Four Friends

Four Friends حج و عمرہ سروسز کا ایک با اعتماد ادارہ

ایک ترک مسلمان مسجد نبوی شریف کے احاطے میں کھڑے ھوکر اپنا آنکھوں دیکھا واقعہ یوں بیان کرتا ہےمیں مسجد نبوی میں کھڑا دیکھ...
08/03/2025

ایک ترک مسلمان مسجد نبوی شریف کے احاطے میں کھڑے ھوکر اپنا آنکھوں دیکھا واقعہ یوں بیان کرتا ہے
میں مسجد نبوی میں کھڑا دیکھ رھا تھا کہ چار پولیس والی کسی کا انتظار کر رھے ھیں
پھر ایک شخص نمودار ھوا تو پولیس والوں نے بھاگ کر اسے قابو کر لیا
اور اسکے ھاتھ جکڑ لئے
نوجوان نے کہا
مجھے دعا اور توسل کی اجازت دے دو
میری بات سن لو میں کوئی بھکاری نہیں ھوں ، نه چور ھوں
پھر وہ جوان چیخنے لگا
میں نے اسے دیکھا تو ایسے لگا جیسے میں اسے جانتا ھوں
میں بتاتا هوں که میں نے اسے کیسے پہچانا
دراصل میں نے اسے کتنی ھی مرتبہ بارگاہ رسالت میں روتے ھوئے دیکھا تھا

