AHS Travelog

AHS Travelog Railway Tourism, Train Journeys, Travel Vlogs, Railway Updates, Train Pictures & Videos

17/10/2023

*ٹرین کے انجن میں سے منشیات پکڑی گئی😱😱*
*راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر رحمان بابا ایکسپریس میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے چھاپا مار کر انجن کی ٹریکشن موٹر میں چھپائی ہوئی ہیروئن برامد کر لی_* *ڈرائیور اور فور مین کو گرفتار کر لیا گیا😱😱*

10/08/2023

لو جی ایک اور ڈی ریلمنٹ
سکھر: دوڑ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل

07/08/2023

پاکستان ریلوے ML-2 کو برے طریقہ سے اگنور کر رہا ھے۔ خاص طور پر ڈیرہ غازی خاں، راجن پور اور کشمور والے علاقے۔
لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستان ریلوے ML-2 کو اپ گریڈ کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا کیوں کہ ML-1 پر کوئی حادثہ پیش آنے پر پاکستان ریلوے کا سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے صبح والی ٹرین شام اور شام والی صبح آ رہی ہوتی ہیں کیوں کہ کوئی بیک اپ لائن موجود نہیں لیکن اگر پاکستان ریلوے چاہے تو ML-2 کو بیک اپ لائن بنا سکتا ہے اس کے لیے پاکستان ریلوے کو ایم ایل 2 کو اپ گریڈیشن کے لیے کم از کم سو پونڈ کی لائن اور کنکریٹ سلیپر استعمال کئے جائیں اور دوسرا کم از کم چار جگہ سے ایم ایل 2 کو ایم ایل 1 سے کنیکٹ کیا جائے جیسا کہ مظفر گڑھ کو ڈیرہ غازی خاں سے، خان پور چاچڑاں شریف کو راجن پور سے، کندھ کوٹ کو حبیب کوٹ سے اور گمبٹ کو لاڑکانہ سے
ملایا جائے۔
کہنے کو تو یہ کام بہت مشکل ہے لیکن اگر پاکستان ریلوے کرنا چاہے تو کوئی مشکل نہیں کیوں کہ ان میں تین جگہ پر ایم ایل 2 اور ایم ایل 1 کے درمیان فاصلہ 50 کلو میٹر سے بھی کم ہے جب کہ کندھ کوٹ اور حبیب کوٹ کے درمیان کوئی دریا نہیں
اس طرح ایم ایل 1 کا لوڈ بھی کم ہو گا اور خدا خواستہ کوئی حادثہ پیش آنے پر بیک اپ لائن موجود ہو گی۔

*پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل بھی حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی ۔۔۔۔۔!!!*نوابشاہ کے قریب ٹرین حادثے کے بعد ا...
06/08/2023

*پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل بھی حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی ۔۔۔۔۔!!!*

نوابشاہ کے قریب ٹرین حادثے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں کہ پشاور سے کراچی آنے والی 2 ڈاؤن خیبر ایکسپریس بھی بہاولپور کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔
بہاولپور سے سمہ سٹہ جنکشن ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر خیبر میل ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹرین سے الگ ہو گئیں۔
ٹرین کے دو حصوں میں بٹنے کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے ٹرین روک دی اور عملے نے باقی بوگیوں کو ٹرین سے منسلک کر کے گاڑی کو روانہ کیا۔
چلتی ٹرین میں اگر لیور کھل جاتا تو بقیہ بوگیاں حادثے کا شکار ہوسکتی تھی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مینٹیننس نہ ہونے کی وجہ سے بوگیاں اس طرح کے مسائل کا شکار ہیں -!!!'

