People News GB

People News GB If the one who is to get us the news is in chains, the news may get to us but with chains! people news Gilgit Baltistan

انے والے انتخابات میں کس پارٹی کی حکومت بنے گی اور اپ کس جماعت کو سپورٹ اور ووٹ کرو گے ۰  اور اپ کی خواہش کس شخص کو وزیر...
18/11/2025

انے والے انتخابات میں کس پارٹی کی حکومت بنے گی اور اپ کس جماعت کو سپورٹ اور ووٹ کرو گے ۰ اور اپ کی خواہش کس شخص کو وزیر اعلی گلگت بلتستان منتخب کرنے میں ہوگا


بلتستان کی قابل فخربیٹی  سائرہ صادق جنہوں نے حالیہ ہونے والے ایم ڈی کیٹ میں پورے گلگت بلتستان میں پہلی جبکہ پورے پاکستان...
08/11/2025

بلتستان کی قابل فخربیٹی
سائرہ صادق جنہوں نے حالیہ ہونے والے ایم ڈی کیٹ میں پورے گلگت بلتستان میں پہلی جبکہ پورے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سپر سکسز کے اہم میچ میں 109 رنز کے ہدف کا زبردست آغاز کیا 💥صرف 2 اوورز میں 52 رنز بغیر ک...
08/11/2025

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سپر سکسز کے اہم میچ میں 109 رنز کے ہدف کا زبردست آغاز کیا 💥
صرف 2 اوورز میں 52 رنز بغیر کسی نقصان کے 🔥
خواجہ نافع اور عبدالسماد کی شاندار بیٹنگ 👏🇵🇰
واہ بھائی، یہی ہے پاکستانی پاور! 💚

Well done Pakistan! Keep it up boys! 🇵🇰🏆

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی نائب صدر  صداقت حیسن  کا آج مشہ بروم کے آخری گاؤں ہوشے کا دورہ کیا۔اس موقع پر...
08/11/2025

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی نائب صدر صداقت حیسن کا آج مشہ بروم کے آخری گاؤں ہوشے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میرِ اف ہوشے مرحوم بوا سید کے فرزند میر واعظ ہوشے سید انور اور علاقے کے سرکردگان سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں ہوشے کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مفصل تبادلہ خیال کیا ۔

قاسم علی شاہ کو بھی دو سال پہلے لانچ کیا گیا تھا ۔ اب اسی پرانے سکرپٹ پر پھر اقرار الحسن کو لے آئے !  آصف خان احمدانی🔥🔥🔥
31/10/2025

قاسم علی شاہ کو بھی دو سال پہلے لانچ کیا گیا تھا ۔ اب اسی پرانے سکرپٹ پر پھر اقرار الحسن کو لے آئے ! آصف خان احمدانی🔥🔥🔥

🌿 یومِ آزادی گلگت بلتستان — ایک یادگار لمحآج مجھے اپنی زندگی کے انتہائی حسین اور یادگار لمحات میں سے ایک لمحہ نصیب ہوا۔م...
31/10/2025

🌿 یومِ آزادی گلگت بلتستان — ایک یادگار لمح

آج مجھے اپنی زندگی کے انتہائی حسین اور یادگار لمحات میں سے ایک لمحہ نصیب ہوا۔
مجھے اُس تعلیمی ادارے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کا موقع ملا
جہاں سے میرا طالبِ علمی کا سفر شروع ہوا تھا —
وہی سکول، وہی کمراے جماعت، وہی علم کی خوشبو،
جہاں کبھی میں ایک عام طالبِ علم کی حیثیت سے کھڑا ہوتا تھا،
آج اسی مقام پر مہمانِ خصوصی کی نشست پر بیٹھنا
میرے لیے فخر، محبت اور شکرگزاری کا حسین امتزاج تھا۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے یومِ آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے
دل کو چھو لینے والے ٹیبلو، تقاریر اور عملی خاکے پیش کیے،
جو ان کی محنت، جذبے اور رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت تھے۔
واقعی یہ بچے اور اساتذہ دادِ تحسین کے مستحق ہیں۔

اس تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ
میرے دو محترم اساتذہ کرام، جن کی رہنمائی اور محنت نے
میری زندگی کو سمت اور مقصد دیا،
آج اسی محفل میں میرے ساتھ موجود تھے۔
ان کی موجودگی میرے لیے احترام و عقیدت کا باعث بنی۔

میں دل کی گہرائیوں سے پرنسپل فیض محمد صاحب
اور تمام اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،
جن کی محنت اور تربیت ہر طالبِ علم کے کردار سے جھلکتی ہے۔
ان کی رہنمائی میں آج بھی علم کے چراغ روشن ہیں،
اور نئی نسل انہی روشنیوں سے اپنے مستقبل کو منور کر رہی ہے۔

یہ لمحہ نہ صرف میرے لیے اعزاز کا باعث ہے
بلکہ میری زندگی کے تاریخی اور ناقابلِ فراموش لمحات میں شامل ہو گیا ہے۔
میں اپنے اساتذہ، طلبہ اور سکول کے انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیممیں نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حال ہی میں بلتستان یونیورسٹی میں سپورٹس ویک کے دوران ...
31/10/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حال ہی میں بلتستان یونیورسٹی میں سپورٹس ویک کے دوران مخلوط ناچ، گانے، اور غیر مہذب سرگرمیوں کی جو خبریں اور مناظر سامنے آئے ہیں، وہ نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ ہماری سماجی اقدار اور خاندانی نظام کے لیے بھی لمحۂ فکریہ ہیں۔

