Bhatti Travels & tours Sukheki mandi Hafizabad

Bhatti Travels & tours Sukheki mandi Hafizabad International Tickets and KSA UAE OMAN Malaysia Thailand Azerbaijan visit visas and Hajj O Umra.

اسلام علیکمسعودی قونصلیٹ کراچی اپنی پرانی جگہ سے دوسری جگہ شفٹ ہو گئی ہے ، جسکی وجہ سے قونصلیٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے کا...
04/08/2025

اسلام علیکم

سعودی قونصلیٹ کراچی اپنی پرانی جگہ سے دوسری جگہ شفٹ ہو گئی ہے ، جسکی وجہ سے قونصلیٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے کا کوٹہ لگا ہوا ہے اور ویزہ لگنے میں تاخیر کا سامنا ہے . آپ سے گزارش ہے کہ اپنا ویزہ لگنے کا انتظار کریں ، آپکا ویزہ اپنے معمول کی ترتیب کے مطابق انشااللّہ جلد لگ جائے گا . بار بار اپ ڈیٹ کا میسیج کرنا ، ای نمبر یا پاسپورٹ کی تصویر بھیجنے سے ویزہ جلدی نہیں لگے گا۔ براۓ مہربانی ایسے کام سے اجتناب فرمائیں . آپکا ویزہ اپنے وقت پر اور معمول کے مطابق ہی لگے گا . اور امید ہے کہ قونصلیٹ جلدمعمول کے مطابق پاسپورٹ جمع کرنا شروع کر دے گی.

ای نمبر نکلانے کے لیے وقالا ، میڈیکل اور نیوٹیک کا ہونا لازمی ہے ، کوئی بھی ای نمبر نکلنے سے پہلے اسکا وقالا ، میڈیکل اور نیوٹیک اچھی طرح چیک کریں اور پِھر ڈوکومینٹس بھیجے. ای نمبر نکلنے کے لیے پاسپورٹ ، فوٹو ، ویزہ کی فائل لازمی ہے . شناختی کارڈ ، میڈیکل رپورٹ ، نیوٹیک رپورٹ اور کوئی اضافی کاغذ جسکا مطالبا نہ کیا جائے وہ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے .ای نمبر بھیجنے سے پہلے اپنی تسلی کر لیں ، پاسپورٹ کاپی اور فوٹو بالکل واضع ہونی چاہیے .ای نمبر غلط ہونے کی صورت میں ایجنسی ذمہ دار نہیں ہوگی.

مساند پر سی وی بنانے کے لیے کمپیوٹر سے اسکین ہوئی پاسپورٹ کی کلیئر کاپی لازمی ہے . جس پر بار کوڈ واضع ہو ، بار کوڈ واضع نہ ہونے کی صورت میں سی وی جنریٹ نہیں ہوگی . سی وی بن جانے کے بعد اس پر نام اور پاسپورٹ نمبر تسلی سے چیک کرلیں. وکالا بن جانے کے بعد نام یا پاسپورٹ نمبر غلط ہونے کی صورت میں ایجنسی ذمہ دار نہیں ہوگی. اور وقالا بنانے کے لیے سی وی کیPDF فائیل لازمی نہیں ہے . مساند پر سی وی کا تمام ریکارڈ پاسپورٹ نمبر سے شو ہوتا ہے ، نہ کے سی وی کی PDF فائیل سے .

میڈیکل ، نیوٹیک اور سی وی بنوانے سے پہلے پاسپورٹ کی مدت چیک کرلیں ، کسی بھی ویزہ کا پروسیس شروع کرتے وقت پاسپورٹ کی مدت کم اَز کم ایک سال ہونی چاہیے .

ویزہ لگوانے کے لیے جب کاغذات بھیجے تو اسکے مکمل کاغذات ساتھ بھیجے . اور اسکے میڈیکل میں کم اَز کم 15 دن کا ٹائم ہونا چاہیے . کاغذات نامکمل ہونے یا میڈیکل میں مدت کم ہونے کی وجہ سے میڈیکل ایکسپائر ہونے کی صورت میں ایجنسی ذمہ دار نہیں ہو گی . جب آپ کاغذات بھیج دیں تو اسکی سلپ شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . اس سلپ کو ائن لائن کوریئر سروس کی ویب سائٹ پر چیک کریں ، پیکٹ ڈلیور ہونے کے بعد اسکی اپ ڈیٹ وہی سے آپکو مل جائے گی .

