Discover Swat

  • Home
  • Discover Swat

Discover Swat Discover Swat aims to provide best tourism services including travelling, trekking, hiking, Transpor

آپ میں سے بہت سے لوگ اب تک اس بات پر الجھن میں ہوں گے کہ سانحہ سوات آخر ہوا کیسے؟ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک دم اتنا زیادہ ...
30/06/2025

آپ میں سے بہت سے لوگ اب تک اس بات پر الجھن میں ہوں گے کہ سانحہ سوات آخر ہوا کیسے؟ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک دم اتنا زیادہ پانی آ گیا کہ متاثرہ خاندان کو جان بچانے کا موقع تک نہ ملا؟ تو آئیے، اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ پانی کس طرح اچانک جائے وقوعہ تک پہنچا۔

آپ نے یقیناً دیکھا ہوگا کہ ہر شہر یا علاقے میں ایک قبضہ مافیا ضرور ہوتا ہے، جو عموماً حکومتی سرپرستی میں شاملات کی زمینوں، خاص طور پر دریا اور ندی نالوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیتا ہے۔ یہ مافیا اپنی ناجائز طور پر حاصل کردہ زمینوں کو بچانے کے لیے دریا کا قدرتی راستہ روک کر اس کا رخ موڑ دیتا ہے۔ مگر قدرت جب ان تجاوزات کے خلاف اپنا انتقامی وار کرتی ہے، تو نقصان عام انسانوں کا ہوتا ہے—جانوں کا بھی اور مال کا بھی۔

سوات میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ بائی پاس روڈ پر جب کاروبار بڑھنے لگا اور زمینوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، تو قبضہ مافیا نے حکومتی پشت پناہی سے “مینگورہ شہر کو بچانے” کے نام پر دریا کے قدرتی بہاؤ پر کچے بند باندھ کر اس کا رخ تبدیل کر دیا، اور یوں ناجائز زمینوں پر قبضے شروع ہو گئے۔

اس تصویر میں سرخ دائرے سے نشان زدہ جگہ وہ ہے جہاں وہ بدقسمت خاندان ناشتہ کر رہا تھا، جبکہ کچی دیوار وہ ہے جسے بنا کر دریا کا رخ دوسری طرف موڑا گیا تھا۔ بارشوں کے بعد جب دریا میں پانی کی سطح بلند ہوئی تو وہ دیوار ٹوٹ گئی، اور چند لمحوں میں ہی پانی اس خاندان کے گرد بہنے لگا اور وہ المناک سانحہ پیش آ گیا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ اب ضلعی انتظامیہ غریب ہوٹل مالکان کی تجاوزات تو گرا رہی ہے، لیکن ان سرکاری افسران کے خلاف کبھی تحقیقات نہیں کرے گی جنہوں نے رشوت لے کر ان تجاوزات کی اجازت دی۔ حکومت بھی کبھی ان بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی جنہوں نے بحرین، مدین اور کالام جیسے علاقوں میں کروڑوں روپے رشوت لے کر دریا کی زمین پر ہوٹل تعمیر کرنے کی اجازت دی—وہ ہوٹل جو ہر چند سال بعد دریا کا بہاو روک کر سیلاب کی تباہ کاریوں کا باعث بنتے ہیں.

Fact from the wall of razi

پہلی تصویر: امیددوسری تصویر: زندہ رہنے کی کوشش۔تیسری تصویر: فریاد، خاموشی۔چوتھی تصویر: لاشیں، موت گزر چکی ہے۔رافیل گرانے...
27/06/2025

پہلی تصویر: امید
دوسری تصویر: زندہ رہنے کی کوشش۔
تیسری تصویر: فریاد، خاموشی۔
چوتھی تصویر: لاشیں، موت گزر چکی ہے۔
رافیل گرانے والوں کی ریاست چند فٹ پانی میں انسان بچا نہ سکی۔، نہ رحم۔
یہ سانحہ نہیں، المیہِ ریاست ہے!

