Karwan e Al Murtaza Pvt Ltd

Karwan e Al Murtaza Pvt Ltd Pakistan's most reliable religious travelling agency!!
(3)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہابھی کسی بھی قسم کی کوئی حتمی خبر موجود نہیں ہے۔ اس وقت ہر شخص اپنی طرف سے اپنی بات اور ا...
18/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ابھی کسی بھی قسم کی کوئی حتمی خبر موجود نہیں ہے۔ اس وقت ہر شخص اپنی طرف سے اپنی بات اور اپنا اندازہ بیان کر رہا ہے۔

کوئی کہہ رہا ہے کہ سسٹم میں مسئلہ ہے، کوئی کہہ رہا ہے کہ میاں شہباز شریف صاحب پورٹل کا افتتاح کریں گے، جبکہ ہر طرف سے مختلف باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ وزارتِ مذہبی امور کے چند متعلقہ افراد کے علاوہ فی الحال کسی کو معلوم نہیں کہ حج 2027 کا پورٹل کب، کیسے اور کس طریقے سے لائیو ہوگا۔

اب اس بارے میں کوئی بات درست سمجھے یا غلط، یہ سب کا اپنا اپنا اندازہ اور اپنی اپنی سوچ ہے۔ حتمی معلومات صرف متعلقہ وزارت کی جانب سے ہی سامنے آئے گی۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے حج 2027 کے تمام عازمین کے لیے آسانیاں فرمائے اور رجسٹریشن و ادائیگی کا پورا عمل آسان اور خیر و عافیت کے ساتھ مکمل ہو۔ آمین

‎جزاکم اللہ خیراً
‎حبیب علی

📢 اہم اعلان — گورنمنٹ حج 2027ہمراہ :- قبلہ  الحاج سید صادق شاہ رضوی النجفی صاحبگورنمنٹ حج 2027 کی پہلی قسط (50 فیصد) کی ...
17/08/2026

📢 اہم اعلان — گورنمنٹ حج 2027
ہمراہ :- قبلہ الحاج سید صادق شاہ رضوی النجفی صاحب

گورنمنٹ حج 2027 کی پہلی قسط (50 فیصد) کی ادائیگی کا آغاز کل بروز منگل، 18 اگست 2026 سے ہوگا۔

💳 دوسری قسط کی ادائیگی کا آغاز اکتوبر کے اوائل میں ہوگا۔
مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:

کاروانِ المرتضیٰ پرائیویٹ لمیٹڈ
📍 پہلی منزل، بالمقابل مرکزی گیٹ جامع مسجد، سکردو بلتستان

📞 0335-4666110
📞 0346-7666110

15/08/2026

السلام علیک یا اباعبداللہ الحسین علیہ السلام
السلام علیک یابن امیرالمومنین علیہ السلام

ایام شہادت مولا حسن ع اور یہ دلسوز نوحے !کچھ نوحے ایسے ہوتے ہیں کہ جس کا پہلا انترا ہی اتنا کربناک ہوتا ہے جس کو سُن کر ...
14/08/2026

ایام شہادت مولا حسن ع اور یہ دلسوز نوحے !

کچھ نوحے ایسے ہوتے ہیں کہ جس کا پہلا انترا ہی اتنا کربناک ہوتا ہے جس کو سُن کر پورا منظر ذہن میں اتر آتا ہے اور دل گریہ کناں ہوجاتا ہے۔ مولا حسین ع سے منسوب اس طرح کے بے شمار نوحے ہیں جو جب جب سنتے ہیں ذہن میں کربلا کا وہ کربناک منظر آجاتا ہے۔

اسی طرح مولا حسن ع سے منسوب ایسے ایسے نوحے ہیں جو دل پر لگتے ہیں اور قلب کو مضطرب کردیتے ہیں۔ بظاہر کان سے سنے جانے والے نوحے روح میں اتر کر اداسی پھیلا دیتے ہیں۔ نوحے کے چند جملے تاریخ میں ہوئے ظلم کو ایسے بیان کرتے ہیں کہ روح کانپ اٹھتی ہے۔

مولا حسن ع کی شھادت کے دنوں میں اور بالخصوص تابوت کی برآمدگی کے وقت کچھ ایسے نوحے پڑھیں جاتے ہیں جو عزاداروں کو تڑپ میں مبتلا کردیتے ہیں۔

