Super Pakistan

Super Pakistan 💚 Super Pakistan Official
🏏 Cricket | News | Nation First
🇵🇰 Dil Dil Pakistan beauty Of Pakistan

🚨ویسٹ انڈیز کے خلاف بابر اعظم کی زبردست کپتانی پر چیمپئن یونس خان کا دبنگ بیان🚨 یونس خان کا کہنا ہے🗣️ کہ پی سی بی نے باب...
28/07/2026

🚨ویسٹ انڈیز کے خلاف بابر اعظم کی زبردست کپتانی پر چیمپئن یونس خان کا دبنگ بیان🚨 یونس خان کا کہنا ہے🗣️ کہ پی سی بی نے بابر اعظم کو کپتان بنا کر بہترین فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت پاکستان میں بابر اعظم کے علاوہ ایسا کوئی کھلاڑی نظر نہیں آتا جو ٹیم کی قیادت اس معیار پر کر سکے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم نے جس اعتماد، حکمتِ عملی اور جارحانہ فیصلوں کے ساتھ کپتانی کی، اس نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک بہترین لیڈر بننے کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہیں۔
اپنی ہی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کو دباؤ میں لانے کا انداز اس بات کا ثبوت ہے کہ بابر اعظم مشکل حالات میں بھی ٹیم کو مؤثر انداز میں لیڈ کر سکتے ہیں۔🇵🇰💪❤

Shan Masood scored Test Hundred against West Indies in first Test.- What a batting from former captain.
27/07/2026

Shan Masood scored Test Hundred against West Indies in first Test.

- What a batting from former captain.

ارے بھائی لگ گئی لائن 246 پر صرف 3 کھلاڑی آوٹ تھے اور 259 پر 7 یہ ہے پاکستان کی ٹیم 😂
27/07/2026

ارے بھائی لگ گئی لائن 246 پر صرف 3 کھلاڑی آوٹ تھے اور 259 پر 7 یہ ہے پاکستان کی ٹیم 😂

🚨پاکستان کے پاس ون ڈے ورلڈ کپ 2027 جیتنے کا سنہری موقع!🚨 اگر پی سی بی میرٹ پر ٹیم منتخب کرے تو پاکستان ایک انتہائی خطرنا...
27/06/2026

🚨پاکستان کے پاس ون ڈے ورلڈ کپ 2027 جیتنے کا سنہری موقع!🚨 اگر پی سی بی میرٹ پر ٹیم منتخب کرے تو پاکستان ایک انتہائی خطرناک ون ڈے ٹیم بنا سکتا ہے۔ میری رائے میں اوپننگ کے لیے شرجیل خان اور فخر زمان جیسی جارحانہ جوڑی کسی بھی بولنگ اٹیک کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر ان دونوں کو اعتماد کے ساتھ موقع دیا جائے تو وہ ابتدا ہی سے مخالف ٹیموں پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے لیے صرف نام نہیں بلکہ فارم اور کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہونا چاہیے۔ اگر درست سلیکشن کی گئی تو پاکستان ایک ایسی ٹیم تیار کر سکتا ہے جو کسی بھی بڑی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ آپ کی رائے میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی کون ہونی چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔ 🇵🇰🏆

🚨پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے خطرناک بلے باز فواد عالم کی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کا امکان۔ 🇵🇰💯🔥
22/06/2026

🚨پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے خطرناک بلے باز فواد عالم کی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کا امکان۔ 🇵🇰💯🔥

21/06/2026

Babar Azam Sad 😢

🚨ایک دور اپنے اختتام کے قریب؟🚨 اطلاعات کے مطابق 2027 ورلڈ کپ، فخر زمان کا پاکستان کے لیے آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے۔ وہی فخ...
20/06/2026

🚨ایک دور اپنے اختتام کے قریب؟🚨 اطلاعات کے مطابق 2027 ورلڈ کپ، فخر زمان کا پاکستان کے لیے آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے۔ وہی فخر، جس نے بڑے مقابلوں میں پاکستان کو کئی یادگار لمحات دیے۔ 🇵🇰🏏