یه ایک البانوی نوجوان تھا

جس کی عمر 35 یا 36 سال کے درمیان تھی اس کے سنہری بال اور ھلکی سی داڑھی تھی۔
میں نے پولیس والوں سے کہا
اسکا کوئی جرم نہیں ھے تو تم اس کیساتھ ایسا کیوں کر رھے
وہ
آخر کیا الزام ہے اس پر؟
انہوں نے کہا
وہ چلا گیا
تو پیچھے ھٹ اِس معاملے میں بولنے کا تجھے کوئی حق نہیں۔
لیکن میں نے پھر سے کہا
آخر اس کا تمہارے ساتھ کیا مسئله هے؟
کیا اس نے کوئی چوری کی ھے؟
انہوں نے کہا
یه بنده 6 سال سے اِدھر مدینے شریف میں رہ رھا ھے ، لیکن اس کا یه قیام غیر قانونی ھے ھم اسے پکڑ کر واپس اس کے ملک وہ اسے بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ہر بار ایک ہی چال سے بھاگ جاتا ھے
اور جا کر روضه رسول ﷺمیں پناہ لے لیتا ھے
هم اسے اندر جا کر گرفتار نہیں کرنا چاھتے تھے
میں نے پوچھا
تو اب اس کیساتھ کیا کرو گے؟
کہنے لگے: ھم اسے پکڑ کر جہاز پر بٹھائیں گے اور واپس البانیا بھیج دیں گے
نوجوان مسلسل روئے جا رھا تھا
اور کہہ رھا تھا
کیا ھو جائے گا اگر تم مجھے چھوڑ دو گے تو؟
دیکھو میں کوئی چور نہیں ھوں۔۔۔۔۔
میں کسی سے بھیک نہیں مانگتا۔۔۔۔۔
میں تو ادھر بس محبتِ رسول ﷺ میں رہ رھا ھوں پولیس والوں نے کہا نہیں، ایسا جائز نہیں ھے
نوجوان نے کہا
اچھا مجھے ذرا آرام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عرض کر لینے دو
پھر نوجوان نے اپنا منه گنبد خضراء کی طرف کر لیا.
پولیس والوں نے کہا چل کہہ جو کہنا ھے
تو نوجوان نے گنبد خضراء کیطرف دیکھا اور جو کچھ عربی میں کہا ، میں نے سمجھ لیا
وہ نوجوان کہہ رہا تھا
یا رسول اللہ ﷺ
کیا همارے درمیان اتفاق نہیں ھوا تھا
کیا میں نے اپنے ماں باپ کو نہیں چھوڑا۔۔
کیا اپنی دکان بند کر کے اپنا گھر بار نہیں چھوڑا
اور یہ عہد کر کے یہاں نہیں آیا تھا کہ آپ کے جوار رحمت میں رھا کروں گا ؟
حضور! اب دیکھ لیجیئے
یہ مجھے ایسا کرنے سے منع کر رھے ھیں
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آپ مداخلت کیوں نہیں فرماتے يارسول اللہ ﷺ آپ مداخلت کیوں نہیں فرماتے
اتنے میں نوجوان بے حال ھونے لگا تو پولیس والوں نے ذرا ڈھیل دی اور نوجوان نیچے گر گیا ایک پولیس والے نے اسے ٹھڈا مارتے ہوئے کہا او دھوکے باز اٹھ
لیکن نوجوان نے کوئی رَدِ عمل ظاہر نہ کیا۔
میں نے پولیس والوں سے کہا
یه نہیں بھاگے گا ، تم حمامات سے پانی لاؤ
اور اس کے چہرے پر ڈالو
لیکن نوجوان کوئی حرکت نہیں کر رھا تھا
ایک پولیس والے نے کہا
اسے دیکھو تو سہی
کہیں یہ سچ مچ مر هی نہ گیا ھو۔
دوسرا پولیس والا کہنے لگا
اسے ھم نے کون سی ایسی ضرب لگائی هے ، جس سے یه مر جائے۔ پھر انہوں نے ایمبولینس کو بلایا وه ادھر سامنے والے سات نمبر گیٹ سے ایک ایمبولینس لے آئے
انہوں نے نوجوان کی شہ رگ پر ہاتھ رکھ کر حرکت نوٹ کی اور نبض چیک کی تو کہنے لگے
اسے تو مرے ھوئے 15 منٹ گزر چکے ھیں۔
اب پولیس والے جیسے مجرم ہوں
نیچے بیٹھ گئے اور رونے لگے وہ منظر بھی دیکھنے والا تھا ان میں سے ایک تو اپنے دونوں زانوؤں پر ہاتھ مارتے ھوئے کہتا تھا
ھائے ھمارے ھاتھ کیوں نہ ٹوٹ گئے۔۔۔۔
کاش ھمیں معلوم هوتا کہ
اسے رسول اللہ ﷺ سے اتنی شدید محبت ھے
ھائے ھمارے ھاتھ کیوں نہ ٹوٹ گئے۔
اسکے بعد ایمبولینس والوں نے اسے وہاں سے اٹھا لیا، اور جنت البقیع کی طرف تجہیز و تکفین والے حصے میں لے گئےغسل کے وقت میں بھی وہیں موجود تھا
میں انہیں کہتا تھا ، مجھے بھی ھاتھ لگانے دو، مجھے بھی اسکی چارپائی کو اٹھانے دو۔
جب جنازہ تیار ھو کر نماز کے لئے جانے لگا تو پولیس والوں نے مجھے کہا!!!
ھم نے جتنا گناہ اٹھایا ھے
بس اتنا کافی ھے۔
اسے ھمارے سوا اور کوئی نہیں اٹھائے گا۔
شاید اسی طرح ہمیں آخرت میں کچھ رعایت مل جائے۔
میرے سامنے ھی وہ نوجوان بار بار که رها تها که یا رسول اللہ ﷺ آپ مداخلت کیوں نہیں فرما رھے؟ دیکھا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مداخلت فرما دی اور ملک الموت نے اپنا فریضه ادا کر کے اسے آپ تک همیشه کیلئے پہنچا دیا ♥️
اللہ ہمیں اپنے حبیب ﷺ کی ویسی ہی محبت عطا فرمائے آمین ثمہ آمین یا ربّ العالمین
جيسى أس البانی نوجوان کو عطا فرمائی تھی۔

17/02/2025
اپنے وطن میں بھی نظر آجاتا ہےبسا اوقات بندے کو موقع مل جاتا ہے کہ سکون سے بیٹھ کر بیت اللہ شریف کا دیدار کیا جاویں۔ جب ...
09/02/2025