جیسے ایک نوحہ ہے ؛
میرے ویر دی میت تے تیراں دیاں چھاواں !
یہ نوحہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ بی بی زینب سلام اللہ علیہ گریہ کناں ہے اور یہ جملے ادا کررہی ہیں۔بہن کی پکار ہے کہ بھائی کی میت پر تیروں کی چھاؤں ہے۔

یہ نوحہ پیکاں برس رہے ہیں تابوت پر حسن ع کے، اس میں عجب سوگ پنہاں ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے یہ نوحہ عباس کی پکار ہے ، اس عباس ع کی پکار ہے جو ضبط کئے ہوئے ہیں ورنہ پابند عباس ع ظالمین کے لشکر کو کاٹ ڈالیں۔

نکلا تھا جنازہ جو گھر لوٹ کے آیا ہے، یہ نوحہ بھی ایام شہادت مولا حسن کا مخصوص نوحہ ہے ۔ محسوس ہوتا ہے یہ نوحہ آل علی ع کے گھر کا اجتماعی نوحہ ہے کہ جب جنازہ گھر واپس آیا تو سب فریاد کررہے تھے اور گریہ کرتے کرتے نوحہ پڑھتے جاتے تھے۔

اس طرح بہت سے ایسے نوحے ہیں جو مولا حسن ع کے مصائب کے باب میں پڑھے جاتے ہیں مگر یہ تین نوحے ایسے ہیں کہ سال میں جب بھی سنیں کریم اہلبیت ع پر ہوا ظلم آنکھوں کے سامنے منظر بن کر اتر آتا ہے۔

۔۔۔تحریر : شیعہ کہانی۔۔۔

قدرت نے آپ کو ہر نعمت سے نوازا ہے. آپ کے پاس لامحدود وسائل موجود ہیں. آپ کی ریاست کی بنیادیں مضبوطی سے رکھ دی گئی ہیں. ا...
14/08/2026

قدرت نے آپ کو ہر نعمت سے نوازا ہے. آپ کے پاس لامحدود وسائل موجود ہیں. آپ کی ریاست کی بنیادیں مضبوطی سے رکھ دی گئی ہیں. اب یہ آپ کا کام ہے کہ نہ صرف اس کی تعمیر کریں بلکہ جلد از جلد اور عمدہ سے عمدہ تعمیر کریں. سو آگے بڑھتے ہی جائیے.

قائداعظم محمد علی جناح رح
14 اگست 1948

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَکاروانِ المرتضیٰ پرائیوٹ لمیٹڈ عمرہ، لبنان، شام، عراق و ایران گروپ 2018کے محت...
12/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
کاروانِ المرتضیٰ پرائیوٹ لمیٹڈ عمرہ، لبنان، شام، عراق و ایران گروپ 2018کے محترم زائر ادبِ بلتستان مجالس و محافل کا گوہرِ نایاب، ذاکرِ اہلبیتؑ سید اسماعیل حسین الموسوی کے سانحۂ ارتحال پر تمام سوگواران، لواحقین اور پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
ربِّ ذوالجلال مرحوم کو جنت الفردوس میں جوارِ ائمۂ معصومینؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
التماسِ سورۂ فاتحہ
بنام: سید اسماعیل حسین الموسوی ابنِ سید علی الموسوی

شریک غم :- کاروان المرتضیٰ پرائیوٹ لمیٹڈ

بسم اللہ الرحمن الرحیمKarwan e Al Murtaza Pvt Ltd حج 2027 وزیر مذہبی امور جناب سردار  یوسف (آج کی پریس کانفرنس کی تفصیلا...
10/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
Karwan e Al Murtaza Pvt Ltd
حج 2027
وزیر مذہبی امور جناب سردار یوسف (آج کی پریس کانفرنس کی تفصیلات)
گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج دونوں کی رجسٹریشن 17 اگست سے شروع ہو رہی ہے!
الحمدللہ، حج 2027 کے لیے گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج کی رجسٹریشن کا عمل 17 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔
گورنمنٹ حج پیکیج
لانگ پیکیج: 12 لاکھ روپے
شارٹ پیکیج: 13 لاکھ روپے
اہم بات
شارٹ پیکیج کے لیے صرف 30,000 نشستیں مختص ہیں۔ یہ نشستیں مکمل ہونے کے بعد شارٹ پیکیج کی رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔

