Inside Gilgit Baltistan

Inside Gilgit Baltistan Gilgit Baltistan, a Heaven on Earth, in the north of Pakistan is indeed the most spectacular region of the country in terms of its picturesque and beauty.

09/07/2025

جب میں مر جاؤں گا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوگی… اور نہ ہی اپنے بے جان جسم کی کوئی پرواہ ہوگی… کیونکہ میرے مسلمان بھائی وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہے، یعنی:
• وہ میرے کپڑے اتار دیں گے…
• مجھے غسل دیں گے…
• مجھے کفن میں لپیٹیں گے…
• مجھے میرے گھر سے نکالیں گے…
• اور مجھے میرے نئے مسکن (قبر) تک لے جائیں گے…
• بہت سے لوگ میری نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے…
• بلکہ کئی لوگ اپنی مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے، صرف میری تدفین کے لیے…
یہ وہ لوگ ہوں گے جن میں سے شاید بہت کم نے کبھی میری نصیحتوں پر دھیان دیا ہو۔
پھر میری چیزیں ختم کر دی جائیں گی…
• میری چابیاں…
• میری کتابیں…
• میرا بیگ…
• میرے جوتے…
• میرے کپڑے…
اور اگر میرے اہلِ خانہ نیک ہوں گے، تو وہ ان چیزوں کو صدقہ کر دیں گے تاکہ وہ مجھے فائدہ دے سکیں۔
یقین رکھیں کہ دنیا مجھ پر نہیں روئے گی…
• دنیا کا نظام نہیں رکے گا…
• معیشت چلتی رہے گی…
• اور میری جگہ کسی اور کو نوکری مل جائے گی…
• میرا مال ورثاء کو منتقل ہو جائے گا…
جبکہ ان سب چیزوں کا حساب مجھ سے لیا جائے گا!
• تھوڑے کا بھی…
• زیادہ کا بھی…
• ذرہ ذرہ کا بھی…
اور موت کے وقت سب سے پہلے جو چیز مجھ سے چھین لی جائے گی، وہ میرا نام ہوگا!
جب میں مر جاؤں گا تو لوگ کہیں گے: “جنازہ کہاں ہے؟”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ میری نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو کہیں گے: “جنازہ لاؤ!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ مجھے دفن کریں گے تو کہیں گے: “میت کو قریب کرو!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
لہذا مجھے میرے نسب، میری قومیت، میرے عہدے اور میری شہرت پر کوئی غرور نہیں ہونا چاہیے!
یہ دنیا کتنی حقیر ہے…
اور وہ حقیقت کتنی عظیم ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں!
لہذا اے زندہ انسان! جان لو کہ تم پر تین طرح کا غم کیا جائے گا:
1. وہ لوگ جو تمہیں سرسری جانتے ہیں، کہیں گے: “بیچارہ!”
2. تمہارے دوست کچھ گھنٹوں یا دنوں تک غم کریں گے، پھر اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3. گہرا غم تمہارے گھر والوں کو ہوگا، جو ایک ہفتہ، دو ہفتے، ایک ماہ، دو ماہ یا ایک سال تک رہے گا…
پھر وہ تمہیں یادوں کے گوشے میں ڈال دیں گے!
تمہاری کہانی دنیا والوں کے لیے ختم ہو جائے گی…
اور تمہاری اصل کہانی شروع ہو جائے گی…
تم سے چھن جائے گا:
• حسن…
• دولت…
• صحت…
• اولاد…
تم گھر، محلات، اور بیوی کو چھوڑ دو گے…
اور تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال رہ جائیں گے!
اور یہی حقیقی زندگی کی شروعات ہوگی!
سوال یہ ہے:
آج سے اپنی قبر اور آخرت کے لیے کیا تیار کیا؟
یہ حقیقت سوچنے کی متقاضی ہے…
لہذا…
• فرض نمازوں کا خیال رکھو…
• نفل عبادات کرو…
• خفیہ صدقہ کرو…
• اچھے اعمال کرو…
• رات کی نماز ادا کرو…
تاکہ تم بچ سکو۔
اگر تم نے لوگوں کو اس تحریر کے ذریعے نصیحت کی جب تم زندہ ہو، تو قیامت کے دن تمہیں اس کا اجر ملے گا، ان شاء اللہ!
“اور نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت مومنوں کو فائدہ دیتی ہے۔” (الذاریات: 55)

Faisalabad: Saifullah, a young boy from Ghwari, Baltistan, won a gold medal in the Under-17 National Junior Taekwondo Ch...
23/06/2025

Faisalabad: Saifullah, a young boy from Ghwari, Baltistan, won a gold medal in the Under-17 National Junior Taekwondo Championship 2025.This event was held in Faisalabad, Punjab. Many young athletes from all over Pakistan took part in the competition. Saifullah showed a great performance and got first position in his category.