تعلیم گمراہی کا نہیں بلکہ اصلاح و تربیت کا ذریعہ ہونی چاہیے۔ یونیورسٹیاں وہ مقامات ہیں جہاں علم، کردار، وقار اور اخلاق کی روشنی پھیلنی چاہیے تھی، مگر افسوس کہ وہاں اب مغربی کلچر کے نام پر ایسے پروگرام رائج ہو رہے ہیں جو ہماری دینی اور اخلاقی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

میں واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ اسلام کھیل، ثقافت اور تفریح کی مخالفت نہیں کرتا۔ صحت مند سرگرمیاں، کھیلوں کے مقابلے، اور مثبت ثقافتی پروگرام معاشرے کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔ مگر ان سرگرمیوں کو بے حیائی، مخلوط رقص، گانے بجانے، اور غیر شرعی انداز میں تبدیل کرنا کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

ہمارے نوجوان اس خطے کا سرمایہ اور امتِ مسلمہ کا مستقبل ہیں۔ اگر ان کے سامنے بے حیائی اور غیر اخلاقی طرزِ عمل کو فروغ دیا گیا تو یہ صرف انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔
قرآن کریم میں ارشاد ہے:
“قد أفلح من زکاها وقد خاب من دساها”
یعنی کامیاب ہوا وہ جس نے اپنے نفس کو پاک کیا، اور نامراد ہوا وہ جس نے اسے گناہوں میں آلودہ کیا۔

ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا کہ تربیت صرف نصاب سے نہیں بلکہ ماحول سے ہوتی ہے۔ اگر یونیورسٹیوں کا ماحول ہی غیر سنجیدہ اور غیر شرعی ہوگا تو تعلیم کا مقصد فوت ہو جائے گا۔

میں بلتستان یونیورسٹی کے منتظمین، اساتذہ، طلبہ، اور والدین کو تنبیہ کرتا ہوں کہ وہ مل کر ایسے تمام رجحانات کا سدباب کریں جو ہمارے معاشرتی اور دینی اقدار کے منافی ہیں۔
یونیورسٹیوں میں کھیلوں کے مقابلے ضرور ہوں ،مگر ان میں وقار، جدوجہد، ٹیم ورک، اور نظم و ضبط کا درس ہو، نہ کہ رقص و موسیقی اور مخلوط اجتماعات کا۔

اسلام نے ہمیں حیا، عفت، اور باوقار طرزِ زندگی سکھایا ہے۔ یہی وہ اصول ہیں جن پر چل کر ہماری نوجوان نسل دین، علم اور اخلاق کے راستے پر استقامت اختیار کر سکتی ہے۔

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
“میں نے خروج کا ارادہ امتِ جدِّ محمد ﷺ کی اصلاح کے لیے کیا ہے۔”
پس اگر ہم حسینی نسبت رکھتے ہیں تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کی اصلاح کریں، ان کو علم و اخلاق کے مراکز بنائیں، نہ کہ فکری انحطاط کے۔

میں آخر میں تمام دینی و سماجی قیادت، اساتذہ، اور طلبہ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مل کر ایک ایسا ماحول تشکیل دیں جو اسلامی تعلیمات کا آئینہ دار ہو۔ ثقافت اور کھیل کی اصل روح یہی ہے کہ انسان اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں نکھارے ،نہ کہ دین و اخلاق کی حدود کو پامال کرے۔

اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے اداروں کو دوبارہ علم، اخلاق، اور تقویٰ کے مراکز بنا سکیں۔
آمین ثم آمین

-داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ

🚨ایک ہزار جیتنے کا بڑا موقع🚨 آج ساوتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کنگ بابر اعظم کتنا رنز سکور کرے گا جس نے سہی جوا...
31/10/2025

🚨ایک ہزار جیتنے کا بڑا موقع🚨 آج ساوتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کنگ بابر اعظم کتنا رنز سکور کرے گا جس نے سہی جواب دی اس کو ایک ہزار ایزی پیسہ یا جیز کیش❤💕🔥

سکردو:- (پ۔ر) سکردو پولیس کی بڑی کامیابی سٹی تھانہ سکردو کو مطلوب ملزم لاہور سے گرفتار۔ سکردو سے ملرم کی تلاش میں جانے و...
31/10/2025

سکردو:- (پ۔ر) سکردو پولیس کی بڑی کامیابی سٹی تھانہ سکردو کو مطلوب ملزم لاہور سے گرفتار۔ سکردو سے ملرم کی تلاش میں جانے والی ٹیم سب انسپکٹر امتیاز حسین ، ایس جی سی شکیل اور کانسٹیبل دلاور عباس نے پنجاب پولیس کی معاونت سے ملزم کو گرفتار کر کے تحویل میں لے کر سکردو پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سکردو کو ایف آئی آر نمبر ، 79/2025, 78/25, 80/25, 81/25, 84/25 بجرائم 489 ایف (پی پی سی) ملرم سید امبر تاجور ولد سید اصغر مہدی فراڈ کے پانچ مختلف کیسز میں مطلوب ہو کر روپوش تھے۔ ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس نے مفرور ملزم کی تلاش کےلئے سب انسپکٹر امتیاز کی نگرانی میں ٹیم کو روانہ کردیا تھا ۔ کروڑوں کے فراڈ کیس پر مطلوب مفرور ملزم کی گرفتاری سکردو پولیس کی بڑی کامیابی ہے ۔

Address

Skardu
16100

Telephone

+534763226

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People News GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share