گورنمنٹ اسکیم کا مجموعی کوٹہ 1,07,526 عازمین کا ہے۔
رجسٹریشن فرسٹ کم، فرسٹ سروس کی بنیاد پر ہوگی۔
کوٹہ مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔

ادائیگی کا طریقہ
ابتدائی طور پر پیکیج کی 50% رقم جمع کروائی جائے گی۔
باقی 50% رقم بعد میں، تقریباً نومبر کے قریب جمع کروائی جائے گی۔
صرف HBL بینک کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت ہوگی۔ زیادہ تر عمل آن لائن ہوگا۔
ادائیگی کے طریقے

PSID کے ذریعے
ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے
بینک میں براہ راست جا کر ادائیگی
*‎HAJJ UMRAH INFO*
WhatsApp Channel

https://whatsapp.com/channel/0029Vb57XVwJJhzQPBAKj92g

🚨 اعلان برائے گمشدہ زائر 🚨 ایک پاکستانی زائر جناب حاجی محمد علی خان  (جن کی تصویر نیچے دی گئی ہے) بروز جمعہ، 31 جولائی ص...
06/08/2026

🚨 اعلان برائے گمشدہ زائر 🚨

ایک پاکستانی زائر جناب حاجی محمد علی خان (جن کی تصویر نیچے دی گئی ہے) بروز جمعہ، 31 جولائی صبح تقریباً 9:00 بجے اپنے قافلہ کے ہمراہ حرمِ حضرت علیؑ، نجف اشرف میں زیارت کے لیے داخل ہوئے۔ شدید رش کے باعث وہ اپنے قافلے سے بچھڑ گئے۔

قافلہ سالار اور ساتھیوں نے انہیں مختلف مقامات پر تلاش کیا، تاہم تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

تمام زائرین، بالخصوص وہ حضرات جو اس وقت نجف اشرف سے کربلا معلیٰ مشی کر رہے ہیں، سے درخواست ہے کہ اگر مذکورہ شخص کہیں نظر آئیں تو براہِ کرم فوری طور پر سالار ، اھلخانہ یا سفارت خانے کے درج ذیل نمبروں پر اطلاع دیں۔

عراقی موبائل نمبر: 07700891214

پاکستانی واٹس ایپ نمبر: 03160141712

کمیونٹی ویلفیئر اتاشی: 09647839800899

JAZAKALLAH

ایک بے وطن کے چہلم کیلئے کروڑوں لوگوں نے اپنے وطن کو چھوڑ دیا
03/08/2026

ایک بے وطن کے چہلم کیلئے
کروڑوں لوگوں نے اپنے وطن کو چھوڑ دیا

🕌 زیارتِ اربعین کی فضیلت اور اہلِ بیتؑ کی تعلیماتجب قافلۂ اسیرانِ اہلِ بیتؑ شام سے مدینہ منورہ واپس لوٹ رہا تھا تو راست...
03/08/2026

🕌 زیارتِ اربعین کی فضیلت اور اہلِ بیتؑ کی تعلیمات

جب قافلۂ اسیرانِ اہلِ بیتؑ شام سے مدینہ منورہ واپس لوٹ رہا تھا تو راستے میں ایک دو راہا آیا۔ ایک راستہ عراق کی طرف جاتا تھا اور دوسرا حجاز کی طرف۔ اس موقع پر اہلِ بیتؑ نے رہنما سے فرمایا:

"ہمیں کربلا کے راستے سے لے چلو۔"

چنانچہ وہ 20 صفر، یعنی یومِ اربعین کو کربلا پہنچے۔ وہاں امام حسینؑ، اہلِ بیتؑ اور شہدائے کربلا کی قبور کی زیارت کی، مجالسِ عزا برپا کیں اور چند دن اسی غم و اندوہ میں گزارے۔

حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؓ کی امام زین العابدینؑ سے ملاقات