ریاست ہمیں مار سکتی ہے بچا نہیں سکتی۔
اقسوس ہماری جانوں کی قیمت نہیں نہ ریاست کو کوئی پرواہ۔

ہمارے انتظامیہ،ایم پی اے ،ایم این اے پر لعنت بے شمار۔ یہ تکلیف آپ کو بھی نصیب ہو ڈی سی صاحب

سوات کی سرزمین سے اُٹھنے والا باڈی بلڈنگ کا چمکتا ستارہ اور مسٹر ایشیا کے امیدوارگران باچا سے ملے  جو کہ سوات، خوازہ خیل...
15/06/2025

سوات کی سرزمین سے اُٹھنے والا باڈی بلڈنگ کا چمکتا ستارہ اور مسٹر ایشیا کے امیدوار
گران باچا سے ملے جو کہ سوات، خوازہ خیلہ چالیار ، خیبر پختونخواہ کے معروف اور قابلِ فخر شخصیات میں سے ایک ہیں، جنہوں نے باڈی بلڈنگ کی دنیا میں اپنا نام بنایا ہے۔ گران باچا اپنی زبردست اور شاندار جسمانی ساخت کے لیے مشہور ہیں، جو انہوں نے سالوں کی محنت سے خوازہ خیلہ کے مقامی جموں میں تیار کی۔ ایک عام جسم سے لے کر اس غیر معمولی جسمانی طاقت تک پہنچنے کے لیے انہوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔ انہوں نے واقعی اپنے جسم کو سخت محنت اور مشقوں سے گزارا ہے تاکہ کامیاب باڈی بلڈر بن سکیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ مختلف جم مقابلوں میں کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ انہوں نے 2016 میں مقابلہ جیتا اور مسٹر راولپنڈی کا ٹائٹل حاصل کیا۔ پھر 2019 میں ڈویژنل مقابلے میں حصہ لیا اور مسٹر ملاکنڈ بنے۔ 2022 میں انہوں نے صوبائی مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور مسٹر خیبر پختونخواہ کا اعزاز جیتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2023 میں انہوں نے قومی سطح پر مقابلہ جیتا اور مسٹر پاکستان بنے۔ اب وہ دبئی میں ہونے والے مسٹر ایشیا کے انٹرنیشنل مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ گران باچا یہ عالمی ٹائٹل جیت کر ملک اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔ گران باچا سوات کے قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہیں اور کھیلوں کی دنیا کا ایک روشن ستارہ بھی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی مختلف حکومتوں نے ایسے باصلاحیت افراد کو مالی اور اخلاقی طور پر کبھی سپورٹ نہیں دی۔ میری حکومت اور سیاسی رہنماؤں سے گزارش ہے کہ وہ گران باچا کی ہر ممکن طریقے سے مدد کریں تاکہ وہ ملک و علاقے کے لیے عزت و فخر کا باعث بن سکیں۔ یہ عوام کی بھی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ گران باچا کا ساتھ دیں۔ میری طرف سے گران باچا کے لیے نیک خواہشات کہ وہ آنے والا انٹرنیشنل جم مقابلہ جیت کر مسٹر ایشیا بنیں۔ آپ ایک ستارہ ہیں۔ آپ ہمارا فخر ہیں۔ بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں! ہم آپ پر یقین رکھتے ہیں۔ گران باچا، سلامت رہیں

23/02/2025

Malamjabba on 21/2/2025

Announcemnt I am exciting to announce that we (Discover swat) and Digitopia will work collectively onward to turn your  ...
07/01/2025

Announcemnt
I am exciting to announce that we (Discover swat) and Digitopia will work collectively onward to turn your stories and events into visuals and make them memories forever.
Our professional team can provide services of
•Wedding events
•Documantries and film photography/videography
•Event managment and photography
•Drone photography/vidoegraphy
•portrait and Fashion photography
•Nature and wildlife photography
•Custom projects

Looking forward with high hopes Insha Allah

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Discover Swat:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share