سرھاری جائے حادثہ کی فضائی تصاویر
06/08/2023

سرھاری جائے حادثہ کی فضائی تصاویر

06/08/2023

کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 11 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 20 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

30/07/2023

نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر شیعہ زائرین کی جانب سے ھزارہ ایکسپریس ٹرین پر شدید پتھراؤ۔ جس سے انجن کے شیشے ٹوٹ گئے اور ڈرائیور بھی زخمی ھوا۔
یہ لوگ ایک تو بنا ٹکٹ کے سفر کرتے ھیں دوسرا زبردستی ھر ٹرین کے انجن، بوگیوں اور ان کے چھتوں پر سوار ھوتے ھیں، جس سے عام مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ کھلی بدمعاشی چل رھی ھے ان کی ریاست پاکستان میں۔
بس اتنا پوچھنا تھا کہ قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے پر ان میں سے کتنے گرفتار ھونگے۔ اور کتنوں پر ایف آئی آر کٹے گی؟

مال گاڑی کو حادثہ بہاولپور کے نواحی علاقے کلانچ والا کے قریب مال گاڑی کو حادثہبہاولپور مال گاڑی پٹری سے اُتر گئی۔بہاولپو...
24/07/2023

مال گاڑی کو حادثہ

بہاولپور کے نواحی علاقے کلانچ والا کے قریب مال گاڑی کو حادثہ

بہاولپور مال گاڑی پٹری سے اُتر گئی۔

بہاولپور حادثے میں مال گاڑی کی 6 بوگیاں اُلٹ گئی۔

بہاولپور حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی سندھ سے پنجاب کی جانب آرہی تھی۔

بہاولپور مال گاڑی پر یوریا کھاد کی بوریاں لوڈ تھیں

بہاولپور مال گاڑی گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث ٹرین ڈرائیور ٹریک سے گاڑی کو نیچے اُتارا۔

بہاولپور مال گاڑی کو بریک فیل ہونے کے باعث بڑے حادثے سے بچاو کی خاطر غیر آباد علاقے میں ٹریک سے اُتارا گیا۔

بہاولپور حادثے کے مقام پر کراچی سے آنے والی ریلوے ٹرینوں کو ڈاون ٹریک پر منتقل کیا جارہا ہے۔

بہاولپور ریلوے کی بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی۔

بہاولپور اُلٹ جانے والی مال گاڑی کی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا۔

18/07/2023

کوئٹہ سے پشاور جانے والی 39 اپ جعفر ایکسپریس میں گرمی کی شدت کی وجہ سے انجن میں آگ لگ گئی۔ ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر نوشہرہ جنکشن پر روک لیا گیا۔

ریل گاڑیوں میں موجود کوچز کی لسٹ آپ سب کی آسانی کے لئےشالیمار ایکسپریساے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی پارلر، اکانومی،ہ...
16/07/2023

ریل گاڑیوں میں موجود کوچز کی لسٹ آپ سب کی آسانی کے لئے

شالیمار ایکسپریس
اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی پارلر، اکانومی،

ہزارا ایکسپریس
اے سی اسٹینڈرد، اکانومی

رحمان بابا ایکسپریس
اے سی بزنس، (اے سی اسٹینڈرد کراچی سے فیصل آباد) اکانومی کلاس

پاکستان ایکسپریس
اے سی اسٹینڈرد، اکانومی،

قراقرم ایکسپریس
اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرد، اکانومی،

پاک بزنس ایکسپریس
اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اکانومی،

کراچی ایکسپریس
اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اکانومی

ملت ایکسپریس
(اے سی بزنس کراچی سے فیصل آباد)، اکانومی

تیزگام ایکسپریس
اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اکانومی

علامہ اقبال ایکسپریس
اکانومی کلاس

بہاالدین ذکریا ایکسپریس
اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اکانومی

فرید ایکسپریس
اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اکانومی

گرین لائن ایکسپریس
اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی پارلر، اکانومی

خیبرمیل ایکسپریس
اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرد، اکانومی

سکھر ایکسپریس
اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اکانومی

جعفر ایکسپریس
اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ، اکانومی

جزاک اللہ

Hey fellas from Pakistan Railway and all my railfan friends.I'm traveling to Karachi on 15th July on Rehman baba express...
11/07/2023

Hey fellas from Pakistan Railway and all my railfan friends.
I'm traveling to Karachi on 15th July on Rehman baba express. So it will be honor for me to meet all of you.
Please drop a message in my inbox 📥 who wanna meet.
Thanks.

Address

Yar Hussain
Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AHS Travelog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AHS Travelog:

Share