Upper Swat Tourism Club

Upper Swat Tourism Club Traveling
Adventure
Filmaker
Exploring the beauty of Swat 🇵🇰❤️🌹

5 جولائی 2025 وادی کالام سوات مھوڈنڈ جھیل کے طرف سیاحوں کی بڑی تعداد رواں دواں
09/07/2025

5 جولائی 2025 وادی کالام سوات مھوڈنڈ جھیل کے طرف سیاحوں کی بڑی تعداد رواں دواں

گیمن بریکوٹ سوات
07/07/2025

گیمن بریکوٹ سوات

27/06/2025

مینگورہ کے قریب دریائے سوات کی طغیانی میں پھنسے افراد کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مدد کے منتظر رہے، لیکن ریسکیو گاڑیاں عوام کی نہیں، حکمرانوں کی نمائش اور سیاسی پروٹوکول کی زینت بنی رہیں۔ اور نتیجہ انسانی جانوں کے ضیاع کی صورت میں نکلا جوکہ پختونخوا میں برسراقتدار حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کی شرمناک مثال ہے۔. سوات میں ایک اور کربلا

دشت لیلیٰ وادی اتروڑ کالام
19/06/2025

دشت لیلیٰ وادی اتروڑ کالام

باڈگوئی ٹاپ ۔۔۔دشت لیلی (11558 فٹ ) سطح سمندر سے (11558 فٹ ) بلند باڈگوئی ٹاپ جسے اتروڑ پاس اور دشت لیلی بھی کہا جاتا ہی...
18/06/2025

باڈگوئی ٹاپ ۔۔۔دشت لیلی (11558 فٹ )
سطح سمندر سے (11558 فٹ ) بلند باڈگوئی ٹاپ جسے اتروڑ پاس اور دشت لیلی بھی کہا جاتا ہیں، دیر کوہستان کو سوات کوہستان سے ملانے والا ایک قدیم راستہ ہے ۔ اس پاس کو دونوں طرف کے کوہستانی قبائل صدیوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں، اس پاس کے ذریعے تھل کمراٹ سے کالام پہنچنے مییں تقریباٰ تین سے چار گھنٹے لگتے ہیں۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح سوات سے ہوتے ہوئے اس راستے پہ کمراٹ آتے ہیں ، اس راستے پر سفر کرکے سیاح نہ صرف وادی کمراٹ کا سیر کرلیتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مدین ،بحرین،کالام، مہوڈنڈ اور اتروڑ کے نظارے بھی مفت میں دیکھ سکتے ہیں ۔ اگر آپ ایک ہی ٹور میں کالام اور وادی کمراٹ دیکھنا چاہتے ہیں, تو آپ کو سوات موٹروے سے سیدھا مینگورہ آنا ہوگا، مینگورہ سے پھر آگے کالام کے طرف آنا ہوگا، کالام سے اتروڑ گاؤں تک جیپ کا ٹریک دریا کے ساتھ ساتھ ایک ہموار راستہ کی صورت چلتا ہے۔ جونہی اتروڑ گاؤں سے آگے سفر شروع ہوتا ہے تو لکڑی کا پل کراس کرتے ہی بائیں جانب راستہ باڈگوئی پاس کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ پاس کی چڑھائی شروع ہوتے ہی گھنا جنگل شروع ہو جاتا ہے ، جو جو آپ اونچائی کی طرف فاصلہ طے کرتے جاتے ہیں اس کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس جنگل میں بڑے بڑے تنوں والے قدیم ترین درخت دیکھے جا سکتے ہیں۔ ٹاپ کے قریب سے پیچھے مڑ کے دیکھیں تو اتروڑ اور گبرال گاؤں کی طرف سے چاروں طرف جہاں بھی نظر جاتی ہے گھنا جنگل ہی دکھائی دیتا ہے ۔ہر جگہ لہلہاتے میدانیں ،ہرطرف رنگ برنگ پھولوں سے بھرے پہاڑ اور پرسکون نظارے سیاحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتے ہیں۔ سرسبز میدانوں کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے قدرت نے کوئی سبز قالین تہہ در تہہ بچھا دیا ہو۔ راستے میں بہتے جھرنے اس روڈ کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتے ہیں۔ باڈگوئی پاس میں گلیشئر سڑک کے قریب ہوتے ہیں , اسلئے آپ جی بھر کے برف میں انجوائے کرسکتے ہیں. ہر سال چودہ اگست کو سوات کوہستان اور دیر کوہستان کے جوان یہاں جمع ہوکر جشن آزادی مناتے ہیں، نوجوان ستار کے دھنوں پر روائیتی رقص کرکے خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں ۔ باڈگوئی پاس کا راستہ مئی سے لے کر نومبر تک کھلا ہوتا ہے، راستہ فور بائی فور گاڑی کا ہے جو آپ کو کالام کے بازار یا تھل کے بازار میں کہیں سے بھی مل جائی گی ۔

جانشئی بانڈہ، کالام سوات
18/06/2025

جانشئی بانڈہ، کالام سوات

17/06/2025

کٹورا جھیل (Katora Lake) پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے کے ضلع اپر دیر میں واقع ایک خوبصورت گلیشیائی جھیل ہے، جو جہاز بانڈہ کے بلند علاقوں میں، کمراٹ ویلی کے اندر واقع ہے۔

کٹورا جھیل ایک حیرت انگیز الپائن برفانی جھیل ہے جو پاکستان کی وادی کمراٹ میں جہاز بانڈہ کے بالائی علاقوں میں واقع ہے۔ جھ...
17/06/2025