اپنے وطن میں بھی نظر آجاتا ہے

بسا اوقات بندے کو موقع مل جاتا ہے کہ سکون سے بیٹھ کر بیت اللہ شریف کا دیدار کیا جاویں۔ جب بھی ایسا موقع ملے تو سکون سے کچھ نوافل اور وظائف پڑھنے کے بعد بیت اللہ شریف کا دیدار کا معمول بنائیں۔ شوق و ذوق سے اور انتہائی ادب و عاجزی سے۔

ٹکٹی باندھ کر بیٹھ جائیں۔ دعائیں کریں اور وظائف پڑھیں۔ نہیں تو بالکل خاموش بیٹھ جائیں۔ بیت اللہ شریف پر فوکس کریں اور اس کے ہر منظر کو دل میں بسانے کی کوشش کریں۔ یہ اچھی یادیں زندگی بھر آپ کو یاد رہیں گے۔ انشا ٔ اللہ۔

جب واپس آپ اپنے وطن کو آجائیں گے تو ہر رات خواب میں آپ کو یہی منظر یاد آئے گا۔ جب آپ نیت باندھیں گے تو کعبۃ اللہ کا نام لیتے ہی کعبہ آپ کے سامنے ہوگا۔ آپ کو ایک بہترین احساس ہوگا۔ آپ جھوم اٹھیں گے۔ آپ خوش و تروتازہ رہیں گے۔ انشا ٔ اللہ۔

بس ضرورت اس امر کی ہے کہ بیت اللہ شریف میں کیمرے کا استعمال نہ کیا جائے بلکہ اس کے بجائے اپنی آنکھوں سے تصویر کشی کریں۔ اپنے دل میں سارے منظر محفوظ کریں۔ تصویر تو بے جان ہوتی ہے جبکہ آپ جو نقش محفوظ کریں گے وہ زندہ و جاوید ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ بہترین ساعتیں نصیب فرمائیں۔ آمین

پیارے اور پیاراحرمین شریفین میں حاضری کے وقت جب آپ کے پاس اپنے پیارے ہو تو مزہ اور بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ ویسے تو حرمین ...
07/02/2025

پیارے اور پیارا

حرمین شریفین میں حاضری کے وقت جب آپ کے پاس اپنے پیارے ہو تو مزہ اور بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ ویسے تو حرمین شریفین میں پرائے بھی اپنے بن جاتے ہیں اور سفر کے ساتھی بھی بہترین یار بن جاتے ہیں البتہ اپنے خونی رشتے وہاں عبادت و ریاضت کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔

ذرا تصور کریں کہ آپ کے بچوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالا ہو اور آپ سے آگے آگے روضہ رسول پر حاضری کے لئے ذوق و شوق کے ساتھ بڑھ رہے ہو یا طواف کعبہ و نوافل میں مگن ہو۔ آپ کو کتنا اچھا لگے گا۔ تب آپ ’’قرۃ اعین‘‘ جیسے بہترین احساس سے لطف اندوز ہوں گے۔

سب سے حسین احساس تو یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی محبوب (بیوی یا شوہر) کا ہاتھ پکڑا ہو اور طواف میں مصروف ہو یا کعبۃ اللہ کا دیدار کر رہے ہو۔ سچ تو یہ ہے کہ جب آپ اپنے پیاروں کے ساتھ ہوتے ہیں تب آپ کو دنیا کا سب سے پیارا منظر اور بھی پیارا لگتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ہمارے پیاروں سمیت اپنے پیارے گھر کا دیدار اور اپنے پیارے محبوب حضرت محمد ﷺ کے روضہ مبارک پر حاضری و سلام پیش کرنے کی سعادت نصیب فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پیاروں کو خوش رکھنے کی توفیق نصیب فرمائیں۔ آمین

در جوانی توبہ کردن شیوہ ٔپیغمبریفارسی کے مشہور صوفی شاعر شیخ مصلح الدین سعدی شیرازیؒ نے بھرپور جوانی میں توبہ اور پرہیزگ...
03/02/2025

