02/07/2024
انا للہ وانا الیہ را جعون
گمبہ سکردو کے غیور عوام اور جوانان ھوش کے ناخن لیں
اب آپ کے زمینوں اور عوامی املاک پر طاقت سے قبضہ کرنے کیلئے ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے ڈپوٹیشن پر ایک شخص کو ہنگامی حالت میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا ہے جس کو اعلی اھداف کی حصول کا ٹاسک دیا گیا ہے
چند ایک مندرجہ ذیل ہیں
1....شاہراہ چندا کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے ساتھ کینٹ ایریا بنانے کیلئے تحصیل آفس کے سامنے گیٹ اور باؤنڈری وال کی تعمیر
2....جنگلات کی پلاٹ پر قبضہ کرنے کے ساتھ سپیشل ایجوکیشن بلڈنگ کو قبضے میں لیکر گریژن ہیڈ آفس بنانا
3...ائرپورٹ توسیعی منصوبے کے تحت رنگاہ تالاب تا قاضی ملاکھور 800کنال رقبے پر محیط ایریا پر قبضہ
4....اسی طرح چنداہ تندل اور تنجوس میں موجود چراگاہوں پر قبضہ متوقع ہے جس کیلیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے
لھذا علما کرام سرکردگان محترم اور غیرت مند عوام یوتھ آف گمبہ سکردو متحرک اور ہشیار ہونے کے ساتھ آنے والے دنوں میں تحریک کیلیے تیاری کی شدید ضرورت ہے متحد ہوکر جدوجہد کی جائے ذاتی مفادات اور سیاسی مقاصد کو کنارے پر رکھتے ہوئے
میرا کام آپ کو ہشیار باش کرنا ہے آگے آپ سب کی مرضی
والسلام کریمی شگری آف گمبہ سکردو 🙏💔👽