12/08/2026
سیالکوٹ: ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری، 14 اگست سے بس سروس شروع کرنے کا اعلان
سیالکوٹ میں ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے TAAS (Travel Agent Association) سیالکوٹ کی جانب سے خصوصی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق 14 اگست سے روزانہ سیالکوٹ کے KFC سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے بسیں چلائی جائیں گی۔ دستیاب شیڈول کے مطابق بسیں صبح 9 بجے، 11 بجے، دوپہر 1 بجے اور 3 بجے روانہ ہوں گی۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں اور بیرونِ شہر سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ تک آسان، محفوظ اور نسبتاً سہل سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے ہی متعدد ملکی و بین الاقوامی پروازیں چلا رہا ہے۔
TAAS
کی جانب سے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ جانے کے لیے اس سروس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنے سفر کو آسان بنائیں۔
اہم اطلاع: سفر کے لیے صرف ٹکٹ اور پاسپورٹ ساتھ رکھنا ضروری ہے۔