
05/06/2025
⚠️محکمہ غرقیات گنگچھے جون میں بھی بجلی فراہم کرنے میں ناکام۔ سردیوں میں جواز پیدا کرتے ہیں کہ چونکہ پانی نہیں ہے تو ہائڈل پاور ہاوس نہیں چل سکتے، اب کیا جواز دو گے نالائقو؟
پچھلے 20 گھنٹوں میں ایک سیکینڈ کیلئے بھی بجلی نہیں دی ہے جبکہ یہ بالکل "پِیک سیزن" ہے۔
دوسرے حلقے سے نااہل لوگوں کو وزارت کیا ملی، ہمارے ہی گلے پڑ گئے۔ ظاہر ہے سیاسی نقطہ نظر سے انہیں "یوگو کھرفق" کی ضرورت نہیں ہے تو جان بوجھ کے دونوں گاؤں کو کاٹ کر نچلے گرڈ سٹیشن سے جوڑ دیا گیا اور نتیجتاً جون کے مہینے میں بھی بجلی بالکل نہ ہونے کے برابر ہے۔
یوگو کھرفق والو کچھ تو غیرت کا مظاہرہ کریں!
کب تک ان متعصب اور سفارشی ٹولے کی بدسلوکی کے سامنے چپ سادھ کے بیٹھے رہو گے؟ نکلو اپنے حقوق کی خاطر، یہ ہم سب کا بنیادی حق ہے.