11/07/2026
زیر سایہ حرم حضرت امام رضا علیہ السلام رہبر معظم کی آخری آرام گاہ
وہ مقام حوصلہ مندی و نشان استقامت ہے
جہاں اب اس صاحب مرقد کی دعاؤں کے زیر سایہ پروان چڑھنے والے معصوم بچے بصد وارفتگی و شوق آئیں گے
جہاں ان کی بدولت اپنے دکھوں کا مداوا پانے والے ان گنت دکھیا و بے سہارا لوگ آئیں گے اور اپنی داستان غم سنائیں گے
جہاں مستصعفین جہاں اپنے دکھ درد کا درماں تلاش کرتے ہوئے استقامت قلب و طمانیت نظر پائیں گے