سب سے جدید اس وقت تک 11th جنریشن ہے

پروسیسر کی 3 اقسام:
core i3، i5 & i7.
جبکہ
i7 is the best

اگر آپ نے
گرافیکل کام کرنا ہے تو

کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے

بیٹری 🔋 lithium سیلز کی ہونی چاہئے
لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں
یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے

Second hand
لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی اصل ڈسپلے نکال کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ

اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہے

دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وال پیپر بھی اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی

ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ

لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کرکے اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اس سے ساری سکرین سفید ہو جائے گی

اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہوا ہے تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے

دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھنے سے ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے

دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں

جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester

یہ 1 mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دباتے جائیں

جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا

پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرنا ہے
CPU Z
اس چھوٹے سے سافٹویئر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کرنا ہے

اوپن کرنے کے بعد پہلے ہی آپشن میں CPU کی معلومات درج ہوں گی

اس CPU معلومات میں نام والے کالم کے سامنے درج نمبر آپ کو جنریشن کا بتائیں گے

غور سے سمجھیں
مثلاً
Inter core i3,
اس کے بعد اگر تین ہندسے اور لکھے ہوں تو پروسیسر فرسٹ جنریشن ہے
اگر چار ہندسے ہوں تو سیکنڈ یا اس سے اگلی جنریشنز ہیں

مثلاً
Intel core i3.,,,, 803
یعنی i3 کے بعد تین ہندسے آئے تو مطلب فرسٹ جنریشن
Intel core i3.,,,, 2304
اس مثال میں i3 کے بعد چار ہندسے آئے تو یہ دوسری جنریشن

اسی طرح
Intel core i3.,,,, (3)405
Inter core i3.,,,, (4)505
ان دو مثالوں میں بھی چار ہندسے ہیں لیکن پہلی مثال میں شروع کا ہندسہ 3 ہے تو تیسری جنریشن
دوسری مثال میں شروع کا ہندسہ 4 ہے تو چوتھی جنریشن

یاد رہے کہ پہلے ہندسے کو سمجھانے کے لیے گول بریکٹ لگائی ہے

CPU. Z
اسی سوفٹویر کی مدد سے آپ cache اور mother board کی معلومات بھی لے سکتے ہیں

اور یہی سوفٹویر آپ ram کی معلومات اور گرافک کارڈ کی معلومات بھی دے گا

اگر لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوگا تو معلومات بھی نظر نہیں آئیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارڈ ڈسک اور بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ
استعمال شدہ لیپ ٹاپ خریدتے وقت ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ

آپ نے گوگل پر سرچ کرنا ہے
hard disk sentinel
اس سوفٹویر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کریں
Health
اور
Performance
کی پرسنٹیج ظاہر ہو جائیں گی
اگر ہارڈ ڈسک میں کوئی پرابلم ہو
تو health اور performance لیول 100 پرسنٹ نہیں ہوتا
نیچے نوٹ بھی لکھا ہوتا ہے ہارڈ ڈسک ٹھیک ہو تو بتا دیا جاتا ہے اگر پرابلم یعنی bad sector ہوں تو نوٹ میں لکھے ہوتے ہیں

Temperature option
اسی سوفٹویر کے ٹمپریچر آپشن میں آپ ہارڈ ڈسک کا درجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں

Smart option
ہارڈ ڈسک کے باقی سارے ٹیسٹ
سمارٹ آپشن میں دیکھ سکتے ہیں
سمارٹ آپشن میں ٹیسٹ ویلیو 0 ہونی چاہئے
اگر ہارڈ ڈسک مرمت شدہ ہو یعنی مکینک نے bad sector نکالے ہوں تو ویلیو 0 نہیں ہوتی

Information option
اس آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ہارڈ کس قسم کی ہے
ایس ایس ڈی ہے یا ایچ ڈی ڈی وغیرہ

بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ

سٹارٹ سٹارٹ مینو پر رائٹ کلک کر کے ونڈوز پاور شیل اوپن کریں

اس میں آپ نے یہ لکھنا ہے 👇
powercfg/betteryreport/output
آگے لکھنا ہے
-c:\bettery.html-
یعنی یہ آپ نے پاتھ لکھنا ہے اس کے بعد enter کلک کرکے بیٹری رپورٹ محفوظ کر لیں