در جوانی توبہ کردن شیوہ ٔپیغمبری

فارسی کے مشہور صوفی شاعر شیخ مصلح الدین سعدی شیرازیؒ نے بھرپور جوانی میں توبہ اور پرہیزگاری کو پیغمبروں کا شیوہ قرار دیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں؛

در جوانی توبہ کردن شیوہ ٔپیغمبری
وقت پیری گرگ ظالم میشود پرہیزگار

ترجمہ:’’جوانی میں توبہ کرنا پیغمبروں کا شیوہ ہے، شِعار ہے ، جبکہ بڑھاپے میں تو (ہوس کا مارا ہوا)ظالم بھیڑیا بھی پرہیزگار بن جاتا ہے‘‘۔

پشتو کے مشہور و معروف شاعر غنی خانؒ کے نزدیک حقیقی توبہ تو دراصل ہوتا ہی تب ہے کہ جب آپ میں گناہ کرنے کی سکت ہو۔ آپ کو رسائی اور قدرت حاصل ہو اور آپ اسے چھوڑ کر رجوع الی اللہ کریں۔ غنی خانؒ کے نزدیک ایسے وقت میں سجدہ کرنے والا اپنے زمانے کا غوث ہوتا ہے۔

صحیح بخاری کے ایک حدیث (راوی حضرت ابوہریرہؓ) کے مطابق قیامت کے دن سات طبقات ایسے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنے سایۂ رحمت میں پناہ دے گا، جس دن اس کے سائبانِ رحمت کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی۔ ان طبقات میں ایک طبقہ ایسے نوجوانوں کا ہوگا جنہوں نے اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہتے ہوئے نشوونما پائی ہو۔

ابھرتی ہوئی جوانی کے ایام میں (جب انسان کی حیوانی ، شہوانی اور غضبانی قوتیں پورے شباب پر ہو) عبادت کی لذت ہی کچھ اور ہوتی ہے۔ سجدوں میں حضوری کی کیفیت بہت جلد حاصل ہوجایا کرتی ہے۔ تب جوانی پاکیزہ اور ملائک کے لیے قابلِ رشک ہوتی ہے، علامہ اقبالؒ نے اس کی کیا خوب منظر کشی کی ہے:

جچتے نہیں کنجشک و حمام اس کی نظر میں
جِبریل و سرافیل کا صیّاد ہے مومن
کہتے ہیں فرشتے کہ دِل آویز ہے مومن
حُوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

میرے نزدیک انتہائی خوش نصیب نوجوان وہ ہوتے ہیں کہ جنہیں آداب و سلوک کے ساتھ- بھرپور جوانی میں حرمین شریفین میں حاضری نصیب ہو اور پھر وہ مکمل یکسوئی اور خشوع کے ساتھ عبادات، مناجات اور دعاوؤں سے یہ مقام عین جوانی میں حاصل کرسکے جس پر فرشتے رشک کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھرپور جوانی میں یہ سعادت نصیب فرمائے۔ آمین

یا اللہ! ہر تڑپتے دل کو اپنے گھر مکہ مکرمہ کی حاضری نصیب فرما، ہر آنکھ کو خانہ کعبہ کے دیدار کا سکون عطا کر، اور ہر روح ...
03/02/2025

یا اللہ! ہر تڑپتے دل کو اپنے گھر مکہ مکرمہ کی حاضری نصیب فرما، ہر آنکھ کو خانہ کعبہ کے دیدار کا سکون عطا کر، اور ہر روح کو اپنے قرب کی لذت سے سرفراز فرما۔ آمین 🤲✨

#حج

برکت ہی برکتحرمین شریفین کے اندر اور ان کے آس پاس ہر طرف آپ کو بانٹنے والے کثیر تعداد میں نظر آتے ہیں۔ کوئی پانی کی ب...
03/02/2025

