Karwan e Al Murtaza Pvt Ltd

Karwan e Al Murtaza Pvt Ltd Pakistan's most reliable religious travelling agency!!

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَکاروانِ المرتضیٰ پرائیوٹ لمیٹڈ عمرہ، لبنان، شام، عراق و ایران گروپ 2018کے محت...
15/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
کاروانِ المرتضیٰ پرائیوٹ لمیٹڈ عمرہ، لبنان، شام، عراق و ایران گروپ 2018کے محترم زائر ادبِ بلتستان مجالس و محافل کا گوہرِ نایاب، ذاکرِ اہلبیتؑ سید اسماعیل حسین الموسوی کے سانحۂ ارتحال پر تمام سوگواران، لواحقین اور پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
ربِّ ذوالجلال مرحوم کو جنت الفردوس میں جوارِ ائمۂ معصومینؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
التماسِ سورۂ فاتحہ
بنام: سید اسماعیل حسین الموسوی ابنِ سید علی الموسوی
شریک غم :- کاروان المرتضیٰ پرائیوٹ لمیٹڈ

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
کاروانِ المرتضیٰ پرائیوٹ لمیٹڈ عمرہ، لبنان، شام، عراق و ایران گروپ 2018کے محترم زائر ادبِ بلتستان مجالس و محافل کا گوہرِ نایاب، ذاکرِ اہلبیتؑ سید اسماعیل حسین الموسوی کے سانحۂ ارتحال پر تمام سوگواران، لواحقین اور پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
ربِّ ذوالجلال مرحوم کو جنت الفردوس میں جوارِ ائمۂ معصومینؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
التماسِ سورۂ فاتحہ
بنام: سید اسماعیل حسین الموسوی ابنِ سید علی الموسوی

شریک غم :- کاروان المرتضیٰ پرائیوٹ لمیٹڈ

قدرت نے آپ کو ہر نعمت سے نوازا ہے. آپ کے پاس لامحدود وسائل موجود ہیں. آپ کی ریاست کی بنیادیں مضبوطی سے رکھ دی گئی ہیں. ا...
15/08/2026

قدرت نے آپ کو ہر نعمت سے نوازا ہے. آپ کے پاس لامحدود وسائل موجود ہیں. آپ کی ریاست کی بنیادیں مضبوطی سے رکھ دی گئی ہیں. اب یہ آپ کا کام ہے کہ نہ صرف اس کی تعمیر کریں بلکہ جلد از جلد اور عمدہ سے عمدہ تعمیر کریں. سو آگے بڑھتے ہی جائیے.
قائداعظم محمد علی جناح رح

قدرت نے آپ کو ہر نعمت سے نوازا ہے. آپ کے پاس لامحدود وسائل موجود ہیں. آپ کی ریاست کی بنیادیں مضبوطی سے رکھ دی گئی ہیں. اب یہ آپ کا کام ہے کہ نہ صرف اس کی تعمیر کریں بلکہ جلد از جلد اور عمدہ سے عمدہ تعمیر کریں. سو آگے بڑھتے ہی جائیے.

قائداعظم محمد علی جناح رح
14 اگست 1948

02/08/2026

زیارت عاشورا
از رہبر شہید

پول نمبر 1452... نجف سے کربلا مشی کا آخری پول۔یہ وہ مقام ہے جہاں سے حرم حضرت عباسؑ کے بابِ قبلہ کی جھلک نصیب ہوتی ہے۔پول...
02/08/2026

پول نمبر 1452... نجف سے کربلا مشی کا آخری پول۔
یہ وہ مقام ہے جہاں سے حرم حضرت عباسؑ کے بابِ قبلہ کی جھلک نصیب ہوتی ہے۔

پول نمبر 1 سے پول نمبر 1452 تک کا یہ سفر صرف قدموں کا نہیں، بلکہ نصیبوں کا سفر ہے۔
کسی کو اس منزل تک پہنچنے کے لیے چالیس برس انتظار کرنا پڑا، کسی نے پچاس سال کی آرزو دل میں سجائے رکھی، کسی نے جوانی کا بڑا حصہ اسی جستجو میں گزار دیا،
اور کوئی ایسا بھی خوش نصیب ہوتا ہے جو ماں کی آغوش سے ہی اس راہ کا مسافر بن جاتا ہے۔

آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، بے شمار کامیابیاں حاصل کر لیں، لیکن اگر ابھی تک کربلا کی حاضری نصیب نہیں ہوئی تو دل کے کسی نہ کسی گوشے میں ایک ادھوراپن ضرور باقی رہتا ہے۔

مولا حسینؑ نے ایک ایسی دنیا آباد کی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ یہاں معرفت کے ایسے سمندر موجزن ہیں کہ اپنی ساری معرفت ایک قطرے سے بھی کم محسوس ہونے لگتی ہے۔

اور حقیقت یہ ہے کہ یہ سفر، کربلا پہنچ کر ختم نہیں ہوتا، بلکہ وہیں سے اصل سفر شروع ہوتا ہے۔ عشق حسین ع کا سفر، معرفت امام حسینؑ کا سفر، معرفت امام زمانہ عج کا سفر...