سی ڈرائیو میں آپ کی بیٹری رپورٹ محفوظ ہے اسے اوپن کرکے بیٹری کی معلومات دیکھ لیں۔
اس رپورٹ میں پتہ چل جاتا ہے کہ جب لیپ ٹاپ نیا بنا تھا تو بیٹری کتنی تھی
استعمال ہونے کے ابھی کتنی بیٹری بقایا بچی ہے۔

24/06/2025

🌟 فیصلہ سازی کے بارے میں 10 طاقتور اقوال 🌟
ہمارا ہر انتخاب ہمارے مستقبل کو تشکیل دیتا ہے۔ فیصلوں کی طاقت کو یاد دلانے کے لیے یہاں 10 متاثر کن اقوال پیش خدمت ہیں:
1️⃣ "فیصلہ نہ کرنا مواقع کا چور ہے۔" – جم رون
2️⃣ "اگر آپ فیصلے نہیں کریں گے، تو دوسرے آپ کے لیے کریں گے۔" – ہاروے میکے
3️⃣ "عزم تمام کامیاب لوگوں کی مشترکہ خصوصیت ہے۔ ناکامی فیصلوں کی کمی سے پیدا ہوتی ہے۔" – ٹونی رابنز
4️⃣ "فیصلہ کن ہونا اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کی پہچان ہے۔ تقریباً کوئی بھی فیصلہ نہ کرنے سے بہتر ہے۔" – برائن ٹریسی
5️⃣ "ایک بار جب آپ کوئی فیصلہ کر لیتے ہیں، تو کائنات اسے حقیقت بنانے کے لیے سازش کرتی ہے۔" – رالف والڈو ایمرسن
6️⃣ "سب سے مشکل چیز عمل کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، باقی صرف استقامت ہے۔" – امیلیا ایرہارٹ
7️⃣ "آگے بڑھنے کا راز شروع کرنا ہے..." – مارک ٹوین
8️⃣ "آپ کے فیصلوں کے لمحات میں ہی آپ کی قسمت بنتی ہے۔" – ٹونی رابنز
9️⃣ "ایک فیصلہ کریں اور اپنی زندگی کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھیں۔" – اوپرا ونفری
🔟 "زندگی میں آپ سب سے بڑی غلطی یہ کر سکتے ہیں کہ آپ مسلسل یہ ڈرتے رہیں کہ آپ کوئی غلطی کر دیں گے۔" – ایلبرٹ ہبرڈ
💬 اضافی دانشمندی:
✨ "زندگی فیصلوں کے بارے میں ہے، اور اگر آپ غلطیاں کرنے سے ڈرتے ہیں تو آپ انہیں نہیں کر سکتے۔"
✨ "جب آپ دو یکساں متوازن راستوں میں سے انتخاب نہ کر سکیں، تو زیادہ جرات مندانہ راستہ چنیں۔" –

06/06/2025

تمام پردیسی بھائیوں کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں

30/04/2025

کتے کے #کاٹنے پر فوری #اقدامات — #جان بچانے والی ہدایات

اگر کسی کو کتا کاٹ لے تو فوراً یہ اقدامات کریں:

1. زخم کو دھوئیں:
صاف پانی اور صابن سے کم از کم 15 منٹ دھونا ضروری ہے۔

2. جراثیم ختم کریں:
الکحل، ڈیٹول یا آیوڈین لگائیں۔

3. فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں:
زخم معمولی ہو یا گہرا، اسپتال جانا ضروری ہے۔

ریبیز ویکسین کا کورس (5 ٹیکے):
Day 0، 3، 7، 14 اور 28 پر لگوانے ضروری ہیں۔

اگر زخم چہرے، گردن یا ہاتھ پر ہو یا گہرا ہو تو:
پہلے دن Rabies Immunoglobulin بھی لگوانا ضروری ہے۔

یاد رکھیں:

تاخیر جان لیوا ہو سکتی ہے۔

دیسی علاج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

ویکسین مکمل کورس کے بغیر حفاظت نہیں دیتی۔

---
۔

Address

Sialkot

Telephone

+923441249352

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KULL BAJWA pasroor sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category