08/08/2026
🏔️ Deosai’s Wildlife Needs Our Respect, Not Our Food 🐻🦫
دیوسائی میں براؤن بیئر اور گولڈن مارموٹ کو دیکھنا یقیناً ایک خوبصورت تجربہ ہے، لیکن انہیں انسانی خوراک کھلانا محبت نہیں، نقصان ہے۔
ان جنگلی جانوروں کا جسم اور میٹابولزم ان کی قدرتی خوراک کے مطابق ڈھلا ہوا ہے۔ انسانی خوراک انہیں بیمار کر سکتی ہے، ان کے قدرتی رویّے بدل سکتی ہے اور انہیں انسانوں پر انحصار کا عادی بنا سکتی ہے۔ آہستہ آہستہ وہ اپنی قدرتی خوراک تلاش کرنے کے بجائے سیاحوں کے قریب آنے لگتے ہیں۔
🙏 براہِ کرم دیوسائی کی وائلڈ لائف کو کھانا نہ کھلائیں۔
اپنا کچرا بھی وہاں نہ چھوڑیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے سے روکیں۔
ہم دیوسائی کے مالک نہیں، اس کے محافظ ہیں۔ 🌿🏔️
Let wildlife stay WILD.