روایت ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؓ، عطیہ عوفی کے ساتھ امام حسینؑ کی زیارت میں مشغول تھے کہ شام کی جانب سے ایک قافلہ آتا دکھائی دیا۔ جابرؓ نے اپنے غلام سے کہا:

"جاؤ، معلوم کرو یہ کون لوگ ہیں۔ اگر ابن سعد کے لشکر سے ہیں تو واپس آکر خبر دینا تاکہ ہم کسی محفوظ جگہ چلے جائیں، اور اگر زین العابدینؑ ہیں تو تم اللہ کی رضا کے لیے آزاد ہو۔"

غلام فوراً واپس آیا اور خوشخبری دی:

"اے جابر! اٹھو، رسولِ خداؐ کے اہلِ حرم کا استقبال کرو، یہ امام زین العابدینؑ اپنی پھوپھیوں اور بہنوں کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں۔"

حضرت جابرؓ ننگے پاؤں اور ننگے سر امامؑ کے استقبال کے لیے روانہ ہوئے۔ جب امام زین العابدینؑ کے قریب پہنچے تو امامؑ نے فرمایا:

"کیا تم جابر ہو؟"

انہوں نے عرض کیا:

"جی ہاں، اے فرزندِ رسولؐ!"

امامؑ نے فرمایا:

"اے جابر! اللہ کی قسم! یہی وہ جگہ ہے جہاں ہمارے مردوں کو شہید کیا گیا، ہمارے بچوں کو ذبح کیا گیا، ہماری خواتین کو اسیر بنایا گیا اور ہمارے خیموں کو آگ لگا دی گئی۔"

اربعین کی زیارت، مؤمن کی نشانی

امام حسن عسکریؑ فرماتے ہیں:

"مؤمن کی پانچ نشانیاں ہیں:

1. اکاون (51) رکعت نماز،
2. زیارتِ اربعین،
3. دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا،
4. سجدے میں پیشانی کو خاک پر رکھنا،
5. نماز میں بلند آواز سے 'بسم اللہ الرحمن الرحیم' پڑھنا۔"

زیارتِ امام حسینؑ کی عظمت

امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:

"آسمانوں میں کوئی فرشتہ یا نبی ایسا نہیں جو اللہ تعالیٰ سے امام حسینؑ کی قبر کی زیارت کی اجازت نہ مانگتا ہو۔ فرشتوں کے قافلے مسلسل اترتے اور واپس آسمان کی طرف جاتے رہتے ہیں۔"

ایک اور روایت میں امام صادقؑ فرماتے ہیں:

"اللہ تعالیٰ نے امام حسینؑ کی قبر پر چار ہزار فرشتے مقرر کیے ہیں، جو غبار آلود حالت میں قیامت تک آپؑ پر گریہ کرتے رہیں گے۔ جو شخص امام حسینؑ کی زیارت ان کے حق کی معرفت کے ساتھ کرے، یہ فرشتے اسے اس کے محفوظ مقام تک رخصت کرتے ہیں، اگر وہ بیمار ہو جائے تو صبح و شام اس کی عیادت کرتے ہیں، اور اگر اس کا انتقال ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں اور قیامت تک اس کے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں۔"

زیارتِ امام حسینؑ کے آثار و برکات

امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں:

"ہمارے شیعوں کو امام حسینؑ کی زیارت کا حکم دو، کیونکہ آپؑ کی زیارت عمارت گرنے، آگ لگنے، ڈوبنے اور درندوں کے حملے سے حفاظت کا سبب بنتی ہے، اور جو شخص اللہ کی طرف سے آپؑ کی امامت کا اقرار کرتا ہے، اس پر آپؑ کی زیارت ایک عظیم دینی فریضہ ہے۔"

امام موسیٰ کاظمؑ فرماتے ہیں:

"جو شخص امام حسینؑ کی قبر کی زیارت ان کے حق کی معرفت کے ساتھ کرے، اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔"

مراجع:

- شیخ طوسی، تہذیب الأحکام
- ابن قولویہ، کامل الزیارات
- ابن شہر آشوب، مناقب آل ابی طالب، ج 3، ص 272

Address

1st Floor Opposite Main Gate Jama Masjid Imamia Skardu Baltistan
Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan e Al Murtaza Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category