نجف سے کربلا کی اس مشی میں کبھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہم کربلا جا رہے ہیں اور چند دن بعد واپس بھی لوٹنا ہے۔ ہر قدم یہی گمان دیتا ہے کہ شاید یہ سفر کبھی ختم نہ ہو۔

لیکن جب اربعین کے بعد کربلا کو الوداع کہنے کا وقت آتا ہے، تب محسوس ہوتا ہے جیسے دل کسی نے سینے سے نکال لیا ہو،

ویسے تو کربلا کا ہر منظر اشک بار کر دیتا ہے، مگر سب سے کٹھن لمحہ وہ ہوتا ہے جب حضرت ابوالفضل العباسؑ کے روضۂ اقدس کو الوداع کہتے ہیں،
پھر سیدالشہداء امام حسینؑ کی بارگاہ میں الوداعی زیارت پڑھتے ہوئے اس جملے پر پہنچتے ہیں:

«وَلَا جَعَلَهُ اللّٰهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنِّي لِزِيَارَتِكُمْ»

"اے اللہ! اس زیارت کو میری آخری زیارت قرار نہ دینا۔"

یہ الفاظ زبان پر آتے ہی دل بھر آتا ہے، آنکھیں بے اختیار برسنے لگتی ہیں، اور دل چاہتا ہے کہ پھوٹ پھوٹ کر روئے،
اور تب احساس ہوتا ہے کہ مولا حسینؑ نے کتنا عظیم کرم فرمایا تھا کہ اپنی بارگاہ میں حاضری نصیب کی۔
پتہ نہیں دوبارہ یہ سعادت کب نصیب ہوگی؟ ایک سال بعد، پانچ سال بعد، کئی سال بعد، یا پھر...؟

دل کو سمجھانا آسان نہیں ہوتا کہ اب کربلا چھوڑ کر جانا ہے۔ دل مانتا ہی نہیں۔ انسان واپس اپنے وطن، اپنے گھر تو آ جاتا ہے، مگر اس کا دل، اس کی روح اور اس کی یادیں کربلا ہی میں رہ جاتی ہیں۔

اسی لیے گھر پہنچنے کے بعد بھی وہ سنہری گنبد، وہ بین الحرمین، وہ روضۂ عباسؑ، وہ سجدہ گاہِ حسینؑ اور وہ اربعین کے قافلے بار بار آنکھوں کے سامنے آتے ہیں... اور آنکھیں پھر نم ہو جاتی ہیں۔

کوئی کرے سوال یہ آنسو ہیں کیوں رواں؟
دل کربلا میں رہ گیا... میں آ گیا یہاں۔😭😭 💔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمسالانہ مرکزی مجلسِ عزاءبسلسلۂ شہادتِ شہدائے کربلا علیہم السلامبروزِ جمعہ24 جولائی، ...
23/07/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم
سالانہ مرکزی مجلسِ عزاء
بسلسلۂ شہادتِ شہدائے کربلا علیہم السلام
بروزِ جمعہ
24 جولائی، بمطابق 9 صفر المظفر
بہ وقت: شام 5:00 بجے
خطابت:-
حجت الاسلام قبلہ علامہ سید نصرت عباس بخاری صاحب
بمقامِ:-
جامع مسجد سکردو، بلتستان
زیرِ اہتمام: فروغِ عزاداری فورم گلگت بلتستان
بتعاون: انجمنِ امامیہ بلتستان
📞 0346-7666110
📞 0346-9555176

10/07/2026

في رحاب سيد الشهداء (عليه السلام) كانت المحطة الاخيرة ليؤدي الزيارة شهيدا
زیارت سید الشہداء علیہ السلام رہبر معظم رح کی آخری خواہش جو کہ پورا ہوگیا۔


کاروان المرتضیٰ پرائیویٹ لمیٹڈحج بیت اللہ 2027ہمراہ:- قبلہ مولانا الحاج سید صادق شاہ رضوی النجفی صاحببکنگ کیلئے ضروری دس...
10/07/2026

کاروان المرتضیٰ پرائیویٹ لمیٹڈ
حج بیت اللہ 2027
ہمراہ:- قبلہ مولانا الحاج سید صادق شاہ رضوی النجفی صاحب
بکنگ کیلئے ضروری دستاویزات
1. شناختی کارڈ کی کاپی
2. ایکٹیو موبائل فون نمبر
3. ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر(سافٹ کاپی)
بکنگ جاری ہے فوری رابطہ کریں۔
دفتر:- پہلی منزل بالمقابل مرکزی گیٹ جامع مسجد امامیہ سکردو بلتستان
0335-4666110 || 0346-7666110

11/08/2025

Every year, 20 million people from around the world come to to participate in the walk. In this magnificent ceremony, people from all religions and sects are present.

سفرِ عشق و شعور — ابتدا اربعین، انتہاء ظہور🌐 Karwan e Al Murtaza (Pvt.) Ltd.📢 اہم اطلاع برائے احباب  زائرینِ اربعینتمام ...
10/08/2025

سفرِ عشق و شعور — ابتدا اربعین، انتہاء ظہور

🌐 Karwan e Al Murtaza (Pvt.) Ltd.

📢 اہم اطلاع برائے احباب زائرینِ اربعین
تمام زائرینِ کرام بخیرو عافیت بغداد اور نجف ایئرپورٹ سے کربلا میں ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔
ان‌شاءاللہ آج شب، نجف اشرف سے قبلہ مولانا یاور عباس زیدی صاحب کی قیادت میں مشی کا آغاز کرینگے۔

سالار
+923158856288
جزاکم اللہ خیراً
منتظمین – کاروان المرتضیٰ پرائیویٹ لمیٹڈ

08/08/2025

زندان کُھل گیا ہے سکینہ س وطن چلو۔🥺

خواجہ علی کاظم کا ایک یادگار نوحہ
علامہ سید نصرت بخاری کے ساتھ۔🥺

التماس سورہ فاتحہ🙏

❤️

Address

First Floor Opposite Main Gate Jama Masjid Imamia Skardu Baltistan
Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan e Al Murtaza Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category