🚨بڑی خوشخبری شائقین کے دعائیں رنگ لائی! محسن نقوی کا زبردست فیصلہ🚨 ذرائع کے مطابق، عاقب جاوید کی چھٹی پکی، پی سی بی چیئر...
20/06/2026

🚨بڑی خوشخبری شائقین کے دعائیں رنگ لائی! محسن نقوی کا زبردست فیصلہ🚨 ذرائع کے مطابق، عاقب جاوید کی چھٹی پکی، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی ہائی پرفارمنس سینٹر میں عاقب جاوید کی جگہ نئے سربراہ کی تلاش میں مصروف ہیں ۔ 👀🇵🇰🏏

ویسے پڑوسیوں نے اچھا نہیں کیا ہمارے دوسرے پڑوسیوں کے ساتھ 🫣‏بھارتی کرکٹ بورڈ کا افغانستان کرکٹ ٹیم کیساتھ رویہ پر افغان ...
19/06/2026

ویسے پڑوسیوں نے اچھا نہیں کیا ہمارے دوسرے پڑوسیوں کے ساتھ 🫣
‏بھارتی کرکٹ بورڈ کا افغانستان کرکٹ ٹیم کیساتھ رویہ پر افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرلیا تاہم دو دن گزرنے کے بعد بھی بھارتی بورڈ نے جواب نہیں دیا بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ کے موقعے پر افغانستان ٹیم کو گراؤنڈ تک لے جانے والی بس نہیں آئی میچ شروع ہونے سے کچھ ہی لمحے پہلے آخری مراحل میں افغان ٹیم کو ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل اور رکشوں میں گراؤنڈ پہنچایا گیا میچ کے بعد انڈین ٹیم کا بس بھارتی ٹیم کو فوری لیکر ہوٹل گئی اور افغانستان ٹیم کو میچ کے بعد بھی ایک گھنٹہ گراؤنڈ میں انتظار کرنا پڑا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس خراب تھی اگر بس خراب تھی سوال یہ ہے تو کیا بھارتی بورڈ کے پا س ایک بس ہے اور پھر بھارتی ٹیم کو کیسے لیکر گئی یادرہے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی افغانستان ٹیم جب بھارت پہنچی تو پانچ گھنٹے ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کو بس کا انتظار کرنا پڑا تھا یہ تاریخ کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے جن کو رکشوں اور موٹر سائیکل پر ایمرجنسی میں گراؤنڈ پہنچایا گیا۔

آج کے دن 9 سال پہلے یعنی 18 جون 2017 رمضان المبارک کا مہینہ اور پاکستان ٹیم کا انڈیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتن...
18/06/2026

آج کے دن 9 سال پہلے یعنی 18 جون 2017 رمضان المبارک کا مہینہ اور پاکستان ٹیم کا انڈیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنا کیا ہی زبردست دن تھا۔

اس میچ میں فخر زمان کی سینچری، بابر اعظم کے اہم 46 رنز اور اظہر علی اور محمد حفیظ کی ففٹی کی بدولت پاکستان نے 338 رنز بنائے جو انڈیا کے لیے پہاڑ ثابت ہوئے۔

انڈیا کے لیے شاید یہ ٹارگٹ اتنا بڑا نہ ہوتا اگر اس میچ میں محمد عامر انڈیا کے ٹاپ آرڈر کی تباہی نہ کرتا جنہوں نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کی قیمتی وکٹیں لیں بعد میں حسن علی نے بھی مڈل آرڈر کا صفایا کیا۔

اس میچ میں بھی شاداب خان تقریباً پاکستان کو ہروانے والا تھا جسے ہاردک پانڈیا نے خوب دھویا لیکن پانڈیا بعد میں رن آؤٹ ہوا اور یوں پاکستان میچ جیت گیا۔

اس پورے ٹورنامنٹ میں سرفراز احمد کی قیادت بہترین تھی جو آج تک ایک یادگار کپتانی مانی جاتی ہے۔

ویسے دوستو جب پاکستان انڈیا کا میچ چل رہا تھا تو آپ کہاں اور کیسے دیکھ رہے تھے میں تو اپنے گاؤں میں ریڈیو پر سن رہا تھا۔۔۔

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Super Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share