Gardish-e-Karakoram گردش قراقرم

Gardish-e-Karakoram گردش قراقرم Media group to highlight social, political, culture and climate change issues around the world 🌎

28/12/2025

Beautiful valley of Baltistan

روندو یوتھ فورم کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقدروندو یوتھ فورم (RYF) کی جانب سے نومنتخب کابینہ کی حلف برد...
07/12/2025

روندو یوتھ فورم کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد

روندو یوتھ فورم (RYF) کی جانب سے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں نوجوان رہنماؤں، سینئر اراکین اور کمیونٹی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب میں سینئر ایڈوائزری کونسل کے رکن اور الیکشن امیدوار برائے جی بی اسمبلی وزیر اعجاز حسین، سابق صدور جناب جاوید حسین اور مشروف جواد علوی نے بھی شرکت کی اور فورم کے کردار کو سراہا۔
تقریب میں نوجوانوں، صحافیوں اور نوجوان قیادت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران روندو کے نوجوانوں نے علاقے کے اہم مسائل کو اجاگر کیا، خصوصاً تعلیم کے شعبے میں معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء نے مستحق اور نادار طلبہ کے لیے اسکالرشپس فراہم کرنے کے مقصد سے ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا۔
نومنتخب صدر نے فورم کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ شفافیت، کمیونٹی سروس اور نوجوانوں کی مؤثر شمولیت کے اصولوں پر کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نئی قیادت مل کر نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے اور مقامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
روندو یوتھ فورم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ روندو کے نوجوانوں کو فعال، ذمہ دار اور وژن رکھنے والی کمیونٹی بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

07/12/2025

China 🇨🇳 Kashgar Old City.

07/12/2025

Celebration of communities Surmo and Ghursy on the peaceful resoultion of land dispute. The district administration of Ghanche and ETI-GB played vital role on sustainable resoultion of dispute.

پریس ریلیز (اسکردو)   جیتا فورم سکردو کے زیر اہتمام آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 1...
07/12/2025

پریس ریلیز (اسکردو)
جیتا فورم سکردو کے زیر اہتمام آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ عالمی آگہی مہم کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب سکردو میں منعقد ہوئی ۔
جس میں اسکردو اور شگر سے تعلق رکھنے والے جیتا فورم کے صدور سمیت سرگرم ممبران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کیں ۔ اور اس پروگرام کی افادیت و ضرورت کو سراہا ۔اور جیتا فورم کے اراکین کو اس بامقصد پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیں۔اس باوقار تقریب کی صدارت جیتا الائنس کی صدر محترمہ فاطمہ سید موسوی اور مہمان خصوصی محترمہ مہرین امتیاز پرنسپل گرلز کالج حسین آباد نے کیں۔خواتین وحضرات نے معاشرتی کامیابی وترقی کے لیے تشدد ،خوف سے پاک روابط بالخصوص گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے پر زور دیا۔تاکہ ایک بہتر معاشرتی تشکیل پا سکے۔۔اس پروگرام کا دوسرا مقصد ارکان کے درمیان تجربات، سیکھنےکےمواقع، مشترکہ مسائل اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا تاکہ معاشرتی بہتری اور خواتین کے حقوق سے متعلق سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔
دیگر اراکین نے کمیونٹی انگیجمنٹ، خواتین کی قیادت اور محفوظ سماجی ماحول کی تشکیل کے حوالے سے اپنےخیالات کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی نے جیتا فورم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے ذریعے مقامی سطح پر مثبت سماجی تبدیلی کی راہ ہموار ہو رہی ہے جو قابلِ تحسین ہے۔

پروگرام میں اے کے آر ایس پی کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا اور جیتا فورم کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونیٹی آف پریکٹس جیسے سیشن نہ صرف سیکھنے کا ذریعہ ہیں بلکہ نیٹ ورکنگ، مسائل کے حل اور نئی منصوبہ بندی کے لیے بھی نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سیشن کے دوران شرکاء کے درمیان گروپ ڈسکشن، تجربات کا تبادلہ، کمیونٹی ورک سے متعلق بہترین طریقہ کار (Best Practices) اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں تاکہ جیتا فورم کی ضلع بھر میں سرگرمیوں کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جاسکے۔
جیتا فورم کی جنرل سیکرٹری محترمہ زاہدہ بتول نے جیتا الائنس کی سالانہ کارکردگی پیش کی ۔اخر میں محترمہ صدر صاحبہ نے سوشل میڈیا اور ڈیجٹل ہراسگی کی مختلف نوعیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور تمام شرکاء مہمانِ خصوصی اور اے کے آر ایس پی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ کمیونٹی میں آگاہی، تعاون اور مثبت تبدیلی کا عمل مزید آگے بڑھ سکے۔

جاری کردہ
سیکرٹری انفارمیشن گیتا فورم اسکردو

      is the most deserving candidate for the interim government cabinet member of Gilgit-Baltistan, given her remarkabl...
01/12/2025

is the most deserving candidate for the interim government cabinet member of Gilgit-Baltistan, given her remarkable work as a woman activist, educator, and social worker in Baltistan. F Syeda GB

Hearty congratulations to Waqar Abbas bhai, one of the most talented, hardworking & active brains of Gilgit-Baltistan (G...
15/07/2020

Hearty congratulations to Waqar Abbas bhai, one of the most talented, hardworking & active brains of Gilgit-Baltistan (GB) and a mentor to me for becoming an important member of GB Provincial Interim Government as Finance Advisor (Finance Minister) to the CM. He has diverse experiences within Pakistan & abroad especially in Gilgit-Baltistan itself. He has always been determined to take GB to better levels of development. I am sure he is going to perform outstandingly iA.
Best Wishes

16/06/2020
The energetic and visionary leadership   is true representative of women and youths.Vote for the better Giligit Baltista...
11/06/2020

The energetic and visionary leadership is true representative of women and youths.
Vote for the better Giligit Baltistan and real change.

Civil society protest against the genocide of muslim in Barma
13/09/2017

Civil society protest against the genocide of muslim in Barma

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gardish-e-Karakoram گردش قراقرم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share