برکت ہی برکت

حرمین شریفین کے اندر اور ان کے آس پاس ہر طرف آپ کو بانٹنے والے کثیر تعداد میں نظر آتے ہیں۔ کوئی پانی کی بوتلیں تقسیم کر رہا ہوتا ہے تو کوئی کھجور کے پیکٹ۔ قہوہ اور بسکٹ سے لے کر چاول اور فروٹ تک مختلف قسم کی آشیائے خورد ونوش تقسیم کئے جاتے ہیں۔ لینے والے سے دینے والا زیادہ خوش و خرم اور جذباتی نظر آرہا ہوتا ہے۔

حج سیزن اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس ضیافت کا اہتمام بطور خاص کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے قدرت نے خزانے کے منہ کھول دئیے ہو۔ بارش کی طرح نعمتیں برس رہی ہوتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میزبان بس ان دو مہینوں کے لئے سال بھر کماتے ہیں۔ اللہ اکبر

ہر طرف برکت ہی برکت اور نعمت ہی نعمت کا سماں ہوتا ہے۔ کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔ بندہ سوچھنے لگتا ہے کہ جب اس دنیاوی جنت میں خوشیوں کا یہ حال ہے تو پھر اخروی جنت کا کیا سماں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حج کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حرمین شریفین میں رمضان المبارک نصیب فرمائے۔ آمین

ہاتھ پکڑنے والا کا ہاتھ پکڑا جاتا ہےحرمین شریفین میں ایک بات محسوس کی ہے کہ جب بھی آپ کسی کمزور، مجبور اور ضرورت مند کو...
02/02/2025

ہاتھ پکڑنے والا کا ہاتھ پکڑا جاتا ہے

حرمین شریفین میں ایک بات محسوس کی ہے کہ جب بھی آپ کسی کمزور، مجبور اور ضرورت مند کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو بھی جواب میں مضبوط سہارا مل جاتا ہے۔ جو کام آپ خود اکیلے نہیں کرپاتے وہ ان کمزوروں کی وجہ سے کر جاتے ہیں جن کا آپ نے ہاتھ پکڑا ہوتا ہے۔

انسان تو جلد باز واقع ہوا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح حجر اسود کو بوسہ دے سکیں۔ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ غلاف کعبہ کو چوم کر دعا کرسکیں۔ ریاض الجنہ میں نوافل پڑھنے سے لے کر روضہ رسول ﷺ پر سلام کرنے تک ہر جگہ اسے آگے بڑھنے کی تمنا ہوتی ہے۔

البتہ جو پیچھے رہ جانے والے کمزوروں، بوڑھوں اور معذوروں کو سہولیات دیتے ہیں، انہیں ان لوگوں سے بڑا حصہ مل جاتا ہے جو بہت زور لگا رہے ہوتے ہیں۔ سب چونکہ اللہ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں۔ اس لئے مہمانوں کو سہولت دینے والے کو خصوصی مواقع اور انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

حرمین شریفین میں جلد بازی کے بجائے صبر و تحمل سے کام لیں۔ دوڑنے، زور لگانے اور دھکم پھیل کی چنداں ضرورت نہیں۔ حج و عمرہ کے مناسک اور حضور ﷺ کے روضہ مبارک پر حاضری کے وقت جتنی سہولتیں دیں گے اتنی ہی آسانیاں خود پائیں گے جبکہ اجر اس کے علاوہ ہے۔




#حج

میرے مولا، دن تقریباً ختم ہونے والے ہیں جبکہ جانے کے وسائل ناکافی ہے۔ پر تیرے در میں تو کسی سی بھی چیز کی کمی نہیں ہے۔ ت...
02/02/2025

میرے مولا، دن تقریباً ختم ہونے والے ہیں جبکہ جانے کے وسائل ناکافی ہے۔ پر تیرے در میں تو کسی سی بھی چیز کی کمی نہیں ہے۔ تیرے خزانے لامحدود ہیں۔ تیرے کْن سے سب کچھ ممکن ہے۔ اس عاجز کو اور اس پوسٹ کو شئیر کرنے والے سب متمنی خواتین و حضرات کو حج بیت اللہ شریف کی سعادت نصیب فرما۔ آمین۔





Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Four Friends posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Four Friends:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share