کٹورا جھیل ایک حیرت انگیز الپائن برفانی جھیل ہے جو پاکستان کی وادی کمراٹ میں جہاز بانڈہ کے بالائی علاقوں میں واقع ہے۔
جھیل کا نام، جس کا پشتو میں مطلب ہے "کٹورا"، اس کی منفرد شکل کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ جھیل آس پاس کے گلیشیئرز کے برف پگھلنے سے بھرتی ھے ۔
یہ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے "اپر دیر" میں 11,500 فٹ کی بلندی پر پاکستان میں واقع ھے۔
جہاز بانڈہ بیس کیمپ تک جیپ کی جا سکتی ہے، اس کے بعد 4-5 گھنٹے کا سفر ھے تقریباً (6-8 کلومیٹر)۔
دیکھنے کا بہترین وقت: جون سے اکتوبر۔
اردگرد کے مناظر بلند و بالا چوٹیوں، سرسبز و شاداب میدانوں اور کرسٹل صاف ندیوں سے گھرے ہوئے ہیں۔

سرگرمیاں: ٹریکنگ، کیمپنگ، اور پرسکون قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا۔
جھیل اپنے کرسٹل صاف پانی اور شاندار الپائن مناظر کے ساتھ، ٹریکرز اور کیمپرز کے لیے پُرسکون ماحول فراہم کرتی ہے۔
اسے پاکستان کا پوشیدہ جوہر سمجھا جاتا ہے۔

سیف اللہ جھیل سوات۔۔سیف اللہ جھیل مشہور مہوڈنڈ جھیل سے تھوڑا اگے واقع ہے۔ جھیل کے بائیں طرف ایک گنا جنگل ہے جو کیمپینگ ک...
14/06/2025

سیف اللہ جھیل سوات۔۔
سیف اللہ جھیل مشہور مہوڈنڈ جھیل سے تھوڑا اگے واقع ہے۔ جھیل کے بائیں طرف ایک گنا جنگل ہے جو کیمپینگ کے لئے بہترین جگہ ہے۔

سعودی عرب میںایک تصویر بہت وائرل ہوئی ہے جس میں حجاج کرام کو حالتِ سجدہ میں احرام پہنے خانہ کعبہ کے قریب مسجد الحرام میں...
12/06/2025

سعودی عرب میں
ایک تصویر بہت وائرل ہوئی ہے جس میں حجاج کرام کو حالتِ سجدہ میں احرام پہنے خانہ کعبہ کے قریب مسجد الحرام میں دکھایا گیا ہے 🕋❤
تمام حجاج احرام میں صف بستہ سجدہ ریز ہیں، ایسے جیسے سفید موتیوں کی لڑی ہو۔
صارفین نے اس دلکش منظر کو بہت سراہا اور کہا:
"حجاج سفید موتیوں کی مانند سجدے میں بکھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں"۔
🤲 یا رب! ہمارے دلوں کو خوشی دے، اور ہمیں اپنے مقدس گھر کی زیارت نصیب فرما۔..آمین ثم آمین

مٹلتان، کالام ویلی، سوات۔۔🏞🌿Mesmerizing Matiltan valley, Kalam with its magnificent waterfall 💞  is a valley in Pakistan...
12/06/2025

مٹلتان، کالام ویلی، سوات۔۔🏞🌿
Mesmerizing Matiltan valley, Kalam with its magnificent waterfall 💞

is a valley in Pakistan about 11 km away from . It has large glaciers, thick forests and lofty mountain peaks. The tallest peak of mountain can be seen from it. It is accessible through a non metalled road from Kalam by a four-wheel drive vehicle and the charming lake of Mahodand comes after this village of Kalam.

سفید محل، سوات”مرغزار“ ضلع سوات کا واحد پرفضا مقام ہے جو مرکزی شہر مینگورہ سے تقریباً بارہ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ ...
12/06/2025

سفید محل، سوات
”مرغزار“ ضلع سوات کا واحد پرفضا مقام ہے جو مرکزی شہر مینگورہ سے تقریباً بارہ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ سیاح صرف قدرتی حسن اور معتدل موسم کی وجہ سے مرغزار کا رخ نہیں کرتے بلکہ وہاں پر قائم ریاست سوات دور کی ایک تاریخی عمارت سفید محل (1941 ) کی سیر کرنے بھی جاتے ہیں۔

جدید ریاست سوات کے بانی میاں گل عبدالودود المعروف بادشاہ صاحب (1881 تا 1971 ) کے حکم سے جب 1941 کو سفید محل کی تعمیر مکمل ہوئی، تو اس محل کی بدولت مرغزار کا علاقہ ایک طرح سے ریاست سوات کے موسم گرما کا دارالحکومت ٹھہرا۔ آج بھی سات دہائیاں گزرنے کے باوجود سفید محل مرجع خلائق ہے۔گرمیوں کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں برفباری کے بعد بھی اس محل کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے لائق ہوتی ہے۔
’’مرغزار‘‘ ضلع سوات کا واحد پرفضا مقام ہے جو مرکزی شہر مینگورہ سے تقریباً بارہ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ سیاح صرف قدرتی حسن اور معتدل موسم کی وجہ سے مرغزار کا رخ نہیں کرتے بلکہ وہاں پر قائم ریاست سوات دور کی ایک تاریخی عمارت سفید محل (1941ء) کی سیر کرنے بھی جاتے ہیں۔ اسے کہتے ہیں ایک ٹکٹ میں دو مزے۔

مگر سفید محل کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کا اولین نام ’’موتی محل‘‘ تھا۔


Address

Swat

Telephone

+923459882094

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Upper Swat Tourism Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Upper Swat Tourism Club:

Share