پروٹیکٹر کے بائیومیٹریک کروانے کے بعد اسکے پیپر کی تصویر بھیجنا لازمی نہیں ہے ، اسکا ریکارڈ ائن لائن سسٹم پر شو ہو جاتا ہے . سسٹم پر ائن لائن ریکارڈ شو نہ ہونے کی صورت کی میں آپ سے پیپر کا مطالبا کر لیا جائے گا .

فارن سروس ایگریمینٹ ( FSA ) جو کے پروٹیکٹر کے لیے استعمال ہوتا ہے ، اسکی سرکاری فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، جسکی وجہ سے اگلے چند روز میں ویزہ پروسیسنگ کی فیس میں معمولی اضافہ ممکن ہے. کلائنٹ کو ریٹ بتانے سے پہلے ایک بار ریٹ ضرور کنفرم کر لیں.

ویزہ لگنے کے بعد جب پاسپورٹ مکمل تیار ہو کر آپکو مل جائے تو اسکے بعد اسکی ٹکٹ ایشو کریں . ٹکٹ ایشو کرنے سے پہلے ویزہ اور پروٹیکٹر اچھی طرح چیک کر لیں، کسی چیز میں کوئی کوتاہی نہ رہ گئی ہو . ویزہ لگنے کے بعد فوراً اسکی پیمنٹ کلیئر کریں تاکہ اسکےپروٹیکٹر میں کوئی تاخیر نہ ہو. پیمنٹ میں تاخیر کی وجہ سے پروٹیکٹرمیں تاخیر ممکن ہے . پروٹیکٹر ہونے کے بعد کوریئر سلپ آپکو بھیج دی جاتی ہے ، ڈاک ٹائم پر نہ ملنے کی صورت میں کوریئر کمپنی سے رابطہ کریں .

یہ ہدایت آپکو بتانے کا مقصد آپکا قیمتی ٹائم اور ویزہ پروسیسنگ میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچنا ہے . اور یہ آپکے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ آپ سے یہ ہدایت اچھے سے پڑھنے اور اعمال کی امید کی جاتی ہے.

ضروری لنک :

وقالا چیک کرنے کا لنک:
https://visa.mofa.gov.sa/Enjaz/GetVisaInformation/Person

ای نمبر پرنٹ :
https://visa.mofa.gov.sa/VisaPerson/GetApplicantData

ایشوڈ ویزہ پرنٹ :
https://visa.mofa.gov.sa/Home/Index

کسی بھی قسم کی مزید معلومات کے لیے :

آپکی خدمت کے ليے کوشاں، لبنیٰ اوورسیز

الحمد للّہ عمرہ گروپ سیزن 2025🕋🇸🇦زیر قیادت صاحبزادہ پیر سید شبیہ الحسن شاہ نقوی صاحب ❣️
30/07/2025

الحمد للّہ عمرہ گروپ سیزن 2025🕋🇸🇦
زیر قیادت صاحبزادہ پیر سید شبیہ الحسن شاہ نقوی صاحب ❣️

*"عجیب زمانہ ہے،**کم قیمت چیزیں عزت کا دکھاوا کرتی ہیں،**غدار وفاداری کی بات کرتا ہے،**اور منافق سچائی پر بحث کرتا ہے۔"*...
24/07/2025

*"عجیب زمانہ ہے،*
*کم قیمت چیزیں عزت کا دکھاوا کرتی ہیں،*
*غدار وفاداری کی بات کرتا ہے،*
*اور منافق سچائی پر بحث کرتا ہے۔"*💫

24/07/2025

وہ بچپن میں کہتے تھے نا
کہ لڑائی لڑائی معاف کرو اللہ کا گھر صاف کرو
وہ اللہ کا گھر تو دل ہے
اور ہم کافی دیر تک مسجد سمجھتے رہے

14/07/2025

Address

Near Canal Bridge Haji Pura Road Sukheke
Sukheke
52160

Opening Hours

Monday 11:00 - 18:00
Tuesday 11:00 - 18:00
Wednesday 11:00 - 18:00
Thursday 11:00 - 18:00
Friday 11:00 - 18:00
Saturday 11:00 - 18:00

Telephone

+923002665111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhatti Travels & tours Sukheki mandi Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhatti Travels & tours Sukheki mandi Hafizabad:

Share

Category