Shamdun
31/03/2023

Shamdun

بلتستان میں منعقد ہونے والے حالیہ کامیاب ونٹر فیسٹیولز اس خطے میں ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے،...
13/01/2023

بلتستان میں منعقد ہونے والے حالیہ کامیاب ونٹر فیسٹیولز اس خطے میں ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، بلا شک و شبہ یہ ورائیٹیز سے بھرپور ایک جاندار فیسٹیول تھا، اگر دیکھا جائے تو ایک طرف یہ بلتستان خاص طور پر گنگچھے میں اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹیول تھا مزید یہ کہ یہ کوئی ہائی بجٹ ایونٹ بھی نہیں تھا مگر کامیابی کے حوالے سے دیکھا جائے تو جس سطح پر اس ایونٹ نے لوگوں کو انٹرٹین کیا، مین سٹریم میڈیا کی توجہ حاصل کی اور جتنا اس فیسٹیول کو ملک بھر سے پذیرائی حاصل ہوئی یقینا اس کامیابی کے پیچھے محنت، نیک نیتی، پروفیشنلزم اور مٹی سے محبت شامل تھی، انتظامیہ اور موجودہ ٹیم شکریہ کے ساتھ ساتھ مبارکباد کے بھی مستحق ہیں۔

اس علاقے میں خاص طور پر ٹورزم کے حوالے سے بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، اور ہم تھوڑی سی محنت اور مستقبل مزاجی کے ساتھ اس قسم کے فیسٹیول کی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر برانڈنگ کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر جشن میفنگ اس علاقے کا ایک خاص ایونٹ ہوتا ہے جو ہر سال 21 دسمبر کو منایا جاتا ہے ہم اس فیسٹیول کو جشن میفنگ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں، ہر سال پورے ایک ہفتے کا فیسٹیول فکس کر سکتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ورائٹیز میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ہم وہ دن بھی دیکھ سکیں جب یہ علاقہ سرمائی اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہوگا۔

فرمان سراج


13/01/2023
Splendid view of Ice Hockey Rink Skurdu ♥️
11/01/2023

Splendid view of Ice Hockey Rink Skurdu ♥️

Splendid view of Ice Hockey Ground Skurdu ♥️🙏🥰
11/01/2023

Splendid view of Ice Hockey Ground Skurdu ♥️🙏🥰

پاکستان کے انتہائی شمال میں سیاچن کی دامن میں واقع وادی خپلو میں تاریخ میں پہلی بار  #شیوک سرمائی میلہ  منعقد کرنے کی تی...
05/01/2023

پاکستان کے انتہائی شمال میں سیاچن کی دامن میں واقع وادی خپلو میں تاریخ میں پہلی بار #شیوک سرمائی میلہ منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس میلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بشمول والی بال، آئس ہاکی ، راک کلائمبنگ، اور ٹیاکو پولو 7 جنوری سے 09 جنوری تک منعقد ہوں گے۔ اسکے علاوہ میوزیکل نائٹ، بون فائر، ثقافتی شو، نوادرات کی نمائش، تمام ہوٹلوں، ہائی اسکولوں، کالجوں اور مقامی ریستورانوں سے روایتی کھانے کے اسٹال بھی تین روزہ میلے کا حصہ ہوں گے۔ اس تقریب میں جی بی بھر سے سفیر/معززین، غیر ملکی ہائی کمشنر اور فوڈ-اسپورٹس-موسیقی کے شائقین شرکت کریں گے۔ منظور بلتی، نیاز گروپ اور آغا گروپ سمیت معروف گلوکار بھی پرفارم کریں گے۔

23/12/2022

This is Ghanche,♥️

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inside Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category